میں فرداً فرداً سب محفلین کی محبتوں کا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں لہٰذا ایک ہی مراسلہ کافی سمجھا جائے
تمام معزز ، محترم ، مکرم اور مخلصین محفلین بھائیوں ، بہنوں ، بیٹوں ، بیٹیوں ، بھانجوں ، بھانجیوں ، بھتیجوں بھتیجیوں اور خصوصا امین کے وہ دوست جنہوں نے ولیمے میں شرکت کرکے ہماری تقریب کو رونق بخشی، سب کی تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہوں ۔
اللہ اس اخلاص اور محبت کو قائم و دائم رکھے
اردو محفل کے توسط سے میں ایک جہان سے روشناس ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو محفل کا شکریہ کہ مجھے اتنے پرخلوص رشتے ملے جو شاید میں خواب میں بھی نہیں سوچ سکتی تھی۔
جن جن محفلین نے اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دی سب کی محبتوں کے لئے مشکور ہوں خصوصام
مقدس چندا کی پرخلوص محبت کے لئے بہت مشکور و ممنون ہوں جیتی رہو ، خوش رہو چندا بیٹی ، اللہ تمہارے دامن کو دنیا وآخرت کی ہر دولت و نعمت سے مالامال فرمائے آمین۔