میری شکایت

معین الدین

محفلین
السلام علیکم احباب
میں نے ایک پی ایچ پی بی بی کا فارم بنایا ہے اور میں اس میں اردو تھیم لگانا چاہتا تھا تو اس فارم پر سے مدد لینے کی کوشش کی کچھ احباب نے مدد کی ہے لوگوں کی لیکن میرے خیال میں پاکستانی عوام کے خون میں ہی فطرت ہے کے کسی کی مد نہ کی جائے نہ ہونے دی جائے اس ویبسائٹ سے تمام لنکس ڈلیٹ کر دئ گئی ہیں تو کیا کوئ مدد ہو سکتی ہے میرے پاس سب ہی فارم ہے Xenforo mybb phpbb ان میں سے کسی پر بھئ اردو لینگویج چاہئے
 
لیکن میرے خیال میں پاکستانی عوام کے خون میں ہی فطرت ہے کے کسی کی مد نہ کی جائے نہ ہونے دی جائے اس ویبسائٹ سے تمام لنکس ڈلیٹ کر دئ گئی ہیں
یہ عجب انداز گفتگو ہے بھئی۔ ہر سائٹ کے اپنے اصول ہوتے ہیں۔ کسی فورم پر نئے اراکین کی جانب سے ابتدا میں ہی ڈھیر سارے روابط ارسال کرنا عموماً اشتہار بازی اور اسپیمنگ کی علامات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ قاعدہ کلیہ نہیں، لیکن عام طریقہ کار ضرور ہے۔ کس سائٹ پر آپ کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا گیا یہ ہمارا موضوع نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی اور کا موقف بیان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، البتہ آپ کا رد عمل ناقابل فہم ہے کہ حسب توقع تعاون نہ ملنے کی صورت میں آپ ایک پوری قوم پر لعنت و ملامت پر اتر آئےجیسے آپ کی مدد کرنا ان کے فرائض اولین میں شامل تھا۔ محفل میں آپ کی لڑی غیر متعلقہ زمرے سے یہاں منتقل کی گئی ہے اور دو دنوں سے آپ دیگر طریقوں سے اپنی بات رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے، ایسے میں کچھ عجب نہیں کہ آپ نے اسی پیمانے پر اراکین محفل کے خون کی جانچ بھی شروع کر دی ہو۔ :) :) :)

رہی بات پی ایچ پی بی بی اور مائی بی بی کی تو محفل میں ان کا استعمال ترک ہوئے زمانہ گزر گیا اس لیے یہاں اس حوالے سے کوئی مدد ملنے کی توقع عبث ہے۔ البتہ متعلقہ سائٹوں پر اردو تراجم موجود ہوں اور عام استعمال کے لیے دستیاب ہوں تو اس کی بہتر معلومات آپ کو ان سائٹوں سے ہی مل سکے گی۔ زین فورو کا ترجمہ البتہ محفل میں فراہم کرایا جا سکتا ہے، لیکن جس طرح آپ ہر فورم سافٹوئر کا پیکج لیے تیار بیٹھے ہیں، اس سے محسوس ہوتا ہے کہ زین فورو جیسے کمرشئیل سافٹوئر کا پائریٹیڈ نسخہ برت رہے ہیں (یہ فقط ہمارا قیاس ہے)۔ اگر ایسا ہے تو ہمیں افسوس ہے کہ محفل میں پائریسی کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ہے۔ بصورت دیگر اگر آپ کے پاس زین فورو کا تازہ لائسنس موجود ہے، تو بہت ممکن ہے کہ زین فورو کا حالیہ نسخہ یعنی زین فورو 2 آپ کے استعمال میں ہو، جس کے تراجم ابھی محفل میں موجود نہیں کیونکہ محفل کو اب تک اس نسخے پر اپگریڈ نہیں کیا گیا ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ترجمے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ہے، جس کے لیے ابھی وقت اور معقول افرادی قوت دستیاب نہیں۔ :) :) :)
 
فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم احباب
میں نے ایک پی ایچ پی بی بی کا فارم بنایا ہے اور میں اس میں اردو تھیم لگانا چاہتا تھا تو اس فارم پر سے مدد لینے کی کوشش کی کچھ احباب نے مدد کی ہے لوگوں کی لیکن میرے خیال میں پاکستانی عوام کے خون میں ہی فطرت ہے کے کسی کی مد نہ کی جائے نہ ہونے دی جائے اس ویبسائٹ سے تمام لنکس ڈلیٹ کر دئ گئی ہیں تو کیا کوئ مدد ہو سکتی ہے میرے پاس سب ہی فارم ہے Xenforo mybb phpbb ان میں سے کسی پر بھئ اردو لینگویج چاہئے
میں نے یہ مراسلہ رپورٹ کردیا ہے
ایسے مراسلات فوراً ہی delete کردینے چاہییں
یہاں ہم بڑی مشکل سے محبت بانٹنے آتے ہیں اور ایسے مکروہ الفاظ پڑھ کر طبیعت خراب ہوجاتی ہے
 
آصف اثر

معطل
میں نے یہ مراسلہ رپورٹ کردیا ہے
ایسے مراسلات فوراً ہی delete کردینے چاہییں
یہاں ہم بڑی مشکل سے محبت بانٹنے آتے ہیں اور ایسے مکروہ الفاظ پڑھ کر طبیعت خراب ہوجاتی ہے
میرے خیال میں صاحب شدید ذہنی اذیت سے گزررہاہے اور اپنے معیار کی مدد نہ ملنے پر غصہ بھی، جو یقیناً درست نہیں۔ ابنِ سعید بھائی نے جو توضیح بیان کی ہے وہ بھی معقول ہے لیکن ساتھ ساتھ انہیں پرانا ترجمہ دیا جائے یا نئے ترجمے کی دستیابی کی کوئی ممکنہ قریبی تاریخ دی جائے تو شائد کچھ افاقہ ہوجائے۔ پھر بھی میں اس میدان سے بالکل ناواقف ہوں۔ لہذا زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔
 
Top