میری غزل اصلاح کیلئے حاضر ہے۔۔۔۔۔۔

نفیسہ

محفلین
معلم صاحب - السلام علیکم
میں حاضر خدمت ہوں امید ہے۔مجھے شاعری کا بڑا شوق ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ یہ غزل آُپ کی توجہ کے قابل نہیں ہےمگر آپ میری ہمت افزای کریں گےیا آپ مجھے مایوس کریں گے؟ :(
آپکی خادم
نفیسہ

یہ کیسا درد ہے مجھ کو، کہ گُھلتی ہوں
جسم سرد ہے ، اور میں جلتی ہوں

لیتی ہوں میں جب بھی انگٹرائی
کلی جیسی، میں کھلتی ہوں

چھوتے ہیں ، مجھے اس طرح سے
ہنس ہنس کہ میں ، پھر مچلتی ہوں

کرتے ہیں شکوہ ، مگر پتہ ہے اُنکو
میں سب سے تو نہیں ملتی ہوں

بیٹھی میں یہاں ، رات بھر نفیسہ
سحر ہوگی ہے اب ، میں چلتی ہوں
 

فرذوق احمد

محفلین
کرتے ہیں شکوہ ، مگر پتہ ہے اُنکو
میں سب سے تو نہیں ملتی ہوں

اچھا شعر ہے ۔اور اچھی غزل ہے آپ کی مگر اصلاح تو اعجاز بھائی ہی کر سکتے ہیں ہم تو خود ناچیز سے بندے ہیں ۔

ویسے آپ نے اپنا تعارف نہیں کروایا ۔ :p
 

الف عین

لائبریرین
حاضر ہے نفیسہ:
یہ کیسا درد ہے مجھ کو، جو میں پگھلتی ہوں
ہے جسم سرد ، مگر پھر بھی روز جلتی ہوں

کبھی جو لیتی ہوں انگٹرائی میں اٹھا کر ہاتھ
کلی سی کھلتی، صبا کی طرح مچلتی ہوں

نہ جانے کون ہیں، چھوتے ہیں اس طرح سے مجھے
میں ہنستے ہنستے بھی کیا جانے کیوں مچلتی ہوں


یہاں نفیسہ سرِ شام سے ہی بیٹھی ہوں
ستارے ڈوبے، سحر ہوگئی ، میں چلتی ہوں

ہزار کرتے ہیں شکوے ، مگر پتہ ہے اُنھیں
یہ دوسرا مصرعہ گڑ بڑ کر رہا ہے۔ ’مِلتی‘ قافیہ ’مَلتی، جَلتی‘ میں نہیں فِٹ ہو رہا۔ اس لئے دوسرا مصرعہ کچھ اور کہو تو اصلاح کر دی جائے۔
میں سب سے تو نہیں ملتی ہوں
 

نفیسہ

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
حاضر ہے نفیسہ:
یہ کیسا درد ہے مجھ کو، جو میں پگھلتی ہوں
ہے جسم سرد ، مگر پھر بھی روز جلتی ہوں

کبھی جو لیتی ہوں انگٹرائی میں اٹھا کر ہاتھ
کلی سی کھلتی، صبا کی طرح مچلتی ہوں

نہ جانے کون ہیں، چھوتے ہیں اس طرح سے مجھے
میں ہنستے ہنستے بھی کیا جانے کیوں مچلتی ہوں


یہاں نفیسہ سرِ شام سے ہی بیٹھی ہوں
ستارے ڈوبے، سحر ہوگئی ، میں چلتی ہوں

ہزار کرتے ہیں شکوے ، مگر پتہ ہے اُنھیں
یہ دوسرا مصرعہ گڑ بڑ کر رہا ہے۔ ’مِلتی‘ قافیہ ’مَلتی، جَلتی‘ میں نہیں فِٹ ہو رہا۔ اس لئے دوسرا مصرعہ کچھ اور کہو تو اصلاح کر دی جائے۔
میں سب سے تو نہیں ملتی ہوں

السلام علیکم ۔ اعجاز صاحب

سب سے پہلے تو اس بات کا بہت شکریہ کہ آپ نے میر ے غزل ہر توجہ دی۔ آپ نے جونقائص کی نشان دہی کی ہے اس کے لئے بھی بہت شکریہ ۔آپ کا انداز بہت اچھا لگا جس طرح آپ نے تشہی کی ہے اس سےمیں واقعی زیادہ بہتر طور پر اپنی غلطیوں کو جان سکتی ہوں۔ وقت نکالنے کا بہت شکریہ۔

امید کہ آپ یہ مہربانی جاری رکھیں گے۔ میں کلاسیکی ادب کا بھی مطا لحہ کروں گی۔
میری غزل کی اصلاح کے بعدکیا بحر بنی ؟

اس بحر کے ارکان مجھ سے نہیں بنے - لیکن میں نے پھر بھی یہ کوشش کی ہے۔

ملاحظہ ہو۔

ھزار کرتے ہیں شکوے مگر پتہ ہے انھیں
ہوں میں انکی ،اس سے میں نہ بدلتی ہوں
 

مغزل

محفلین
شکریہ نفیسہ ،
باباجانی ۔ جانے کیوں آج پرانی لڑیوں کو چھیڑنے آگیا ہوں میں ۔
بہت بہت شکریہ
 
Top