میری محبت ان کے لئے ہے غزل نمبر 51 شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
میری محبت ان کے لئے ہے
بے چین طبیعت ان کے لئے ہے

آپ ہمارے سر آنکھوں پر
لیکن چاہت ان کے لئے ہے

ہم سے بس ملنے کا وعدہ
دید کی شربت ان کے لئے ہے

وقت نہیں ہے جن کے پاس
ہم کو فرصت ان کے لئے ہے

تم چاہو تو جان بھی لے لو
دل تو حضرت ان کے لئے ہے

جو کرتے ہیں سب کی عزت
دل میں عزت ان کے لئے ہے

اپنے حصے بھوک افلاس
شان و شوکت ان کے لئے ہے

دین کی خاطر جو مرجائیں
رب کی جنت ان کے لئے ہے

جن کے گھر پکی چھت کے ہیں
بارش رحمت ان کے لئے ہیں

جو پہلے ہی اہلِ زر ہیں
اچھی قسمت ان کے لئے ہے

جن کو پسند اللہ کرتا ہے
دین کی دولت ان کے لئے ہے

جو کر لے اچھے اعمال
قبر میں راحت ان کے لئے ہے


جن کو پیار ہوتا ہے شارؔق
وصل و فرقت ان کے لئے ہے
 

الف عین

لائبریرین
جو مصرعے بحر سے خارج ہیں، ان پر x کا نشان یے، باقی چار بار فعلن کے افاعیل پر ہیں
میری محبت ان کے لئے ہے
Xبے چین طبیعت ان کے لئے ہے

آپ ہمارے سر آنکھوں پر
لیکن چاہت ان کے لئے ہے

ہم سے بس ملنے کا وعدہ
دید کی شربت ان کے لئے ہے
.. شربت مذکر ہے
Xوقت نہیں ہے جن کے پاس
ہم کو فرصت ان کے لئے ہے

تم چاہو تو جان بھی لے لو
دل تو حضرت ان کے لئے ہے

جو کرتے ہیں سب کی عزت
دل میں عزت ان کے لئے ہے

Xاپنے حصے بھوک افلاس
شان و شوکت ان کے لئے ہے

دین کی خاطر جو مرجائیں
رب کی جنت ان کے لئے ہے

جن کے گھر پکی چھت کے ہیں
بارش رحمت ان کے لئے ہیں

جو پہلے ہی اہلِ زر ہیں
اچھی قسمت ان کے لئے ہے

جن کو پسند اللہ کرتا ہے
دین کی دولت ان کے لئے ہے

Xجو کر لے اچھے اعمال
قبر میں راحت ان کے لئے ہے

Xجن کو پیار ہوتا ہے شارؔق
وصل و فرقت ان کے لئے ہے
 
Top