امن ایمان
محفلین
السلام علیکم!
میں ذاتی وجوہات کی بنا پر کچھ عرصہ محفل پر نہیں آسکوں گی۔ کب واپس آؤں اس بارے میں مجھے خود بھی ٹھیک طرح سے پتہ نہیں ہے۔ اس پوسٹ کا مقصد یہ ہے کہ طویل غیرحاضری سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ میں بیمار شیمار ہوں۔۔ایسا نہیں ہے۔۔یہاں بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ میرے بارے میں قیاس آرائی یا کوئی پریشان نہ ہو۔آخر اتنا حق تو ہم ایک دوسرے پر رکھتے ہیں نا کہ بلاوجہ کسی کو پریشان نہ کریں۔
یہاں رہتے ہوئے میری پوری کوشش تھی کہ میری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے۔۔۔جانے انجانے میں کچھ کہہ دیا ہو تو اس کا اندازہ مجھے بھی نہیں۔۔۔اس لیے اس پر معذرت مانگنا بھی عجیب سا لگے گا۔ : (
مجھے امید ہے ۔۔“ آپ کی شاعری“ میں “امن ایمان کی باتیں“ تھریڈ آپ کو میری یاد دلاتا رہے گا۔۔۔جس کو پہلی بار پڑھ کر سمجھ میں کچھ نہیں آتا۔۔دوسری بار کچھ کچھ سمجھ آنے لگتا ہے اور تیسری بار پڑھنے سے بندہ اچھا خاصا متاثر ہونے لگتا ہے۔
اپنا خیال رکھیے گا۔۔۔اور مجھے اچھے لفظوں میں یاد رکھیے گا۔۔۔دعاؤں میں یاد رکھنے کا اس لیے نہیں کہہ رہی کہ آج کل انسان کے پاس اپنے لیے کچھ مانگنے کو وقت نہیں ۔۔کسی کے لیےکیا دعا کرے گا۔
اللہ حافظ