میرے ؤالد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل۔اشکِ غم و فراق ہیں گنگ و جمن کی آگ

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔

اشکِ غم و فراق ہیں گنگ و جمن کی آگ
یہ آگ ڈھونڈتی ہے تری انجمن کی آگ

آرائش جمال سے پہلے ترا جمال
یہ سادگی کی آگ ہے وہ بانکپن کی آگ

اپنے لبوں کی آپ ہی تعریف کیجئے
جب آپ کہہ رہے ہیں گلوں کہ چمن کی آگ

پروانوں کے پروں کی ہوا نے بجھا دیے
ایسے چراغ بھی تھے کسی انجمن کی آگ

راہِ وفا کو دیکھئے شعلہ پسند ہے
پاؤں کے آبلے ہیں ضیاؔ گامزن کی آگ
------------
سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری
 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
مطلع سے مقطع تک ہر شعر اپنی مثال آپ ہے
ڈھیروں داد ۔۔۔۔ اس عمدہ شراکت پر

اللہ پاک آپکے والد کے درجات بلند فرمائے ۔۔۔ آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
راہِ وفا کو دیکھئے شعلہ پسند ہے
پاؤں کے آبلے ہیں ضیاؔ گامزن کی آگ

واہ واہ۔ زبردست۔ بہت عمدہ کلام۔
آپ کے والد صاحب کے بلند درجات کے لیے دعائیں۔ آمین
 

صابرہ امین

لائبریرین
ماشا اللہ ۔ ۔ ہر شعر لاجواب ۔ ۔ ۔

راہِ وفا کو دیکھئے شعلہ پسند ہے
پاؤں کے آبلے ہیں ضیاؔ گامزن کی آگ

واہ ۔ ۔ بہت خوب ۔ ۔ !!
 
Top