میرے تصور میں

محمدصابر

محفلین
یہ لڑی میں محفل کے اراکین کے تصور پر مشتمل آرا کے لیے شروع کر رہا ہوں۔ پہلی کوشش یہ ہے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ اگر غلطی سے ایسا ہو جائے تو پیشگی معافی کا طلبگار ہوں اور متعلقہ کڑی کو ہٹانے کی کوشش کروں گا۔یا انتظامیہ سے درخواست کروں‌گا۔

ابھی لکھنے بیٹھا ہوں تو ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے شمشاد بھائی پیچھے کھڑے میری پوسٹ کو پڑھ رہے ہیں۔ ابھی میں‌نیا موضوع ارسال کریں‌والا بٹن دباؤں گا اور فوراًادھر سے جواب آئے گا۔ ویسے اُن کے اوتار سے بھی یہی محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی بہت عقابی نظر ہے۔
ویسے میرا تصور ان کے بارے میں‌ایسا ہے جیسے گیری کیسپاروف یا وشواناتھ آنند بہت سے لوگوں‌کے ساتھ شطرنج کھیل رہے ہوں۔ پہلی میز پر ایک چال چلی بھاگ کر دوسری میز پر پہنچے اور پھر اگلے سیکنڈ میں‌اگلی میز اور آخر تک پہنچتے ہی واپس پہلی میز کی طرف دوڑ لگا دی۔ کبھی کبھی غلط چال بھی چل گئے زیادہ امکان جیتنے کے ہیں۔ اسی طرح شمشاد بھائی ایک دھاگے سے دوسرے دھاگے کی طرف بھاگتے ہیں اپنا جواب ارسال کرتے ہیں اور اگلے دھاگے کی طرف۔ جہاں رہتے ہیں‌وہاں کیا کام کرتے ہیں‌اس بارے میں‌میرا تصور مجھے کوئی تصویر پیش نہیں کرتا۔ اگر کبھی بن گیا تو میں پیش کروں گا۔
ویسے میں‌اگلے ہفتے سے محفل پر دو دن کی چھٹی کی درخواست دوں‌گا۔ اس لئے سوچ رہا ہوں‌کہ ابھی سے ایک دھاگہ شروع کر کے شمشاد بھائی کو ستر ہزار پیغامات کی مبارکباد دے ڈالوں‌کیونکہ اگر دیر کر دی تو اسی ہزار کو پکڑنا پڑے گا۔ بڑا مشکل ہے اس پر نظر رکھنا۔ کیونکہ مجھے ابھی آئے دو ماہ پورے ہوئے ہیں اور پچاس ہزاراور ساٹھ ہزار والے مبارکباد کے پیغامات کی لڑیاں پرانی ہو چکی ہیں۔اور روزانہ جتنے وہ جوابات دیتے ہیں اتنے جوابات محفل کی تمام خواتین مل کر بھی نہیں‌دے سکتیں۔ اور ہماری گذشتہ گورنر اسٹیٹ بنک شمشاد اختر بھی اتنی باتیں معہ احکامات‌نہیں‌کرتی ہوں گی۔اس تصور میں‌وہ مجھے اس لڑکی کی طرح‌لگتے ہیں‌جو سکول/کالج گراؤنڈ میں‌اپنی ہمجولیوں کے درمیان بیٹھ کر چومکھی لڑائی لڑتی ہے۔
ویسے مجھے وہ اپنے دستخط کی وجہ سے سب سے زیادہ پسند ہیں۔ میں اپنے تمام الیکٹرا دے کر اُن کے دستخط اپنانا چاہوں گا۔
سداخوش رہیں۔
 

فخرنوید

محفلین
چلیں میں بھی اسی دھاگے میں اپنا کچھ تصور شامل کر دیتا ہوں۔

میں کبھی کبھی کسی کے مراسلے یا اپنے مراسلے کو جب کبھی پڑھنے کے لئے جاتا ہوں۔ تو مجھے گمان ہوتا ہے کہ شاید اس پر مجھ سے پہلے ہی عارف کریم جی اور شمشاد جی نے کوئی نہ کوئی پیغام دیا ہو گا۔

شمشاد جی تو مجھے ویلے ہی لگتے ہیں۔ لیکن عارف کریم جی کے 80 فی صد مراسلے مجھے اینٹی مضمون نظر آتے ہیں۔ اگر کسی مراسلہ نگار نے کچھ ہاں لکھا ہے تو انہوں نے وہاں ناں لکھا ہے۔
شاید ان کا شمار ہماری قوم کے ان نکتہ چینی والوں میں سے ہے جو ہمیشہ چیز ایک آنکھ سے ہی دیکھتے ہیں۔ لیکن مجھے ان کی باقی 20 فی صد مراسلات پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ، نہ ہی باقی 80 فی صد پر ہے۔
لیکن ان کی جو 20 فی صد مراسلات ہیں وہ اصل میں ان کے اپنے ہی شروع کر دہ ہیں ۔ یا انہوں نے ان کو معافی دے دی ہے۔

خیر جناب من اگر برا لگا تو معذرت ، میں نے اپنا تصور بیان کیا ہے۔
:pagaldil::beating::pagaldil:
 

محمد نعمان

محفلین
بہت پیارا دھاگہ ہے۔۔۔۔۔اچھی سوچ کا حامل اگر اسے تبصروں سے بچایا جائے۔۔۔
جناب میں خود اپنی ذات میں اٹل نہیں اور ہر وقت تبدیل ہونے والا اور اتنا تنوع رکھنے والا کہ اکثر خود کو ہی نہیں سمجھ پاتا ، اسی طرح میرے خیالات اور تصورات بھی ہمہ وقت تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔۔۔
پہلے پہل تو تجسس تھا محفل کے بارے میں مگر بعد میں محفل پر آنا اچھا لگتا رہا حلانکہ شروع میں دوست وغیرہ نہ تھے ، پھر درمیان میں کچھ عرصہ محفل سے غیر حاضر رہا۔۔۔
اب آیا ہوں تو کچھ گپ شپ بھی لگی اور مزہ بھی آیا۔۔۔ پھر تصور تبدیل ہوا اور محفل بہت اچھی لگنے لگی ، میں یہاں ہر پیغام بڑے سوچ سمجھ کر کرتا کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور میں سمجھتا رہا کہ محفل بہت ہی پاک اور اخلاق سے بھرپور ایک فورم ہے مگر کچھ لوگوں کے پیغامات اور تبصرے پڑھ کر خیال و تصور تبدیل ہوا اور مجھے بہت رنج ہوا اور اپنی فطرت کے باعث یکدم دل اٹھ سا گیا محفل سے۔۔۔میرا حال یہ ہو گیا کہ کئی پیغامات میں ایک ثالث کی ہو گئی اور میں لوگوں کو صرف یہ بتاتا کہ ہمارا مقصد اس قسم کی لاحاصل اور لایعنی ابحاث نہیں۔۔۔۔
مگر پھر کچھ دوستوں سے گپ شپ لگائی اور کچھ تعارف ہوا مختلف لوگوں سے تو ایک بار پھر میرا تصور تبدیلی کے عمل سے گزرا اور اب مجھے یہاں آنا بہت اچھا لگتا ہے ۔
اس سے پہلے کہ میرا تصور مزید تبدیل ہو میں پیغام کو مختصر کرتا ہوں۔
 

محمدصابر

محفلین
اُردو محفل مجھے اس شادی کی تقریب کی طرح لگتی ہے جس میں دلہا دلہن ایک ہی جگہ پر رہتے ہوں۔ اس تقریب میں‌ابھی دونوں‌بیوٹی پارلرسے تیار ہو کر نہیں‌آئے۔ اس لئے لوگ اپنے اپنے حلقہ بناکر علیحدہ علیحدہ موضوع چھیڑے بیٹھے ہیں۔ کوئی کھیل رہا ہے کوئی شعر سنا رہا ہے کوئی مذہب پر بات کر رہا ہے کوئی خبریں سنا رہا ہے تو کوئی سیاست پر بات کر رہا ہے۔ خواتین اپنے کمرے میں کسی کو گسنے نہیں دیتی لیکن خود کہیں بھی پہنچ جاتی ہیں۔ مردانہ بیٹھک میں بھی رنگ برنگے موضوعات پر بحث چل رہی ہے۔ بن بلائے مہمان بھی موجود ہیں۔ لیکن بدتمیزی کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں‌ہے۔ دونوں‌خاندانوں کے منتظمین لوگوں کی خاطر تواضع کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ابھی تو انتظار ہو رہا ہے دیکھتے ہیں‌کہ تقریب عروج پر کب پہنچتی ہے؟ تب تک اللہ حافظ
اورشکریہ نعمان۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ صابر بھائی، بہت ہی اچھا دھاگہ شروع کیا ہے۔

مجھے اس محفل میں تین سال ہو گئے ہیں۔ اور یہ مجھے ایک بہت بڑے کنبے کی طرح لگتی ہے۔ ناطمین اعلٰی کا شکریہ کہ اتنا اچھا پلیٹ فارم دیا ہوا ہے۔

یہاں کے سبھی اراکین پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے اخلاق کے مالک ہیں۔ مذاق کرتے بھی ہیں اور سہتے بھی ہیں۔ بہت رونق رہتی ہے یہاں پر۔ کبھی کبھار ناراضگیاں بھی ہو جاتی ہیں، غلط فہمیاں بھی ہو جاتی ہیں، لیکن جلد ہی صلح صفائی بھی ہو جاتی ہے اور غلط فہمیاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔ اور میں نہیں سمجھتا اگر کسی نے کوئی غلط بات کہہ دی ہے تو بعد میں غلطی کا احساس ہونے پر رجوع کر لیا جائے تو اس اچھا اور کیا ہو گا۔

اس محفل کے کچھ اراکین ایک مخصوص طبیعت کے مالک ہیں۔ ان سے اسی لب و لہجے میں بات کرنا پڑتی ہے، باقی تو سب کے ساتھ ہنسی مذاق اور چھیڑ چھاڑ لگی ہی رہتی ہے۔

میرا تصور یہی کہتا ہے کہ ابھی اس محفل کو اور بہت سی ترقی کرنا ہے۔ دعا ہے کہ یہ محفل سجی رہے۔
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی اگر تین چار شکریے دے سکتا اور آپ کی پوسٹ کو دے دیتا۔ کیونکہ آپ اس دھاگے کو اس دن سے نظر انداز کر رہے تھے۔ میں سوچ رہا تھا کہ کیا میں نے کوئی غلط تو نہیں‌لکھ دیا۔ آج یہاں آ کر خوشی ہوئی۔
لیکن آج ایک اور تصور جو پیش کرنے جا رہا تھا وہ ٹوٹ پھوٹ گیا کیونکہ آج روبی آن ریلز کی کلاسز کا اعلان ہوگیا۔ میں‌نے شکر ادا کیا کہ میں نے کل یہ تصور پیش نہیں کیا۔
بے شک اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں بھائی میں نے دیکھا ہی نہیں، مصروفیت کچھ ایسی رہی کہ پورٹل پر جانے کا وقت ہی نہیں ملا۔ ورنہ اسی وقت شکریہ ادا کر دیتا۔
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا

صابر بھائی اللہ آپ کو اص صبر کا بہترین اجر دے۔ میں اپنے تصورات بیان کرتا ہوں اس کورس کے حوالے سے۔ تصورات نہیں حقائق کہہ لیجئے۔

یوں تو میں عموماً روز آنہ 50 کے قریب پوسٹ کر جاتا ہوں پر کوئی پوچھے کہ کورس کب شروع کر رہے ہیں تو سادہ سا جواب ہوتا ہے کہ جناب وقت نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو پوسٹ میں اتنی روانی سے کرتا ہوں اس میں بمشکل ایک فقرہ لکھنا ہوتا ہے جسکے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بس لکھ دیا اور ہو گیا۔ یہ کام میں باسانی دوسرے بہت سارے کاموں کے ساتھ ساتھ کرتا رہتا ہوں۔ جبکہ ایسا کچھ لکھنا جس میں سوچنا پڑے۔ اور اس بات کا خیال ہو کہ ٹارگیٹ کو کہاں تک سمجھ میں آئے گا، جملے غلط نہ ہوں کسی کی دل آزاری نہ ہو وغیرہ وغیرہ تو یہ کام بلا شبہہ وقت طلب ہو جاتا ہے۔

صرف اتنا تصور میں رکھئے کہ ناصرف میں بلکہ اس محفل میں اکثر آنے والے اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ اپنی طرف سے بہتر سے بہتر اور زیادہ سے زیادہ نفع بخش چیز مخاطب کو پیش کر سکیں۔

اب میرے تصور میں آپ کا مسکراتا ہوا چہرا ابھر رہا ہے۔
 

زین

لائبریرین
ارے یہ خوبصورت دھاگہ تو میں‌نے اب دیکھا۔

یہاں تصور پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ممبرز کی خاکہ کشی بھی کی جاسکتی ہے ؟
 
Top