میری کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں"

الحمدللہ بندۂ ناچیز کی کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں" کتابی شکل میں شائع ہوگئی ہے۔
اس کتاب کی خصوصیات:
1۔ اس کتاب میں ماہنامہ ذوق و شوق کراچی میں شائع ہونے والے قسط وار بیس اسباق کی خوب اچھی طرح تصحیح کی گئی ہے اور خاطر خواہ اضافہ اور تبدیلی کے بعد اب ان اسباق کی افادیت بڑھ گئی ہے۔
2۔ علاوہ ازیں عروض و ادب سے متعلق مختلف سولات کے تشفی بخش جواب شامل کیے گئے ہیں۔
3۔ کچھ غزلوں کو مع تصحیحات و اصلاحات کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔
4- اپنے اساتذۂ کرام محترم جناب اعجاز عبید صاحب ، محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب اور محترم جناب مزمل شیخ بسمل صاحب سے حاصل کردہ مفید باتوں کے اضافے نے اس کتاب کو خود صاحبِ کتاب کے لیے حد درجے قابلِ استفادہ بنادیا ہے۔
10487998_474992959315089_309354665194745202_n.jpg
 
آخری تدوین:
بہت خوب۔۔۔۔۔ ہماری جانب سے ڈھیروں مبارک باد وصول کیجئے


بہت مبارک باد قبول کیجے سرسری بھائی

خیر مبارک۔
اللہ تعالیٰ آپ سب سے راضی ہوجائے۔
جزاکم اللہ خیرا۔ :)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
ارے واہ، بہت مبارک ہو
کتاب کا سر ورق اور پہلے دو ایک صفحات تبرک کے طور پر سکین کر کے یہاں لگا دیں اس سے ناشر کے ساتھ معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور مفت کی مشہوری بھی ہو جائے گی :)
 
ارے واہ، بہت مبارک ہو
کتاب کا سر ورق اور پہلے دو ایک صفحات تبرک کے طور پر سکین کر کے یہاں لگا دیں اس سے ناشر کے ساتھ معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور مفت کی مشہوری بھی ہو جائے گی :)
جو حکم جناب کا۔ :)
10487998_474992959315089_309354665194745202_n.jpg
 
کتاب کے صفحت کتنے ہیں ؟
قیمت کتنی ہے؟
ناشر کا ایڈریس دے دیں؟
کل صفحات: 240
قیمت مع ڈاک خرچ: 480 روپے ہے۔
آپ سمیت جو صاحب خریدنا چاہیں وہ اپنا نام ، نمبر اور ایڈریس ذاتی مکالمے میں مجھے عنایت کردیں ، میں ناشر تک پہنچا دوں گا۔ :)
 

ساقی۔

محفلین
ما شا اللہ ۔۔۔، بہت بہت مبارک ہو استاد محترم
اپنے شاگردوں کو ایک ایک کاپی فورا پہنچائیں ۔ شروعات مجھ سے کریں (کیوں کہ اسباق بھولتا جا رہا ہوں )۔۔ اللہ بھلا کرے گا :)
 
Top