میری پہلی کاوش

فورم پہ پہلی بار کچھ لکھ رہا ہُوں ۔ ۔ نہ تو میں لکھاری ہُوں اور نہ ہی شاعر ۔ ۔ ۔کچھ آڑے ترچھے خیال ہیں ۔ ۔ جنھے آپ لوگوں کے سامنے رکھ رہا ہُوں ۔ ۔ ۔اب کس حد تک کامیاب ہُوا ہُوں ۔ ۔ آپ لوگ ہی بتائیں گے ۔ ۔ ۔ شکریہ ۔ ۔




اِک تمہارے بِنا
زندگی یہ میری ہو گی اِتنی کٹھن
میں نے سوچا نہ تھا

میں تو سمجھا تھا یہ وقت ڈھل جائے گا

زخم تیری جُدائی کا کچھ روز میں
دِل پہ ہوگا سہل ، دِل سنبھل جائے گا

میری سوچیں غلط ، ساری باتیں غلط
تُم کو شاید کبھی عِلم ہو نہ سکے

اے میری جانِ جاں بِن تمہارے یہاں
کِتنا تنہا ہُوں میں کتنا تڑپا ہُوں میں

کِس قدر زیست مُجھے ہے اُچھالے ہُوئے
دِل کو میں ، دِل مُجھے ہے سنبھالے ہُوئے

رات دِن ماہ و سال گُزرتے گئے
نقش یادوں کے تیری اُبھرتے گئے

ایک لمحہ نہ پل بھی ملا ہے سکوں
بَس فسانہ یہی ہے ، یہی ہے فَسوں

چاہ کر بھی تُجھے میں بُھلا نہ سکوں

ہاں تُمھارے بِنا زندگی میں میری
اِتنی مُشکل ہُوئی ہے کہ
کیا میں کہُوں

مر ہی جاؤں جو، یہ
مُشکلیں نہ رہیں
دوستوں تُم سے بھی ہے یہی اِلتجا

میری خاطِر کرو
رب سے اِتنی دُعا


یُو نہی جیتا رہُوں ، یُونہی مرتا رہُوں
میں کبھی اُس حسیں کو بُھلا نہ سکُوں
 
Top