[align=right:e8bf107f53]جسم دمکتا ، زُلف گھنیری ، رنگیں لب ، آنکھیں جادو
سنگِ مرمر، اودا بادل ، سرخ شفق ، حیراں آہو
بھکشو دانی ، پیاسا پانی ، دریا ساگر ، جل گاگر
گلشن خوشبو ، کوئل کوکو، مستی دارو ،میں اور تو
بانبی ناگن ، چھایا آنگن ، گھنگرو چھن چھن ،آشا من
آنکھیں کاجل ، پربت بادل، وہ زُلفیں اور یا بازو
راتیں مہکی ،سانسیں دہکی ، نظریں بہکی ، رُت لہکی
سپن سلونا ، پریم کھیلونا ، پھول بچھونا ، وہ پہلو
تم سے دوری ، یہ مجبوری ، زخمِ کاری ، بیداری
تنہا راتیں ، سپنے کاتیں ، خود سے باتیں ، میری خُو[/align:e8bf107f53]
جاوید اختر
ان الفاظ کہ معنی بتا دیں
حیراں آہو
بھکشو دانی
جل گاگر
بانبی ناگن
سپن سلونا