ایم اے راجا
محفلین
پہلی بار نظم کہنے کی اپنی سی کوشش کی جو کہ بعد از اصلاح، آپکی بصارتوں کی نذر کرتا ہوں، اس پر مزید رائے درکار ہے۔ شکریہ۔
مرا کچھ مان رکھ لو، ہو سکے تو
دوستوں کے سامنے جاناں
میں تم کو اپنا کہتا ہوں
جتاتا ہوں کہ تم میری ہو جاناں
مرے سب دوست جاناں یہ سمجھتے ہیں
کہ تم میری ہو،
پر میں اور تم ہی
یہ کڑوی اور سچی بات اور یہ حقیقت جانتے ہیں
کہ میں اور تم،
کبھی بھی ایک تو نہ تھے
مگر ہم نے کبھی کچھ لمحے کچھ پل
کسی رستے پہ چلتے چلتے، کچھ دن
کسی منزل کی جانب جاتے جاتے
کبھی ہنستے کبھی روتے
مگر مل کر بِتائے تھے کبھی جو
تمہیں جاناں قسم ہے ان دنوں کی
تمہیں جاناں قسم ہے ان پلوں کی
مرا کچھ مان رکھ لو، ہو سکے تو
دوستوں کے سامنے جاناں
مرا کچھ مان رکھ لو، ہو سکے تو
دوستوں کے سامنے جاناں
میں تم کو اپنا کہتا ہوں
جتاتا ہوں کہ تم میری ہو جاناں
مرے سب دوست جاناں یہ سمجھتے ہیں
کہ تم میری ہو،
پر میں اور تم ہی
یہ کڑوی اور سچی بات اور یہ حقیقت جانتے ہیں
کہ میں اور تم،
کبھی بھی ایک تو نہ تھے
مگر ہم نے کبھی کچھ لمحے کچھ پل
کسی رستے پہ چلتے چلتے، کچھ دن
کسی منزل کی جانب جاتے جاتے
کبھی ہنستے کبھی روتے
مگر مل کر بِتائے تھے کبھی جو
تمہیں جاناں قسم ہے ان دنوں کی
تمہیں جاناں قسم ہے ان پلوں کی
مرا کچھ مان رکھ لو، ہو سکے تو
دوستوں کے سامنے جاناں