کاشف اسرار احمد
محفلین
ایک تازہ غزل پیش ہے .... احباب کے تبصروں کا منتظر رہونگا ....
--------------------------------------------------
تیری قربت میں بھی ان لمحوں کا احساس تھا جو
وصل کے ساتھ لگے بیٹھے تھے فرقت آلود
جس طرح ٹوٹ کے ہیرا رہے ہیرا پھر بھی
میری پستی کو بھی لکھّا گیا رفعت آلود
اور دوسرا "ورژن" اسی شعر کا کچھ یوں ہوا ہے ، آپ کی رائے درکار ہے کہ کون سا شعر زیادہ بہتر ہے:
باز کے ٹوٹے ہوئے پَر کی سی شہرت میری
میری پستی کو بھی لکھّا گیا رفعت آلود
ہاتھ کی پشت پہ دو بوسے بہت جلدی میں
ایسی فیّاضی بھی دل کو لگی قلّت آلود
اس شناسائی کی قیمت کا تو اندازہ کر
جس میں کردار کی اسناد ہوں تہمت آلود
کون الله سے کرتا ہے محبّت خالص
سجدہءِ شکر بھی لوگوں کے ہیں جنّت آلود
موقع مل جائے تو پوچھوں یہ فدائین سے میں
کب لگا امن کا مذہب تمھیں شدّت آلود
عام افراد نہیں جانتے، تم یاد رکھو
فطرتِ عشق ہمیشہ سے ہے ہجرت آلود
ہر جگہ یاد کے سائے، تری باتیں ہر دم
اب تو تنہائی بھی میری نہیں خلوت آلود
دل کا ملبہ نہیں اک ڈھیر ہے افسانوں کا
ایک اک اینٹ میں ہے قصہءِ عبرت آلود
ترکِ الفت کا جو پیمان کیا تھا کاشف
تم پہ آسان رہا، مجھ کو تھا مِحنت آلود
سید کاشف
------------------------------------------------
--------------------------------------------------
تیری قربت میں بھی ان لمحوں کا احساس تھا جو
وصل کے ساتھ لگے بیٹھے تھے فرقت آلود
جس طرح ٹوٹ کے ہیرا رہے ہیرا پھر بھی
میری پستی کو بھی لکھّا گیا رفعت آلود
اور دوسرا "ورژن" اسی شعر کا کچھ یوں ہوا ہے ، آپ کی رائے درکار ہے کہ کون سا شعر زیادہ بہتر ہے:
باز کے ٹوٹے ہوئے پَر کی سی شہرت میری
میری پستی کو بھی لکھّا گیا رفعت آلود
ہاتھ کی پشت پہ دو بوسے بہت جلدی میں
ایسی فیّاضی بھی دل کو لگی قلّت آلود
اس شناسائی کی قیمت کا تو اندازہ کر
جس میں کردار کی اسناد ہوں تہمت آلود
کون الله سے کرتا ہے محبّت خالص
سجدہءِ شکر بھی لوگوں کے ہیں جنّت آلود
موقع مل جائے تو پوچھوں یہ فدائین سے میں
کب لگا امن کا مذہب تمھیں شدّت آلود
عام افراد نہیں جانتے، تم یاد رکھو
فطرتِ عشق ہمیشہ سے ہے ہجرت آلود
ہر جگہ یاد کے سائے، تری باتیں ہر دم
اب تو تنہائی بھی میری نہیں خلوت آلود
دل کا ملبہ نہیں اک ڈھیر ہے افسانوں کا
ایک اک اینٹ میں ہے قصہءِ عبرت آلود
ترکِ الفت کا جو پیمان کیا تھا کاشف
تم پہ آسان رہا، مجھ کو تھا مِحنت آلود
سید کاشف
------------------------------------------------