میرے تیار کیئے گئے کچھ نئے Interior Designs!

سید فصیح احمد

لائبریرین
انتہائی خوبصورت۔
بطور layman اس فنکارانہ محنت پر دلی سپاس ِ تعریف پیش ہے۔ البتہ اس پر تکنیکی پہلوؤں سے تنقید تو ماہرین ہی کر سکتے ہیں۔
پوچھنا یہ ہے کہ کیاآپ کے تیار کردہ ڈیزائن متعلقہ ارباب اختیار سے منظور ہو گئے ہیں اور کیا یہ عملی بطور پر منصۂ شہود پر آ جائیں گے؟

جی تلمیذ بھائی یہ تمام ڈیزائن عملی شکل میں سامنے آ جائیں گے۔ انہیں ترتیب دیتے ہوئے میں پہلے تکنیکی پہلوؤں پر مغز کھپائی کر لیتا ہوں۔ تا کہ کلائنٹ سے منظوری کے بعد اسے بنایا بھی جا سکے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ نے جو منظوری دی تھی اسے اب بنانا مشکل ہے تو برائے مہربانی کچھ اور منظور کر دیں۔ اس کی عادت مجھے ڈیزائن ڈاکٹڑ شادی شمون جو کہ آسٹریلئن یونیورسٹی دبئی میں اسی شعبہ کے سینئر پروفیسر ہیں اور کارلا کونٹے جو کہ دبئی مال کے ڈیزائن شعبہ کی سربراہ رہ چکی ہیں، جیسے لوگوں کے ساتھ بہتیری مشق کے بعد ہوئی۔
 

تجمل حسین

محفلین
ماشاءاللہ!
کیا کہنے جناب آپ کے۔
دل کرتا ہے ڈیزائن کو ہی دیکھے جاؤں۔۔

اللہ کے ہنر و رزق میں مزید برکت عطافرمائے۔ آمین۔

اگر کاپی رائٹ نہ ہوں تو اپنے ڈیسک ٹاپ کے لیے محفوظ کرلوں۔۔ :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ماشاء اللہ سبحان اللہ!

بہت ہی دلکش اور جاذب نظر Designs ہیں فصیح بھائی!

اللہ کرے زورِ ہنر اور زیادہ!

ویسے اپنی غیابت کا اچھا جواب دیا ہے آپ نے۔ :)

ممنون ہوں پیارے بھائی :) :) ۔۔۔۔۔ جی میں نے پڑھ لیا تھا مگر تسلی سے جواب دینا چاہتا ہوں تو بس تھوڑا سا وقت چاہیئے :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ماشاءاللہ!
کیا کہنے جناب آپ کے۔
دل کرتا ہے ڈیزائن کو ہی دیکھے جاؤں۔۔

اللہ کے ہنر و رزق میں مزید برکت عطافرمائے۔ آمین۔

اگر کاپی رائٹ نہ ہوں تو اپنے ڈیسک ٹاپ کے لیے محفوظ کرلوں۔۔ :)

جزاک اللہ برادر من! جی ضرور کیوں نہیں۔ کوئی اعتراض نہیں :) :)
 
ارےے ہم جانتے ہیں حضور آپ کے مزاج کو۔ :) لیکن سچ یہ ہے کہ اس ڈیزائن میں پھر بھی کہیں کہیں حد کا خیال رکھنا پڑا۔ کلائنٹ کا ذوق اچھا نا ہو تو اسے کبھی کبھی کچھ باتیں سمجھانا عزاب ہوتا ہے۔ :) :) ۔۔۔۔۔۔ اگر میں کسی ڈیزائن میں مکمل آزاد رہوں تو حضور کی طبیعت اور بھی شاد ہو گی انشاءاللہ :) :)
ہاں یار، کلائنٹ!
بڑا ہی دکھ ہے مرے یار یہ بڑا دکھ ہے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
11251054_922340461155650_4862650688705145961_o.jpg
ہم نے تو ساری عمر اس تصویر میں دل ہی دھڑکتے ہوئے دیکھا ہے۔ آج دانت "دھڑکتے" ہوئے پہلی بار دیکھ رہے ہیں :)
بہت خوب فصیح بھائی!
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ہم نے تو ساری عمر اس تصویر میں دل ہی دھڑکتے ہوئے دیکھا ہے۔ آج دانت "دھڑکتے" ہوئے پہلی بار دیکھ رہے ہیں :)
بہت خوب فصیح بھائی!

ہاہ! :) :) ۔۔۔۔۔ عارف بھائی میں کچھ نئی علامت بنانے کے بارے سوچتا رہا، مجھے یہ خیال بہت اچھا لگا۔ :) :)
 

loneliness4ever

محفلین
بھئی بہت ہی بہترین، فصیح بھائی چھا گئے آپ۔۔۔
اللہ پاک محنت کا بہترین صلہ نصیب فرمائے
خوب ترقی عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔آمین

فصیح بھائی خوبصورت ، بہت خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

اوشو

لائبریرین
خوبصورت ، دیدہ زیب اور متاثر کن :)
لائٹنگ اور میٹریلز کا استعمال بہت زبردست ہے۔
لفٹ والی تصویر میں اسلامی طرزِتعمیر کی جھلک نظر آتی ہے۔ لفٹ کے دروازوں کی اطراف اور چھت پر استعمال کیا گیا پیٹرن بہت خوبصورتی پیدا کر رہا ہے۔
گھر کے حصے میں تھوڑی جگہ کو بہت اچھے سے استعمال میں لایا گیا۔ اشیاء کی ترتیب زبردست ہے۔
کلینک دیکھ کر تو دل کر رہا ہے ایویں کسی سے لڑائی مول لیں اور دانت لگوانے پہنچ جائیں :)
دانت کے ساتھ ہارٹ بیٹ کی علامت کی جگہ ایک "مکے" کی علامت کا آئیڈیا کیسا رہے گا :)
تفنن بر طرف بہت خوبصورت کام ہے ماشاءاللہ آپ کا
اللہ کریم آپ کے ہنر ، علم، عمل ، رزق، زندگی میں برکت ، کشادگی ، کامیابیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔
آپ کی شاگردی میں آنا ہی پڑے گا
جلدی سے کوئی طریقہ کار طے کریں۔ :)
خوش رہیں
بہت جئیں
سید فصیح احمد
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
سید فصیح احمد
کیا یہ 3ڈی ماڈلز آپ خود بناتے ہیں یا یہ بنے بنائے امپورٹڈ ہیں؟ نیز کیا یہ سیٹس 3D Studio Max میں فائنلائز کئے گئے ہیں یا کسی اور سافٹوئیر میں؟
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بھئی بہت ہی بہترین، فصیح بھائی چھا گئے آپ۔۔۔
اللہ پاک محنت کا بہترین صلہ نصیب فرمائے
خوب ترقی عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔آمین

فصیح بھائی خوبصورت ، بہت خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔۔

جزاک اللہ برادر من! :) :)
 
آخری تدوین:
Top