میرے تیار کیئے گئے کچھ نئے Interior Designs!

سید فصیح احمد

لائبریرین
خوبصورت ، دیدہ زیب اور متاثر کن :)
لائٹنگ اور میٹریلز کا استعمال بہت زبردست ہے۔
لفٹ والی تصویر میں اسلامی طرزِتعمیر کی جھلک نظر آتی ہے۔ لفٹ کے دروازوں کی اطراف اور چھت پر استعمال کیا گیا پیٹرن بہت خوبصورتی پیدا کر رہا ہے۔
گھر کے حصے میں تھوڑی جگہ کو بہت اچھے سے استعمال میں لایا گیا۔ اشیاء کی ترتیب زبردست ہے۔
کلینک دیکھ کر تو دل کر رہا ہے ایویں کسی سے لڑائی مول لیں اور دانت لگوانے پہنچ جائیں :)
دانت کے ساتھ ہارٹ بیٹ کی علامت کی جگہ ایک "مکے" کی علامت کا آئیڈیا کیسا رہے گا :)
تفنن بر طرف بہت خوبصورت کام ہے ماشاءاللہ آپ کا
اللہ کریم آپ کے ہنر ، علم، عمل ، رزق، زندگی میں برکت ، کشادگی ، کامیابیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔
آپ کی شاگردی میں آنا ہی پڑے گا
جلدی سے کوئی طریقہ کار طے کریں۔ :)
خوش رہیں
بہت جئیں
سید فصیح احمد

صاحب یوں نہ کہیں ہم جانتے ہیں آپ خود اچھے خاصے قابل انسان ہیں، البتہ کبھی دوستانہ مشورہ درکار ہو تو بندہ حاضر ہے :) :) ۔۔۔۔۔۔ باقی تھری ڈی اور ڈیزائن دو بالکل مختلف مگر ایک دوجے سے جڑے شعبے ہیں۔ اپنا ہنر اصل میں ڈیزائن ہے اور تھری ڈی ایک ضرورت۔ جزاک اللہ اس قدر ہمت بندھانے کے لیئے عزیزم :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سید فصیح احمد
کیا یہ 3ڈی ماڈلز آپ خود بناتے ہیں یا یہ بنے بنائے امپورٹڈ ہیں؟ نیز کیا یہ سیٹس 3D Studio Max میں فائنلائز کئے گئے ہیں یا کسی اور سافٹوئیر میں؟

عارف بھائی ماڈل بنانے میں بہت وقت صرف ہو جاتا ہے۔ اس لیئے میرے پاس ماڈلز کی لائبریری ہے جو 3Ds Max سپورٹڈ ہے۔ فائنلائزیشن میں دو اہم اجزأ شامل ہیں۔ ایک تو تھرڈ پارٹی رینڈر وی رے اور دوسرا فوٹو شاپ میں Post Production۔
Post Production اس لیئے کہ اگر میں روشنی، سائے اور میٹیریئلز کو اصل تھری ڈی سیِن میں Tweak کروں تو رینڈر کا ٹائم حد سے باہر ہو جائے گا تو میں فلیٹ روشنی اور باقی فِنِشز پر رنڈر کر کے Tweak فوٹو شاپ میں کرتا ہوں۔ :) :)
 
جاسمن

لائبریرین
بوہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہوووووووووووووووووووووووووووووت ہی پیرے،خوبصورت،شاندار،۔۔میرے دفتر کو بھی تھوڑے خرچے میں سیٹ کر دیں فصیح ویرے۔
 
نوشاب

محفلین
گریٹ @سیدفصیح احمد بھائی یہ ڈیزائن مجھے بہت پیارا اور زبردست لگا ہے واقعی دل کرتا ہے کہ دیکھتے ہی جائیں۔
11251904_922333187823044_4516048032991955106_o.jpg

باقی یہ پوچھنا تھا کہ کہ ایک ڈئزائن پر آپ کا کتنا وقت صرف ہوتا ہے؟
اگر مسلسل کام کیا جائے۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سعودی عرب میں زراعت ہے؟ یہ میرے لئے نئی بات ہے :)

جب میں نے بھی پہلی بار سنا تو بتانے والے سے دو تین بار پوچھا، مجھے لگا میں سننے میں غلطی کر رہا ہوں :) :)

سعودیہ میں کھیتی باڑی قدرے آٹو میٹڈ طریقے سے ہوتی ہے۔ کھیت عموماً دائرے کی شکل میں ہوتے ہیں۔

agriculture-saudi-tabuk.jpg

Kb1IOwm.jpg

جب میں نے پہلی بار یہ تصویر دیکھی تو مجھے لگا کہ کراپ سرکلز والی کوئی کہانی ہے :) :) ۔۔۔۔۔۔ مگر وجہ یہ ہے کہ اس ٹیکنیک کو کراپ فارمنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

original_Sudan-023.jpg

farming_in_saudi_arabia.jpg

18.jpeg
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بوہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہوووووووووووووووووووووووووووووت ہی پیرے،خوبصورت،شاندار،۔۔میرے دفتر کو بھی تھوڑے خرچے میں سیٹ کر دیں فصیح ویرے۔

ویر کی اچھی اپیا آپ حکم کرو۔ کر دوں گا تیار۔ جب بھی حتمی فیصلہ ہو جائے کہ اب ری ڈیکور کرنا ہے تو بتا دیجئے گا۔ :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
گریٹ @سیدفصیح احمد بھائی یہ ڈیزائن مجھے بہت پیارا اور زبردست لگا ہے واقعی دل کرتا ہے کہ دیکھتے ہی جائیں۔
11251904_922333187823044_4516048032991955106_o.jpg

باقی یہ پوچھنا تھا کہ کہ ایک ڈئزائن پر آپ کا کتنا وقت صرف ہوتا ہے؟
اگر مسلسل کام کیا جائے۔

محبت ہے بھائی کی۔ برادر اس کی ڈیٹیلز اور ڈیزائن کی آمد پر مبنی ہے۔ اگر نارمل سا کوئی ڈیزائن ہو۔ یعنی یوں ہی دو تین اجزاء اکٹھے کر دیں تو 3 دن لگ ہی جاتے ہیں۔ اگر مخصوص اور یونیک چیز چاہیئے تو 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔ کبھی کبھار ایک ماہ تک بات جا پہنچتی ہے ذوق ذوق کی بات ہے۔ نفیس لوگوں کو مطمئن کرنا مشکل ہوتا ہے نا :) :)
 
اوشو

یہی تصویر مجھے بھی سب سے زیادہ پسند آئی :)
 
arifkarim

معطل
محبت ہے بھائی کی۔ برادر اس کی ڈیٹیلز اور ڈیزائن کی آمد پر مبنی ہے۔ اگر نارمل سا کوئی ڈیزائن ہو۔ یعنی یوں ہی دو تین اجزاء اکٹھے کر دیں تو 3 دن لگ ہی جاتے ہیں۔ اگر مخصوص اور یونیک چیز چاہیئے تو 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔ کبھی کبھار ایک ماہ تک بات جا پہنچتی ہے ذوق ذوق کی بات ہے۔ نفیس لوگوں کو مطمئن کرنا مشکل ہوتا ہے نا :) :)
اگر ایک خاکہ کشی میں اتنا وقت صرف ہوتا ہے تو اصل میں بنانے والے آرکیٹیکٹ اور انجنیئرز کیا کرتے ہوں گے؟ بہرحال ایک بات جاننا چاہ رہا تھا کہ آپکے یہ ڈیزائن انکے حقیقی سائز پر مبنی ہوتے ہیں جیسا کہ AutoCad میں ہوتا ہے یا آپ انہیں اندازے سے سیٹ کرتے ہیں؟
 
bilal260

محفلین
@سید فصیح احمد یہ کام آپ نے کس کس سافٹ ویئر میں کیا ہے؟
آٹوکیڈ میں بھی یہ ڈیزائن بنائے جا سکتے ہیں لیکن یہ lookدینا قدرے مشکل ہے یہ آٹو کیڈ میں رینڈرنگ Rander سے کیا جا تا ہے۔
ویسے بھی آٹو کیڈ اتنا ایڈوانس نہیں ہوا۔ کہ ایسی lookدے۔
 
Top