لتا میرے اشکوں کا غم نہ کر اے دل - مدن موہن، لتا

فرخ منظور

لائبریرین
میرے اشکوں کا غم نہ کر اے دل - مدن موہن، لتا

عظیم موسیقار مدن موہن اور لتا کی آواز میں ایسا گانا جو کبھی رلیز نہ ہوسکا۔ بہت ہی خوبصورت شاعری ہے لیکن افسوس شاعر کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔

فاتح

لائبریرین
اس کے شاعر کا تو علم نہ ہو سکا لیکن مدن موہن کی آواز ضرور سن لی۔۔۔
میرے خیال میں یہ دو مختلف وقتوں‌میں گائے گئے ہیں جنہیں ایک ہی ٹریک میں مکس کر دیا گیا ہے۔۔۔ دو گانا نہیں لگتا کیونکہ ایک تو مدن موہن صرف ہارمونیم اور طبلے پر گا رہے ہیں اور صرف پہلا شعر گایا ہے انہوں‌نے جب کہ لتا پورے آرکیسٹرا کے ساتھ۔
 
فاتح

لائبریرین
میرے اشکوں‌کا غم نہ کر اے دل
اپنی بربادیوں‌سے ڈر اے دل

سلسلہ روک بیتی باتوں کا
ورنہ تڑپے گا رات بھر اے دل

راہ سنسان ہے اندھیرا ہے
کیسے طے ہو گا یہ سفر اے دل

تیر برسائیں چاند کی کرنیں
رات کے لمبے جسم پر اے دل
 
فرخ منظور

لائبریرین
اس کے شاعر کا تو علم نہ ہو سکا لیکن مدن موہن کی آواز ضرور سن لی۔۔۔
میرے خیال میں یہ دو مختلف وقتوں‌میں گائے گئے ہیں جنہیں ایک ہی ٹریک میں مکس کر دیا گیا ہے۔۔۔ دو گانا نہیں لگتا کیونکہ ایک تو مدن موہن صرف ہارمونیم اور طبلے پر گا رہے ہیں اور صرف پہلا شعر گایا ہے انہوں‌نے جب کہ لتا پورے آرکیسٹرا کے ساتھ۔

جی درست فرمایا یہ دوگانا نہیں ہے بلکہ شروع میں مدن موہن نے گانے کی طرز بنائی ہے اور اسے گا کر بتایا ہے اور دوسرے میں لتا نے اسی گانے کی طرز کو گایا ہے۔ بہت شکریہ اپنے انسائکلو پیڈیا سے پوچھنے کے لئے۔ ;)
 
ہاہاہاہا۔۔۔ اس میں سائیکل یا موٹر سائیکل کے پیڈل سے پوچھنے کو کچھ تھا ہی نہیں۔۔۔ دونوں‌ٹریکس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔:)
 
Top