خرم شہزاد خرم
لائبریرین
میری صحت
کہتے ہیں آب و اہوا تبدیل ہونے سے انسان کی صحت پر بہت اثر پرتا ہے۔ لیکن اتنا اثر پڑتا ہے میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔ ابوظہبی آئے ہوئے مجھے چھ ماہ ہو گے ہیں۔ پہلے ایک ماہ میں مجھے خیال آیا اپنا وزن کرنے کا۔ کیونکہ شکل سے کچھ بہتر محسوس کر رہا تھا۔ وزن کرنے پر پتہ چلا جناب کا وزن 65 کلو ہو گیا ہے جب کہ پاکستان سے آتے وقت 55 کلو تھا۔ ایک ماہ میں دس کلو وزن بڑ جانا حیران کر دینے کے برابر تھا۔ میں نے اپنی تصویریں بنائی اور اردو محفل پر لگا دیں۔ کچھ نے کہا ٹھیک ہو ، کچھ نے کہا ابھی تمہیں اور موٹا ہونا ہے، اور کچھ نے تو شور مچا دیا خرم بس کرو بہت موٹے ہو گے ہو، شروع مچانے میں محمد امین بھائی (ایم اے راجا) سب سے آگے تھے۔
اس دن کے بعد میں نے وزن کنٹرول کرنا شروع کر دیا۔ دن کا کھانا چھوڑ دیا اور صبح بھی ناشتہ کم کر دیا لیکن رات کا کھانا ٹھیک سے کھاتا۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ پھر چار ماہ تک میرا وزن 65 کلو ہی رہا اس سے زیادہ نہیں ہوا۔لیکن رمضان کے مہینے میں کچھ عجیب ہوا میرے ساتھ۔ رمضان میں روٹین تبدیل ہوئی۔ میں تو سمجھا تھا آرام کرنے کا وقت ملے گا لیکن نہیں سب کچھ الٹا ہی ہوا۔ صبح 11 بجے دوکان پر پھر دن کو 2 بجے سے 4:30 تک دوکان بند اور اس کے بعد افطاری کے لیے 15 سے 20 منٹ بند اور بعد میں ساری رات کام صبح سحری تک۔ مجبوری تھی سو کام کرنا پڑا۔25 روزےتک میرا وزن دو کل کم ہو گیا ۔ یعنی میرا وزن 65 کلو سے 63 کلو ہو گیا۔ شکل سے کوئی فرق نہیں آیا بلکل پہلے کی طرح ہی تھا ۔ 25 روزے کو افطاری کے بعد میری طبیعت خراب ہو گی۔ پتہ نہیں میں نے کیا کھایا اس دن ایک جوس کے علاوہ کوئی بھی نئی چیز نہیں کھائی یا پی تھی ۔ وہ چیزیں کھاتا تھا جو 24 روزوں میں کھاتا پیتا آیا۔ 25 رمضان کو ایسی طبیعت خراب ہوئی کہ بس مجھے کچھ ہوش ہی نہیں رہا۔ میں یاہو پر اپنے دوست رضی (رضوان) سے بات کر رہا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہو گی۔ پورے جسم میں درد شروع ہو گیا ، بخار سا محسوس ہونے لگا، اور عجیب سی حالت ہو گی۔ میں نے رضی کو کہا میں کچھ دیر میں آتا ہوں۔ اس کے بعد کام چھوڑا اور اپنے کمرے میں چلا گیا۔ اور لیٹ ۔ کچھ خبر نہیں کیا ہوا کیسے ہوا جب انکھ کھلی تو رات کے 12 بج رہے تھے خود کو کچھ بہتر پایا اور اٹھ کر پھر دوکان پر چلا آیا۔ دوکان پر کچھ کام کیا اور کچھ آرام کرتا رہا صبح سحری کی اور سو گیا لیکن نیند نہیں آئی۔ سارے جسم میں درد اور بخار ، آنکھوں سے اور منہ سے پانی آنا شروع ہو گیا۔ اور پھر لوز موشن بھی۔ اللہ اکبر ۔ پھر کیا تھا اللہ ، اللہ کر کے دن کے دو ہوئے میں نے دوکان بند کی اور کمرے میں آرام کے لیے چلا گیا۔ لیٹا ہی تھا کے بےہوش ہو گیا ۔ یعنی لیٹا اور پتہ نہیں کب آنکھ لگ گی۔ پھر افطاری کے وقت جاگا اور افطاری کی۔ پھر کچھ آرام کیا اور رات کو کچھ کام کیا اور آج سحری کے بعد اللہ کے کرم سے بلکل ٹھیک ہوں۔ ٹھیک ہونے کے بعد میں نے شیشے میں دیکھا میرے چہر ے پر کچھ فرق تھا پہلے سے۔ وزن کرنے کا خیال آیا۔ مشن کی سوی کو دیکھ کر حیران ہو گیا یقین نہیں آیا۔ دو دن میں میرا وزن 3 کلو کم ہو گیا تین کلو۔ اففففففففففف۔ اب میرا وزن 60 کلو رہ گیا ہے۔ لیکن لگتا ہے رمضان کے بعد پھر سے ہٹا کٹا ہو جاؤں گا۔
لیکن اب آپ کو پرشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ کے کرم سے اس وقت میں بلکل ٹھیک ہوں بس یہاں اور کرئی نہیں ہے۔ گھر والوں کو اپنی یہ حالت بتا نہیں سکتا سب پرشان ہونگے۔ اس لیے صرف آپ کو بتا رہا ہوں تاکہ دل پر بوجھ نا رہے بہت شکریہ ۔ میرا بوجھ تو ہلکا ہو گیا۔ اب آپ کی آپ ہی جانے
اللہ حافظ