میری پہلی کاوش

expensive beauty

محفلین
میری مانو آج سے کچھ الگ کیا کرتے ہیں
اس محبت کا کیا ہے،یہ تو سبھی کیا کرتے ہیں

یہ ڈھلتی ہوئ شامیں،وہ گزرے ہوئے کل
یادوں میں آکراکثر رُلا دیا کرتے ہیں

دیکھتے ہیں جب بھی تاریئکئ محفلِ یاراں
ہم اپنے سخن سے منور کر دیا کرتے ہیں

پنپتی ہیں جو کسی اور کے دل میں یارو
ھم ایسی خواہشوں کو سُلا دیا کرتے ہیں

یہ میری حقیر سی کاوش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔براہ مہربانی اصلاح فرمائٰیں
 
مغزل

محفلین
اچھی کوشش ہے مشق جاری رکھیں ۔باقی اساتذہ کرام رہنمائی فرمائیں گے۔
بہر کیف اچھی کوشش ہے سلامت رہیں ۔
اور ہاں اپنا تعارف کرانانہ بھولیے گا۔
والسلام
 
دوست

محفلین
میری مانو۔ آج سے کچھ۔ الگ کیا ۔کرتے ہیں
2 1 2 2- 2 1 2 2۔1 2 1 2 ۔ 2 2 2
اس محبت۔ کا کیا ہے۔،یہ تو سبھی۔ کیا کرتے ہیں
2 1 2 2۔ 2 1 2 2۔1 2 1 2۔ 1 2 2 2 2
اس کا پیٹرن نہیں نکل سکا مجھ سے۔:confused::(
 
عین لام میم

محفلین
اچھی کوشش ہے مشق جاری رکھیں ۔باقی اساتذہ کرام رہنمائی فرمائیں گے۔
بہر کیف اچھی کوشش ہے سلامت رہیں ۔
اور ہاں اپنا تعارف کرانانہ بھولیے گا۔
والسلام

حسنِ گراں کا تعارف میں کروا دیتا ہوں۔ موصوف میری طرح بی ایس کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالبعلم ہیں اور اردو محفل میں شمولیت تو پہلے سے کر چکے تھے لیکن میری طرح یہ بھی فعال ممبر نہیں زیادہ۔ ۔ ۔ ۔!!:grin:
لالہ موسیٰ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۔ ۔
باقی وہ خود بتا دیں گے ' تعارف' کے موضوع میں۔ ۔
 
الف عین

لائبریرین
میں سمجھا تھا کہ محترمہ ہوں گی۔یہ تو محترم نکلے۔۔۔۔۔
شاکر۔ اس میں کوئی پیٹرن نہیں بنے گا۔ کہ کچھ ہے ہی نہیں۔
 
محمد نعمان

محفلین
حسن گراں جی آپ کی قسمت کہ کوئی بحر نہ بن پائی
میری قسمت یہ تھی کہ پہلی بار اپنی غزل پیش کی تھی
حالانکہ وزن ، بحر ، اور تقطیع جیسے علوم یعنی عروض وغیرہ سے نا آشنا تھا
مگر پھر بھی بحر بھی تھی اور کافی اشعار وزن میں بھی تھے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نعمان بھائی اگر آپ اچھے شاعروں کو پڑھتے ہیں اور آپ کا انتخاب بھی اچھا ہے اور آپ کا پڑھنے کا انداز اچھا ہے تو آپ بحر اور وزن کو نا جانتے ہوئے بھی کچھ نا کچھ وزن میں لکھ سکتے ہیں میرے ساتھ بھی ایسا ہی تھا کچھ نا کچھ شعر وزن میں ہی ہوتے تھے
 
محمد نعمان

محفلین
بالکل۔۔۔۔
خرم آپ نے ٹھیک کہا
میں جب ایسی اصطلاحات سے نابلد تھا
خیر اب بھی صرف سنی ہوئی ہی ہیں زیادہ نہیں جانتا
تو اس وقت میں جب شعر کہتا تھا تو ایک روانی کا خیال رکھتا تھا
اور اس کے علاوہ الفاظ کی تعداد فی مصرع برابر رکنے کی کوشش کرتا تھا
اور اگر کوئی بڑا لفظ آ جاتا تو روانی برقرار رکھنے کے لیے دو چھوٹے الفاظ کو اس کا نعم البدل کیا کرتا تھا
اور اسی طرح لاشعوری طریقے سے کئی ایک شعر وزن میں ہو جاتے تھے
خیر جب سے علم ہوا کچھ وزن و بحر کا تو اس تک بندی کو من ہی نہیں کرتا
 
جی ہاں میرا خود یہی حال ہے جو بحریں آتی ہیں ان کے مطابق اگر کوئی مصرعہ آ جائے تو ٹھیک غزل کہہ دیتا ہوں ورنہ پھر کوشش کرتا ہوں جو بحریں مجھے آتی ہیں ان پر ہی اس کو اتارنے کی کوشش کروں
اور میں پہلے گا کر وزن پورا کیا کرتا تھا مطلب ایک دھن پر شعر کو گاتا تھا اگر شعر اس دھن پر پورا ہو تو لکھ لیتا تھا ورنہ چھوڑ دیتا تھا
 
مغزل

محفلین
میری مانو آج سے کچھ الگ کیا کرتے ہیں
اس محبت کا کیا ہے،یہ تو سبھی کیا کرتے ہیں

یہ ڈھلتی ہوئ شامیں،وہ گزرے ہوئے کل
یادوں میں آکراکثر رُلا دیا کرتے ہیں

دیکھتے ہیں جب بھی تاریئکئ محفلِ یاراں
ہم اپنے سخن سے منور کر دیا کرتے ہیں

پنپتی ہیں جو کسی اور کے دل میں یارو
ھم ایسی خواہشوں کو سُلا دیا کرتے ہیں

کوشش کریں تو اسے ’’ زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں ‘‘ کے قالب میں ڈھالا جاسکتا ہے
 
محمد نعمان

محفلین
جی ہاں میرا خود یہی حال ہے جو بحریں آتی ہیں ان کے مطابق اگر کوئی مصرعہ آ جائے تو ٹھیک غزل کہہ دیتا ہوں ورنہ پھر کوشش کرتا ہوں جو بحریں مجھے آتی ہیں ان پر ہی اس کو اتارنے کی کوشش کروں
اور میں پہلے گا کر وزن پورا کیا کرتا تھا مطلب ایک دھن پر شعر کو گاتا تھا اگر شعر اس دھن پر پورا ہو تو لکھ لیتا تھا ورنہ چھوڑ دیتا تھا

مگر میرے خیال سے یہ وزن پورا کرنے کا مشکل طریقہ ہے بنسبت اگر ہم عروض جانتے ہوں اور باقاعدہ بحر پر غزل کہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
بچپن میں ایک کہانی پڑھی، غالباًٍ ذاکر حسین کی۔۔ کہ ’کھٹ کھٹ کرتے رہو، کچھ نہ کچھ ہو ہی جاتا ہے‘
زیادہ کلام پڑھنے سے طبیعت میں موزونیت آ جاتی ہے اور بحر و عروض کا علم نہ جانتے ہوئے بھی اشعار وزن میں ہوتے ہیں۔
 
Top