میری پہلی حمد اصلاح کے لیے حاضر ہے ۔

یہ نظم میں نے ایک بت پرست سے خدا کی تعریف میں لکھی ہے ۔

تیری ذِلت منشاِ ذِلت بنی
مُجھ کو ذِلت سے بِہروباراں مِل گیا

جِس کا سُونتے جبیں سجدہ کرتے گئی
مُجھ کو مالِک وہ دو جہاں مِل گیا

تُو نے سُننے سُنانے میں جو کھو دیا
مُجھ کو حق و صداقت وہ سب مِل گیا

تُو نے ہر خِشت کو یوں ہی سجدے کِئے
یہ تصور ِ بُتاں تُجھ سے رَل مِل گیا

اے غافِل ذرا بانگِ قُدرت تو سُن
جِس نے چاہا تھا جو اُس کو وہ مِل گیا
 

الف عین

لائبریرین
تیری ذِلت منشاِ ذِلت بنی
مُجھ کو ذِلت سے بِہروباراں مِل گیا

جِس کا سُونتے جبیں سجدہ کرتے گئی
مُجھ کو مالِک وہ دو جہاں مِل گیا

تُو نے سُننے سُنانے میں جو کھو دیا
مُجھ کو حق و صداقت وہ سب مِل گیا

تُو نے ہر خِشت کو یوں ہی سجدے کِئے
یہ تصورِ بُتاں تُجھ سے رَل مِل گیا

اے غافِل ذرا بانگِ قُدرت تو سُن
جِس نے چاہا تھا جو اُس کو وہ مِل گیا

1۔ کیوں کہ یہ آزاد نظم نہیں بلکہ غزل کی صورت ہے اس لئے غزل کے قوانین ماننے ہوں گے یعنی ردیف قافیہ۔ اس میں ردیف تو "مِل گیا" ٹھیک ہے، لیکن قافیہ ہے ہی نہیں۔ یا تو جہاں مل گیا، کہاں مل گیا قوافی ممکن ہیں، یا سب مل گیا، کب مل گیا، رب مل گیا۔ مطلب قوافی جہاں، کہاں یا سب اور رب۔
2۔ کم از کم میری ناقص عقل میں کسی بھی شعر کے معانی سمجھ میں نہیں آ سکے۔
3۔ بہروباراں چہ معنی دارد، بحر و بر تو ہوتا ہے یا ابر وباراں کی ترکیب ہوتی ہے؟؟؟
4۔ "سونتے جبیں" کیا لفظ یا ترکیب ہے؟ واضح کریں۔
5۔ رَل مِل تو محاورہ نہیں، رُل مِل ہوتا ہے۔
6۔ بانگِ قدرت؟ ترکیب سمجھ میں نہیں آئ، کیا ندائے قدرت مراد ہے؟
اس صورت میں تو اصلاح کرنے سے میری ہی حمد بن جائے گی، اس لئے پہلے خود ہی سدھار کر لو۔ اس کے بعد پھر دیکھوں گا کہ کس حد تک اصلاح کی جا سکتی ہے۔
شاکر القادری آپ کی رائے اس ضمن میں؟
 
Top