منصور مکرم

محفلین
1382238574_Mere-talak.gif

1382241399_Untitled-1.gif

بے چارہ حاجی ،
 
آخری تدوین:
میرے والد صاحب نے 1985 میں حج کیا تھا اور واپسی پر کچھ اسی قسم کے چشم دید واقعات سنائے تھے۔۔۔۔ایک خان صاحب چبوترے پر چڑھ بیٹھے اور لگے جوتے سے اسکی ٹھکائی کرنے اور ساتھ ساتھ کہتے جاتے "خانہ خراب کا بچہ ام کو ورغالاتی اے۔۔۔۔۔":mrgreen:
 
حسینی

محفلین
اصل میں حج کا صحیح تصور ، واضع نہ ہونے کی صورت میں لوگ اس قسم کی حرکات کر بیٹھتے ہیں ۔

جی ہاں۔۔۔۔ رسول پاک کی حدیث کے مطابق سب سے بڑا شیطان تمہارا نفس ہے جو کہ تمہارے پہلو میں ہے۔۔۔۔ اور ہم ہر وقت اس کی اطاعت کر رہے ہوتے ہیں۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
اصل میں حج کا صحیح تصور ، واضع نہ ہونے کی صورت میں لوگ اس قسم کی حرکات کر بیٹھتے ہیں ۔
حج کا صحیح تصور تو رہا ایک طرف، جو معلم حضرات زائرین کو لیکر جاتے ہیں، وہ مناسب تعلیم بھی تو نہیں دیتے۔ انہیں صرف اپنی فیس سے غرض ہوتی ہے۔

اس معاملے میں جو زائرین ایران سے آتے ہیں، وہ بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایران میں انہوں نے ایک سٹیڈیم میں خانہ کعبہ جیسا ایک کمرہ بنا رکھا ہے۔ اور باقاعدہ وہاں زیارت کی تعلیم دی جاتی ہے۔

image003.jpg
 
یقینا۔۔۔۔۔۔۔ حج مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔۔۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس اجتماع کو مسلمان اپنے سارے دینی، اجتماعی، سیاسی۔۔۔ مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کرتے۔۔ لیکن بس اب حج ایک "رسم" ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔ جہاں بہت سے لوگ سیر سپاٹے کی غرض سے اور بہت سے فقط "فرض" ادا کرنے جاتے ہیں۔۔۔ اورکچھ "حاجی" کہلوانے۔۔
خطبہ حج کو پورے سال کے لیے مسلمانوں کا منشور اور آئین ہونا چاہیے تھا جہاں سے مسلمانوں کی تمام مسائل میں رہنمائی کی جاتی۔۔۔ لیکن افسوس۔۔۔۔۔۔۔
شیطان کا درست تصور لے کر جاتے۔۔۔ اور عملی زندگی میں ہر پل اپنے کردار سے شیطان کو کنکر مارتے۔۔۔

ہے طواف و حج کا ہنگامہ اگر باقی تو کیا
کند ہو کر رہ گئی مومن کی تیغ بے نیام
 
arifkarim

معطل
حج کا صحیح تصور تو رہا ایک طرف، جو معلم حضرات زائرین کو لیکر جاتے ہیں، وہ مناسب تعلیم بھی تو نہیں دیتے۔ انہیں صرف اپنی فیس سے غرض ہوتی ہے۔

اس معاملے میں جو زائرین ایران سے آتے ہیں، وہ بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایران میں انہوں نے ایک سٹیڈیم میں خانہ کعبہ جیسا ایک کمرہ بنا رکھا ہے۔ اور باقاعدہ وہاں زیارت کی تعلیم دی جاتی ہے۔

image003.jpg
جی بالکل۔ دوسرے ممالک جیسے اسرائیل وغیرہ کو ٹارگٹ کرنے سے پہلے پریکٹس اسی قسم کے ہال میں کی جاتی ہے۔

یقینا۔۔۔ ۔۔۔ ۔ حج مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔۔۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس اجتماع کو مسلمان اپنے سارے دینی، اجتماعی، سیاسی۔۔۔ مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کرتے۔۔
یا دینی، اجتماعی اور سیاسی مسائل بڑھانے کیلئے؟ حضرت عثمان بن عفانؓ کو شہید حج کے دنوں ہی میں کیا گیا۔
http://ur.wikipedia.org/wiki/عثمان_بن_عفان#.D8.B4.DB.81.D8.A7.D8.AF.D8.AA
 
یوسف-2

محفلین
حج کا صحیح تصور تو رہا ایک طرف، جو معلم حضرات زائرین کو لیکر جاتے ہیں، وہ مناسب تعلیم بھی تو نہیں دیتے۔ انہیں صرف اپنی فیس سے غرض ہوتی ہے۔

اس معاملے میں جو زائرین ایران سے آتے ہیں، وہ بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایران میں انہوں نے ایک سٹیڈیم میں خانہ کعبہ جیسا ایک کمرہ بنا رکھا ہے۔ اور باقاعدہ وہاں زیارت کی تعلیم دی جاتی ہے۔

image003.jpg

اب تو ایسےمتعدد ”کعبے“ پاکستان اور بھارت میں بھی بن چکے ہیں۔ بھارت میں حج کی (نام نہاد) ”تربیت“ کے دوران ایک ایسے ہی ”کعبہ“ کے گرد عازمین حجاج کو ”طواف“ کرتے ہوئے اس احقر نے ایک بھارتی چینل پر دیکھا تھا۔ اسی طرح بارہ ربیع الاول کے موقع پر پہلے تو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ”ماڈل“ بنا یا جاتا تھا لیکن اب پچھلے کئی سالوں سے خانہ کعبہ کا ماڈل بھی ”تعمیر“ کیا جانے لگا ہے۔ حرمین شریفین نہ جاسکنے والے عاشقان اپنی حسرت انہی ماڈلوں کی ”زیارتوں“ سے پورا کرنے لگے ہیں جیسے محرم الحرام کے عاشورہ کے جلوسوں میں لوگ کسی منتخب گھوڑے کو ”ذوالجناح“ قرار دے کر احتراماً اس کے ساتھ نہ جانے کیا کیا کرتے رہتے ہیں۔ اب اسلام ایسے ہی رسومات کا نام بنتا جارہا ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
یہ تو طے ہے کہ اگر شیطان نے انسانی روپ میں آنے کی غلطی کی تو اس کا انجام بہت برا ہوگا۔:laugh:
یہ غلط فہمی ہے آپ کی۔ بڑی عزت ہوتی ہے، انسانی روپ میں آنے والے شیاطین کی۔ کیونکہ پھر یہ شیطان کے نام پر نہیں بلکہ کسی پیر صاحب، کسی مذہبی رہنما، کسی سیاسی لیڈر اور کسی عوامی خدمتگار کے نام پر ہمارے سامنے آتے ہیں۔ اور ہم عملاً ان کی پوجا کرنے لگتے ہیں :laugh:
 
کاشفی

اور کبھی وہ اسلام کا لبادہ اُڑھ کر عام مسلمانوں کو بیوقوف بناتا ہے۔۔ خدا کی لعنت ہو ان شیطانوں پر جو اسلام کا لبادہ اُڑھ کر لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں اور ساتھ ساتھ اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔۔
ایسے شیطان کے چیلے اپنے بڑے شیطان کو اپنا ہیرو مانتے ہیں جو برقع پہن کر بھاگتے ہیں۔۔ :laugh:
سیاسی باتیں سیاست کی لڑیوں میں ہی بہتر لگتی ہیں۔
 
Top