میرے جواب دینے پر پابندی کیوں اور کب سے؟

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
آج بہت عرصے بعد موقع ملا کہ یہاں لاگ ان ہوا اور کچھ شاعری پڑھنے کا موقع ملا۔ لیکن جب میں‌ نے ایک شاعری کی تعریف میں‌جواب لکھنا چاہا تو مطلع ہوا کہ میں جواب دینے کا حق نہیں رکھتا۔ :confused:

پوچھ سکتا ہوں کہ ایسا کیا جرم کر بیٹھا کہ جواب دینے کا حق چھین لیا گیا ہے؟ :eek:

آمید ہے، کوئی مناسب وجہ سامنے آئے گی۔ یہ بتاتا چلوں، پہلے میں جواب دینے کا حق رکھتا تھا۔

والسلام
فرخ
 
زیک

مسافر
میرا خیال ہے کہ آپ لائبریری فورم میں کسی تھریڈ میں جواب دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ چونکہ لائبریری کا مقصد کتابوں کو برقیانا ہے اس لئے تسلسل قائم رکھنے کے لئے اس تھریڈ میں جواب دینے کی اجازت نہیں۔ لائبریری میں موجود مواد پر تبصرہ کرنے کے لئے ایک تبصرہ فورم موجود ہے۔
 
فرخ

محفلین
محترم، ایسی بات نہیں
مثال کے طور پر، جب میں‌ محب علوی کی پوسٹ "مرزا غالب مال روڈ پر" جواب دینا چاہا، تو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا

مجھے یقین ہے یہ پابندی کسی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ لیکن وجہ جاننا میرا حق ہے

میرا خیال ہے کہ آپ لائبریری فورم میں کسی تھریڈ میں جواب دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ چونکہ لائبریری کا مقصد کتابوں کو برقیانا ہے اس لئے تسلسل قائم رکھنے کے لئے اس تھریڈ میں جواب دینے کی اجازت نہیں۔ لائبریری میں موجود مواد پر تبصرہ کرنے کے لئے ایک تبصرہ فورم موجود ہے۔
 
زیک

مسافر
فرخ آپ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وہ تھریڈ غلطی سے لائبریری فورم میں تھا اب میں نے منتقل کر دیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
فرخ بھائی آپ " کھیل ہی کھیل " کے زمرے میں کسی دھاگہ پر کوئی پیغام لکھیں، پھر بتائیں کیا ہوا؟
 
الف عین

لائبریرین
اوپر اتنے پیغامات تو دئے ہیں فرخ نے۔ وہی ثبوت ہے کہ لائبریری میں پوسٹ کرنا چاہ رہے تھے۔۔
 
فرخ

محفلین
السلام و علیکم
شمشاد، الف عین، بہت شکریہ نوٹس لینے کا۔
میں نے محب علوی کی پوسٹ "مرزا غالب مال روڈ پر" پوسٹ کر کے دیکھا ہے، اور پوسٹ ٹھیک ہو رہی ہے۔

والسلام
 
Top