میری پہلی غزل آپ کی نظر میں

آپ کو میری پہلی غزل کیسی لگی

  • اچھی

    Votes: 0 0.0%
  • بہت اچھی

    Votes: 0 0.0%
  • نارمل

    Votes: 0 0.0%
  • زبردست

    Votes: 0 0.0%
  • لولی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    9
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

علی وقاص

محفلین
میں سمجھا کہ تم آئے

جب سورج کی کرن نکلنے لگی
جب نسیم صبح چلنے لگی
جب شبنم سبزے پر پڑنے لگی
جب رنگین کلیاں کھلنے لگی
میں سمجھا کہ تم آئے
جب چڑیاں چہچانےلگی
تب دنیا میں رونق ہونے لگی
جب رات کی تاریکی جانے لگی
تب دن کی روشنی چھانے لگی
میں سمجھا کہ تم آئے
پھر سور ج میں آگ بھڑکنے لگی
جو کلیاں کھلی نہیں مرجھانے لگی
ایک امید تھی جو ٹوٹنے لگی
پھر آہستہ سے تاریکی چھانے لگی
میں سمجھا کہ تم آئے
تب جانا یہ ہم نے
یاد ان کی آنے لگی
کیا یہ ایک خواب تھا
نہیں !!محمود سوچ آنے لگی
میں سمجھا کہ تم آئے



منجانب:
محمود فضل
ایم -اے پولیٹیکل سائنس (فائنل )
حذف
:dosti::dosti::dosti::dosti::dosti::dosti:

 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
ویسے میں شاعری کے بارے میں اتنا نہیں جانتا لیکن یہ ضرور جانتا ہوں کے بھائی یہ جو آپ نے ارسال کی ہے اس کو غزل تو نہیں کہہ سکتے البتہ نظم کہ سکتے ہیں اور وہ بھی نثری نظم اور شعراء حضرات اس کو شاعری ہی نہیں مانتے ہیں میں نے بھی آپنی بہت ساری نثری نظموں کو ختم کر دیا ہے اس لے بھائی بہتر ہو گا پہلے میرے طرح شاعری کے بارے مین کچھ نا کچھ معلومات لے لو اس کے بعد لکھنا شروع کرو یہان بہت اچھے اچھے شاعر موجود ہیں آپ ان سے مدد لے سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اچھے شاعروں کا کلام پڑتے رہے اس سے بھی بہت فائدہ ہو گا شکریہ

گستاخ
خرم شہزاد خرم
 

مغزل

محفلین
میں سمجھا کہ تم آئے

جب سورج کی کرن نکلنے لگی
جب نسیم صبح چلنے لگی
جب شبنم سبزے پر پڑنے لگی
جب رنگین کلیاں کھلنے لگی
میں سمجھا کہ تم آئے
جب چڑیاں چہچانےلگی
تب دنیا میں رونق ہونے لگی
جب رات کی تاریکی جانے لگی
تب دن کی روشنی چھانے لگی
میں سمجھا کہ تم آئے
پھر سور ج میں آگ بھڑکنے لگی
جو کلیاں کھلی نہیں مرجھانے لگی
ایک امید تھی جو ٹوٹنے لگی
پھر آہستہ سے تاریکی چھانے لگی
میں سمجھا کہ تم آئے
تب جانا یہ ہم نے
یاد ان کی آنے لگی
کیا یہ ایک خواب تھا
نہیں !!محمود سوچ آنے لگی
میں سمجھا کہ تم آئے



منجانب:
محمود فضل
ایم -اے پولیٹیکل سائنس (فائنل )

جی بھائی لوگ کیسے آپ لوگوں میری غزل اچھی لگی ہے جواب دیں

پیارے بھائی فضل محمود عرف علی وقاص ۔۔
آداب و سلامِ مسنون۔
آپ کا کلام اردو محفل کی زینت بنا ۔۔ بہت بہت دعائیں اور مبارکباد ۔۔ گر قبول افتد ۔زہے عزوشرف
مزید مبارکبا د اس ضمن میں کہ آپ میں شعر کہنے کی امنگ اور چمک موجود ہے۔۔ اور آپ آنے والے وقتوں میں ایک اچھے شاعر کے طور پر اپنے آپ کو منواسکتے ہیں۔۔ مگرشرط یہ ہے کہ آپ اس معاملے میں اپنی پوری قوت صرف کریں۔
اساتذہ اور دیگر شعراء کرام کا مطالعہ۔۔ خوب خوب کیجئے۔۔۔ اردو محفل میں اور دیگر سائٹس پر شعراء کا کلام پیش کیاجاتا ہے جس پرناقدین(تنقید یا عیوب و محاسن بیان کرنے والے) اور تقارضین (تقریض یا تعریفی جلمے لکھنے والے)موجود ہوتے ہیں جاب وہ دیگر شعراء کے کلام پراپنی رائے دیں تو اسے بغور پڑھیں۔۔ اپنے حلقے میں کسی کہنہ مشق شاعر کو اپنا کلام ضرور دکھائیں۔۔ رہی بات خرم میاں کی تو۔۔۔ان کا کہنا اپنی جگہ ٹھیک ۔۔۔ مگر آ پ دل گرفتہ مت ہوں۔۔۔ ابھی آپ نے پہلا قدم اٹھا یا ہے۔۔۔ میرا خرم شہزاد خرم کو بھی مشورہ ہے کہ ابھی ان معاملات میں مت پڑیں۔۔۔۔۔ پیارے بھائی شاعری مختلف اصناف میں کی جاتی رہی ہے۔۔ کسی نے دوہے لکھےتو کسی نے دوسخنے اور کسی نے نوحے۔۔ کسی نے پابند نظم لکھی تو کسی نے نثری نظم ۔۔ کسی نے مسدس لکھی تو کسی نے قصیدہ۔۔۔ مگر صنفِ غزل کو عروس شاعری (شاعری کی دلہن) کہا جاتا ہے ۔۔ مقدمین، متاخرین اور متوسطین ۔۔ سب ہی غزل کو زیادہ اہمیت دی۔۔ آپ نے جوکلام پیش کرنی کی سعادت حاصل کی ہے ۔۔ اسے نثری نظم کہنا بے جا نہ ہوگا۔۔ اس حوالے سے شعرا کی رائے دوحصوں میں منقسم ہے۔۔۔ بہر حال اس بات پر کلام کجا معنٰی است ۔۔۔۔ ہمارے سامنے ن۔م۔راشد اور دیگر بہت سے بڑے شعرا موجود ہیں۔۔جنہوں نے نثری نظم میں اپنی مثال آپ ۔۔ کردار ادا کیا۔۔۔ (آپ ہرگز خاطر کبیدہ مت ہوں) آپ کی نظم میں جمالیاتی اظہار ۔۔ اور الفاظ کا ربط بتاتا ہے کہ آپ ضرور اچھے شعرا میں اپنا نام کرجائیں گے۔
میری جانب سے ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں قبول کیجئے۔
آپ کا بھائی
م۔م۔مغل
( محمد محمود مغل)
 

مغزل

محفلین
بس بھیا یونہی دل چاہا سو ۔۔ کہہ دیا۔۔۔
کارنامہ بتانے پر تم اِترا بھی سکتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
 

محمد وارث

لائبریرین
کسی نے پابند نظم لکھی تو کسی نے نثری نظم ۔۔
.........
ہمارے سامنے ن۔م۔راشد اور دیگر بہت سے بڑے شعرا موجود ہیں۔۔جنہوں نے نثری نظم میں اپنی مثال آپ ۔۔ کردار ادا کیا۔۔۔



محمود صاحب، مداخلتِ بے جا کیلیئے معذرت خواہ ہوں۔

آپ بھی اپنی اس تحریر میں ایک عام مغالطے کا شکار ہو گئے ہیں، آپ پابند نظم کو نثری نظم کے ساتھ باندھ گئے حالانکہ آزاد نظم اور نثری نظم (اگر اسے نظم کہہ سکیں) بالکل دو مختلف چیزیں ہیں۔

ہیئت یا فارم کے لحاظ سے پابند نظم، آزاد نظم اور نثری نظم میں فرق کچھ ایسے ہے (موضوع کے لحاظ سے فرق کو چھوڑتا ہوں)۔

- پابند نظم موزورں اور مقفیٰ ہوتی ہے (یعنی اس میں وزن اور قافیہ لازمی ہیں) اور روایتی طور پر بحور کی قید میں ہوتی ہے۔ یعنی اگر ایک پابند نظم بحر ہزج مثمن سالم میں ہے تو اسکا ہر مصرعہ مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن کے وزن پر ہوگا وگرنہ وہ غیر موزوں ہوگا۔

- آزاد نظم موزوں ہوتی ہے لیکن مقفیٰ نہیں ہوتی (یعنی وزن میں ہوتی ہے لیکن قافیے سے آزادی ہے)۔ اور بحر کے ارکان کو اپنی موضی سے توڑ سکتے ہیں یعنی اگر ہزج مثمن سالم میں ہے تو شاعر اس بحر کے ارکان کو اپنی مرضی سے توڑ سکتا ہے یعنی وہ مصرعوں کو کسی طرح بھی باندھ سکتا ہے ۔ مثلاً

مفاعیلن
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
مفا
عیلن مفاعیلن
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

یہی وجہ ہوتی ہے کہ آزاد نظم میں کچھ مصرعے انتہائی بڑے اور کچھ انتہائی مختصر ہوتے ہیں۔ لیکن ہوتے وہ سب وزن میں ہی ہیں۔

- نثری نظم ہر طرح کی قید سے آزاد ہوتی ہے یعنی مادر پدر آزادی، نہ موزوں، نہ مقفیٰ، اسلئے شاعر اسے سرے سے شاعری مانتے ہی نہیں۔ دیگر، اگر نثر میں قافیہ کا استعمال ہو تو وہ بھی مقفیٰ نثر کہلاتی ہے (جیسے مرزا رجب علی بیگ سرور کی داستان فسانۂ عجائب) لیکن نظم وہ پھر بھی نہیں کہلاتی، اسی طرح اگر کوئی نثر موزوں ہو تو اسے سجع کہتے ہیں (قدیم عربی مصنفین اسطرح کی تحریر لکھتے تھے اور قرآن مجید کی کچھ آیات بھی سجع ہیں، جیسے لا حول و لا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ، رباعی کے ایک وزن پر پوری اترتی ہے) لیکن نظم وہ پھر بھی نہیں کہلاتی۔


آپ اصل میں آزاد نظم اور نثری نظم کو گڈ مڈ کر گئے اسی لئے تحریر فرما دیا ن م راشد کے متعلق نثری نظم کے ضمن میں، حالانکہ راشد نے نثری نظم نہیں بلکہ آزاد نظم میں شاعری کی ہے۔ اور اقبال کے بعد کونسا شاعر ہے جس نے آزاد نظم میں شاعری نہ کی ہو اور فن پارے تخلیق نہ کئے ہوں، فیض، ندیم، فراز، منیر، امجد اور بے شمار دوسرے شعراء کرام جنہوں نے آزاد نظم میں لا جواب شاعری کی ہے۔ جب کہ نثری نظم میں آپ ایک بھی شاعر کا نام نہیں بتا سکتے کیونکہ وہ شاعری ہوتی ہی نہیں۔

والسلام۔

۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ اصل میں آزاد نظم اور نثری نظم کو گڈ مڈ کر گئے اسی لئے تحریر فرما دیا ن م راشد کے متعلق نثری نظم کے ضمن میں، حالانکہ راشد نے نثری نظم نہیں بلکہ آزاد نظم میں شاعری کی ہے۔ اور اقبال کے بعد کونسا شاعر ہے جس نے آزاد نظم میں شاعری نہ کی ہو اور فن پارے تخلیق نہ کئے ہوں، فیض، ندیم، فراز، منیر، امجد اور بے شمار دوسرے شعراء کرام جنہوں نے آزاد نظم میں لا جواب شاعری کی ہے۔ جب کہ نثری نظم میں آپ ایک بھی شاعر کا نام نہیں بتا سکتے کیونکہ وہ شاعری ہوتی ہی نہیں۔

والسلام۔

۔
بہت خوب جناب بہت خوب کیا بات ہے آپ کی آپ کی رائے بہت اچھی ہے آپ نے ٹھیک کہا ہے کہ اقبال صاحب کے بعد بہت سارے شعراء نے آزاد نظم میں لاجواب شاعری کی ہے آزاد نظم میں محسن نقوی صاحب کا بھی ایک نام ہے لیکن نثری نظم کو تو اب میں بھی شاعری نہیں مانتا ہوں اور یہ سب آپ اساتذا کی واجہ سے ہے جن کی واجہ سے مجھے شاعری میں کچھ الف ب کا پتہ چلا ہے
شکریہ جناب
 

مغزل

محفلین
پیارے بھائی میں انشاء اللہ ن،م،راشد صاحب کی معرکۃ الارآء نثری نظمیں جلد پیش کروں گا۔۔ بہر حال مجھے اپنا گرویدہ خیال کیجئے ۔۔
نیاز مشرب م۔م۔مغل
 

علی وقاص

محفلین
میں اپنی دوسری نظم لیکھ رہا ہو۔آپ حضرات سے گزارش ہے کہ بری نہ کہوں حوصلہ دو تاکہ آئندہ بھی میں دل لگی کے ساتھ لکھتا رہوں
:pak::pak::pak::pak:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں اپنی دوسری نظم لیکھ رہا ہو۔آپ حضرات سے گزارش ہے کہ بری نہ کہوں حوصلہ دو تاکہ آئندہ بھی میں دل لگی کے ساتھ لکھتا رہوں
:pak::pak::pak::pak:


پیارے دوست پیارے بھائی علی وقاص صاحب سب سے اچھا دوست وہ ہے جو آپ کی خامیاں آپ کو بتا تا ہے تانکہ آپ اپنی خامیاں دور کر سکے جو دوست آپ کی خامیاں پر پردہ ڈالتا ہے اور آپ کو خوش فہمی کا شکار کرتا ہے وہ آپ کا دوست نہیں‌وہ آپ کا دشمین ہے ہم یہ نہیں‌کہتےکہ آپ نظم ، غزل یا شاعری نا کرے آپ ضرور شاعری کرے اور بہت زیادہ شاعری کرے لیکن شاعری کو شاعری کے اصول کے مطابق کرے اور اگر آپ ابھی ایسا نہیں کر سکتے میری طرح پھر آپ ایک استاد سے رابطہ کرے جو اچھے شاعر ہو ان سے اصلاح کروائے پھر اس کو کسی کے سامنے رکھے رائے کے لیے ویے ہمارے یہاں بھی بہت اچھے اچھے شاعری مجود ہیں آپ ان سے بھی اصلاح لے سکتے ہیں اختر صاحب، وارث صاحب، شاکر صاحب ، میرے پیارے دوست نوید صادق صاحب ، م م مغل صاحب اور اس کے علاوہ بہت سارے ہیں جن کے نام مجھے اس وقت یاد نہیں آ رہے ہیں‌(میں ان سے معافی چاہتا ہوں ان کے نام نہیں لکھ سکا ) آپ ان سب سے اصلاح لے سکتے ہیں اس کے علاوہ یہاں اصلاح سخن کے نام سے ایک سیکشن بھی ہیں‌آپ وہاں بھی اصلاح لے سکتے ہیں اگر آپ کو ہمارے باتوں سے دکھ ہوا ہے تو اس کے لیے میں معافی چاہتا ہوں شکریہ
خرم شہزاد خرم
 

مغزل

محفلین
خرم میاں کیا کرتے ہو۔۔ بھئی۔۔
ویسے املا کی طرف توجہ دو۔۔۔ بہت غلطیاں کرتے ہو۔۔ اور ہاں وہ مشاعرے کی روداد کیا ہڑپ کر گئے ہو۔۔


;) :mad:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم میاں کیا کرتے ہو۔۔ بھئی۔۔
ویسے املا کی طرف توجہ دو۔۔۔ بہت غلطیاں کرتے ہو۔۔ اور ہاں وہ مشاعرے کی روداد کیا ہڑپ کر گئے ہو۔۔


;) :mad:

لگتا ہے اب املا کی کلاس بھی لینی پڑے گی
بھائی مشاعرے کی روداد انشاءاللہ کل آپ کی خدمت میں حاصر ہو گی شکریہ
 
Top