السلام علیکم احباب درج ذیل نظم. میں نے کافی عرصہ پہلے لکھی تھی اور اپنے فیس بک اکاؤنٹ "دل مضطر" پر ڈال دی تھی جو کہ الحمدللہ کافی مقبول ہوئی لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ نظم میری تخلیق ہے اس لیئے آج یہاں پوسٹ کر رہا ہوں میں

جب بچہ تھا
تو اکثر
کھلونے ٹوٹ جاتے تھے
میرے رونے پہ
ماں آکر کھلونے جوڑ دیتی تھی
سنا ہے ماں سے بھی بڑھ کر
تجھے الفت ہے بندوں سے
تو
آ کے جوڑ دے یا رب
میں خود کو توڑ بیٹھا ہوں

از قلم : ملک محمد اسد

پہلی بار پوسٹ کرنے کا لنک
https://web.facebook.com/photo.php?...set=pb.100004817252151.-2207520000.1421788719
 
السلام علیکم احباب
میں نہیں جانتا کہ میں صحیح جگہ اپنی نظم ارسال کر رہا ہوں یا نہیں کیونکہ اس ویب سائٹ سے انجان ہوں، اگر کسی کو صحیح لڑی معلوم ہے تو رہنمائی کر دیں، جزاک اللہ خیرا
نظم پیش خدمت ہے

تیرا کُن سنوں کر معجزہ
تیری ذات سے کیا بعید ہے
تُو جو چاہے پل میں سدھار دے
میرا جتنا بگڑا نصیب ہے
میری بگڑی پل میں بنا دے نہ
مجھے پھر سے مجھ سے ملا دے نہ
فقط ایک کُن کا سوال ہے

محض ایک بھیک عطاء کرو
میرے چارہ گر میرے چارہ ساز
مجھے درد سے رہا کرو
تُو جو ماں سے بڑھ کے ہے چاہتا
رہوں کیوں میں پھر بھی بلکتا
تیرے بس میں ہے میرے مالکا
فقط ایک کُن کا سوال ہے

میرے لفظ بکھرے ہوئے سہی
میری بے ربط سی دعا سہی
تجھے دل کا حال پتہ تو ہے
تجھے میرے درد پتہ تو ہیں
کہ میں لاکھ بد، برا سہی
تیرے درد پہ آیا ہوں بھیک دے
فقط ایک کُن کا سوال ہے

از قلم: ملک محمد اسد
 

عاطف ملک

محفلین
السلام علیکم احباب
میں نہیں جانتا کہ میں صحیح جگہ اپنی نظم ارسال کر رہا ہوں یا نہیں کیونکہ اس ویب سائٹ سے انجان ہوں، اگر کسی کو صحیح لڑی معلوم ہے تو رہنمائی کر دیں، جزاک اللہ خیرا
نظم پیش خدمت ہے

تیرا کُن سنوں کر معجزہ
تیری ذات سے کیا بعید ہے
تُو جو چاہے پل میں سدھار دے
میرا جتنا بگڑا نصیب ہے
میری بگڑی پل میں بنا دے نہ
مجھے پھر سے مجھ سے ملا دے نہ
فقط ایک کُن کا سوال ہے


محض ایک بھیک عطاء کرو
میرے چارہ گر میرے چارہ ساز
مجھے درد سے رہا کرو
تُو جو ماں سے بڑھ کے ہے چاہتا
رہوں کیوں میں پھر بھی بلکتا
تیرے بس میں ہے میرے مالکا
فقط ایک کُن کا سوال ہے


میرے لفظ بکھرے ہوئے سہی
میری بے ربط سی دعا سہی
تجھے دل کا حال پتہ تو ہے
تجھے میرے درد پتہ تو ہیں
کہ میں لاکھ بد، برا سہی
تیرے درد پہ آیا ہوں بھیک دے
فقط ایک کُن کا سوال ہے


از قلم: ملک محمد اسد
بہت خوب ملک محمد اسد صاحب!
بہت خوبصورت ہے آپ کی یہ نظم۔
اصلاح سخن کے سیکشن میں پوسٹ کر دیں کیونکہ مجھے تو پابند معلوم۔ہو رہی ہے یہ نظم۔
 
ایک قطعہ پیش خدمت ہے کم عمر میں لکھا تھا غالبا" سولا سال کا تھا تب

عالم عشق ہے یہ سوز و زیاں سے لبریز
داستاں اسکی ہے بھنبھور و کنعاں سے لبریز
یا تو ہے موت یا دیوانگی انجام اس کا
کبھی منصور کی سولی، کبھی شوق تبریز

طالب اصلاح
ملک محمد اسد
 
اور ایک غزل احباب کی خدمت میں

تم نے سوچا ہی نہ تھا ہجر کے بارے پاگل
ننگے پاوں ہیں اور تلوار کے دھارے، پاگل

اس قدر تیرگی میں کیسے ٹھکانہ ڈھونڈیں؟
کون دیتا ہے فقیروں کو سہارے پاگل

عمر بھر کون بھلا ساتھ تمہارا دیتا؟
تم تو بھولے ہو، دیوانے ہو، بیچارے پاگل

نقد ڈھونڈے سے جہاں نیند میسر نہ ہوں
واں تمہیں خواب ہیں درکار ادھادرے؟ پاگل!

سانس دی، روح دی، دھڑکن دی، زندگی دی اسد
کس قدر کم ہیں محبت کے خسارے، پاگل

از قلم: ملک محمد اسد
 
ماں مجھے نیند کیوں نہیں آتی؟
ماں، مجھے چین کیوں نہیں ملتا؟
ماں، مجھے خواب کیوں نہیں آتے؟
باتیں کرتا ہوں رات بھر لیکن
در و دیوار چپ کیوں رہتے ہیں؟
یہ کوئی بات کیوں نہیں کرتے؟
ماں
عجب حال ہے مرا کہ مجھے
دنیا بھر کی دوائیں کھا کر بھی
کروٹیں بس نصیب ہوتی ہیں
ماں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مجھے اب تو ایسا لگتا ہے
نیند لانے کو، چین پانے کو
مجھَے اب بس دعاء کی حاجت ہے
مجھ کو اس بیوفا کی حاجت ہے

از قلم: ملک محمد اسد
 

یاسر حسین

محفلین
السلام علیکم احباب
میں نہیں جانتا کہ میں صحیح جگہ اپنی نظم ارسال کر رہا ہوں یا نہیں کیونکہ اس ویب سائٹ سے انجان ہوں، اگر کسی کو صحیح لڑی معلوم ہے تو رہنمائی کر دیں، جزاک اللہ خیرا
نظم پیش خدمت ہے

تیرا کُن سنوں کر معجزہ
تیری ذات سے کیا بعید ہے
تُو جو چاہے پل میں سدھار دے
میرا جتنا بگڑا نصیب ہے
میری بگڑی پل میں بنا دے نہ
مجھے پھر سے مجھ سے ملا دے نہ
فقط ایک کُن کا سوال ہے


محض ایک بھیک عطاء کرو
میرے چارہ گر میرے چارہ ساز
مجھے درد سے رہا کرو
تُو جو ماں سے بڑھ کے ہے چاہتا
رہوں کیوں میں پھر بھی بلکتا
تیرے بس میں ہے میرے مالکا
فقط ایک کُن کا سوال ہے


میرے لفظ بکھرے ہوئے سہی
میری بے ربط سی دعا سہی
تجھے دل کا حال پتہ تو ہے
تجھے میرے درد پتہ تو ہیں
کہ میں لاکھ بد، برا سہی
تیرے درد پہ آیا ہوں بھیک دے
فقط ایک کُن کا سوال ہے


از قلم: ملک محمد اسد
کچھ عروضی اغلاط ہیں ۔۔ کوشش کریں تو صحیح ہو جائیں گی ۔۔
 
Top