اگر ایک خاکہ کشی میں اتنا وقت صرف ہوتا ہے تو اصل میں بنانے والے آرکیٹیکٹ اور انجنیئرز کیا کرتے ہوں گے؟ بہرحال ایک بات جاننا چاہ رہا تھا کہ آپکے یہ ڈیزائن انکے حقیقی سائز پر مبنی ہوتے ہیں جیسا کہ AutoCad میں ہوتا ہے یا آپ انہیں اندازے سے سیٹ کرتے ہیں؟
عارف برادر بات یوں ہے کہ یہ ایسٹِمیٹ میں نے کمرشل مارکیٹ کا نہیں دیا۔ یہ ایسے معیاری کام کی مدت ہے جس میں میرا چیلنج ہے کہ میرے کام سا کچھ اور دکھ جائے تو پیسے واپس
یعنی میں صد فیصد فریش ڈیزائن بنا کر دوں گا۔ اس کے لیئے ریسرچ چاہیے ہوتی ہے اور ایسے کلائنٹس مارکیٹ سے نہیں آتے۔ مارکیٹ والے کلائنٹ تو بڑے نخریلے ہوتے ہیں۔ البتہ کوالٹی سینسٹو لوگ مل ہی جاتے ہیں اور لطف بھی انہی کے ساتھ کام کرنے کا ہوتا ہے۔ ڈیزائن بنانے میں اتنا طویل عرصہ نہیں لگتا س لیئے جو نارمل معیار ہے مدت کا اسی سے کچھ دن آگے یا پیچھے اور خاص بات یہ ہے کہ میں اس کی تھری ڈی نہیں بناتا بلکہ کسی آئل یا پینسل آرٹسٹ کی طرف رجوع کرتا ہوں جسے اپنے رف سکیچز سے سمجھاتا ہوں اور وہ اس کا خاکہ تیار کرتا ہے۔ یہ میرا مخصوص انداز ہے جو مارکیٹ میں رائج نہیں وجہ یہ کہ تھری ڈی مفت بنے گی یا کم پیسوں پر مگر ایک سکیچر کوالٹی سکیچ کے پیسے زیادہ لے گا۔ پس یہ سہولت مخصوص کلائنٹس کے لیئے ہوتی ہے۔ اب رہی بات کہ یہ سکیچ ہو یا تھری ڈی۔ میں سکیل کے لیئے ہمیشہ آٹو کیڈ پر خاکہ بنا کر اسے بطور ریفرنس یا بلو پرنٹ استعمال کرتا ہوں۔ تھری ڈی سافٹ ویئرز کی پیمائشی صلاحیتیں کبھی کبھی دھوکہ دے جاتی ہیں اور مشکل بھی۔ یہ سب کیوں ہوتا ہے؟ ڈیزائننگ کے کچھ بنیادی مراحل ہوتے ہیں۔
۱) کلائنٹ کی رائے اور اس کی طبیعت سمجھنا۔
۲) پیمائش اور کسی ڈیزائن سے پہلے سپیس پلیننگ
۳) ڈیزائن کا کنسپٹ بنانا اور اس کی ریسرچ
۴) اسے کے وژؤلز بنانا یا سکیچز تیار کرنا
۵) کلائنٹ اپرول اور اس پر کام
@
سید فصیح احمد یہ کام آپ نے کس کس سافٹ ویئر میں کیا ہے؟
آٹوکیڈ میں بھی یہ ڈیزائن بنائے جا سکتے ہیں لیکن یہ lookدینا قدرے مشکل ہے یہ آٹو کیڈ میں رینڈرنگ Rander سے کیا جا تا ہے۔
ویسے بھی آٹو کیڈ اتنا ایڈوانس نہیں ہوا۔ کہ ایسی lookدے۔
برادر ایسے آؤٹ پٹ کے لیئے آٹو کیڈ سے بہت بہتر پروگرام موجود ہیں جن کی فہرست طویل ہے۔ میں تھری ڈی میکس استعمال کرتا ہوں۔
۱)پلیننگٓ آٹو کیڈمیں
۲)تھری ڈی، تھری ڈی میکس میں مجھے ۲۰۱۱ ورژن پسند ہے
۳)رینڈر کرنے کے لیئے تھری ڈی میکس کا اپنا رینڈر سسٹم بھی ہے اسی کے اندر جیسا کہ آٹو کیڈ میں بھی ہے۔ مگر ان کی خصوصیات میں کئی اختیارات محدود یا مشکل ہیں۔ میں اس کے لیئے تھرڈ پارٹی رینڈر سسٹم استعمال کرتا ہوں۔ وی رے کے نام سے۔
۴) بات یہاں تک ختم نہیں ہوتی امیج حاصل ہونے کے بعد اس کی پوسٹ پروڈکشن ہوتی ہے یعنی کسی فوٹو ایڈٹنگ سافٹویئر میں اس تصویر کے رنگ روغن کی نوک پلک سنوارنا۔ اس کے لیئے میں فوٹو شاپ استعمال کرتا ہوں۔