میری پوسٹس سب بند کر دی گئی ہیں ،

بےباک

محفلین
محترم جناب ایڈمن صاحبان :
میں سمجھ نہیں سکتا کہ یکایک مجھے لکھنے سے کیوں روک دیا گیا ہے ،
مجھے ہر جگہ یہ میسیج ملتا ہے کہ آپ کی پوسٹس ۲۵ نہیں ہیں ، اس لیے آپ نہیں لکھ سکتے ،
یہ میرے ساتھ ہر جگہ ہو رہا ھے ،ہر سیکشن میں ،کہ آپ ۲۵ پوسٹس پوری کریں
کسی کی پوسٹ کا کہیں بھی جواب بھی نہیں دے سکتا ،کہ ۲۵ کا ھندسہ عبور کر سکوں ،
اگر میری کسی پوسٹس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت طلب کرتا ہوں ،

اگر مجھے لکھنے سے روکنا مقصود ہے تو مجھے واضع بتا دیں،
شکریہ:
آپ کا چھوٹا بھائی: بےباک
 

زین

لائبریرین
بے باک بھائی !
اگر 25 پوسٹس کی ضرورت ہے تو آپ 25 پوسٹس مکمل کرلیں۔ اس کے بعد اگر کوئی مسئلہ ہو تو پھر آپ شکایت کریں ۔
 

زیک

مسافر
بے‌باک 25 پوسٹس کی شرط صرف سیاست اور مذہب سے متعلق فورمز میں ہے باقی کہیں بھی آپ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 

بےباک

محفلین
مجھے ھنس لینا چاہیے ،
خانہ پُری کی پوسٹس کو اگر آپ پوسٹس کہتے ہیں تو ، "علیٰ کل حال" خانہ پُری کر دی گئی ہے ،
شکریہ آپ سب کی محبت کا!
آپ سب کا چھوٹا بھائی: بےباک
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب بے باک جی
سدا خوش رہیں آمین
مبارک ہو 25 کا ہندسہ عبور کرنے پر ۔
ویسے چالیس پوسٹس کی شرط ہوتی تو کچھ معنویت بھی ہوتی نا۔
"علیٰ کل حال" اب بکھیریں لفظوں کے موتی آپ
سدا خوش و آباد رہیں آمین
نایاب
 

مغزل

محفلین
وہاں ( اُس فورم ) سے یہاں ( اس فورم پر ) پر آنا مبارک ہو ، محفل میں خوش آمدید ۔
تعارف کی لڑی میں اپنا تفصیلی تعارف پیش فرمائیں تا کہ ہم سب آپ کے بارے میں جان
سکیں۔ والسلام
 

شاہ حسین

محفلین
مجھے ھنس لینا چاہیے ،
خانہ پُری کی پوسٹس کو اگر آپ پوسٹس کہتے ہیں تو ، "علیٰ کل حال" خانہ پُری کر دی گئی ہے ،
شکریہ آپ سب کی محبت کا!
آپ سب کا چھوٹا بھائی: بےباک

جناب مجھے تنہا چھوڑ کر کہاں چل دئے میں بھی اسی مصیبت میں گرفتار ہوں پر آپ کا ممنون ہوں کہ مجھ کو ایک پیغام ارسال کرنے کا موقع فراہم کیا۔
 

شاہ حسین

محفلین
شاہ110 آپ اپنا تعارف تو دیں تا کہ بات چیت میں آسانی رہے۔
جی ضرور انشا اللہ بہت جلد- ایک ہی روز گزرا ہے آپ کی محفل میں شامل ہوئے بہت تھکا ہوا پہنچا ہوں آپ کی بزم میں تھوڑا وقت درکار ہے امید کرتا ہوں کچھ مہلت آپ ضرور دیں گے جہاں سے بھی گذرا فقط ایک ہی صدا تھی​
-
سکون سائیہ دیوار تھوڑی دیر کا ہے
یہاں بھی دیکھنا دم بھر میں دھوپ آتی ہے




ََِ
 

شمشاد

لائبریرین
دریا کیا یہ تو 100 کا ہندسہ بھی عبور کر چکے ہیں اور لائبریری ٹیم کے بھی رکن بن چکے ہیں۔
 
Top