سید فصیح احمد
لائبریرین
انتہائی خوبصورت۔
بطور layman اس فنکارانہ محنت پر دلی سپاس ِ تعریف پیش ہے۔ البتہ اس پر تکنیکی پہلوؤں سے تنقید تو ماہرین ہی کر سکتے ہیں۔
پوچھنا یہ ہے کہ کیاآپ کے تیار کردہ ڈیزائن متعلقہ ارباب اختیار سے منظور ہو گئے ہیں اور کیا یہ عملی بطور پر منصۂ شہود پر آ جائیں گے؟
جی تلمیذ بھائی یہ تمام ڈیزائن عملی شکل میں سامنے آ جائیں گے۔ انہیں ترتیب دیتے ہوئے میں پہلے تکنیکی پہلوؤں پر مغز کھپائی کر لیتا ہوں۔ تا کہ کلائنٹ سے منظوری کے بعد اسے بنایا بھی جا سکے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ نے جو منظوری دی تھی اسے اب بنانا مشکل ہے تو برائے مہربانی کچھ اور منظور کر دیں۔ اس کی عادت مجھے ڈیزائن ڈاکٹڑ شادی شمون جو کہ آسٹریلئن یونیورسٹی دبئی میں اسی شعبہ کے سینئر پروفیسر ہیں اور کارلا کونٹے جو کہ دبئی مال کے ڈیزائن شعبہ کی سربراہ رہ چکی ہیں، جیسے لوگوں کے ساتھ بہتیری مشق کے بعد ہوئی۔