الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
صابرہ امین
سید عاطف علی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔---------------
میرے خدا کی مجھ پر جتنی ہے مہربانی
------یا
مجھ پر مرے خدا کی جتنی ہے مہربانی
اُس کو بیان کرنا ممکن نہیں زبانی
----------
اوروں کے دل میں کیا ہے تجھ کو خبر نہیں ہے
اچھی نہیں ہے دل میں لوگوں سے بدگمانی
--------
--------
لوگوں سے لو دعائیں نرمی سے بات کر کے
ہے دشمنی کا باعث لوگوں سے بد زبانی
---------
اس میں وفا نہیں ہے مجھ میں جفا نہیں ہے
ملنا بہت ہے مشکل ، وہ آگ ، میں ہوں پانی
------------
داعی ہے نفرتوں کا ابلیس اس جہاں میں
نفرت سے بات کرنا اس کی ہے ترجمانی
----------
کرتا ہے جو توکّل اللہ پر ہمیشہ
دونوں جہاں میں اس کو ملتی ہے شادمانی
-------یا
وہ زندگی میں اپنی پاتا ہے شادمانی
----------
جنّت بنے گی دنیا ، کرتے رہو محبّت
ہم کو ملا یہ تحفہ دنیا میں آسمانی
---------
دنیا میں پیار سب سے ، میرا ہے یہ عقیدہ
سنتا نہیں کسی کی اس پر میں لنترانی
---------
آئی ہے موت سر پر ، کچھ دور اب نہیں ہے
مجھ کو بتا رہی ہے میری یہ ناتوانی
--------
ارشد خدا سے رشتہ کچھ استوار کر لو
دوری میں یوں خدا سے بیتے نہ زندگانی
------------
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ایک بار نظر ثانی خود کر لیا کریں مجھے یقین ہے کہ ایطا اور شتر گربے کا خود احساس ہو جائے گا
 
الف عین
(اصلاح)
------------
ہاتھوں میں میرے رب کے میری ہے زندگانی
ہر اک قدم پہ مجھ پر کرتا ہے مہربانی
-------یا
میرا رحیم رب ہے کرتا ہے مہربانی
---------
اوروں کے دل میں کیا ہے تجھ کو خبر نہیں ہے
اچھی نہیں ہے دل میں لوگوں سے بدگمانی
--------
لوگوں سے لو دعائیں نرمی سے بات کر کے
ہے دشمنی کا باعث لوگوں سے بد زبانی
---------
اس میں وفا نہیں ہے مجھ میں جفا نہیں ہے
کیسے ملاپ ہو گا، وہ آگ ، میں ہوں پانی
------------یا
ممکن نہیں ہے ملنا،وہ آگ میں ہوں پانی
------
داعی ہے نفرتوں کا ابلیس اس جہاں میں
نفرت سے بات کرنا اس کی ہے ترجمانی
----------
کرتا ہے جو توکّل اللہ پر ہمیشہ
دونوں جہاں میں اس کو ملتی ہے شادمانی
-------یا
وہ زندگی میں اپنی پاتا ہے شادمانی
----------
جنّت بنے گی دنیا ، کرتے رہو محبّت
ہم کو ملا یہ تحفہ دنیا میں آسمانی
---------
دنیا میں پیار سب سے ، میرا ہے یہ عقیدہ
سنتا نہیں کسی کی اس پر میں لنترانی
---------
آئی ہے موت سر پر ، کچھ دور اب نہیں ہے
مجھ کو بتا رہی ہے میری یہ ناتوانی
--------
ارشد خدا سے رشتہ کچھ استوار کر لو
دوری میں یوں خدا سے بیتے نہ زندگانی
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میرے خدا کی مجھ پر جتنی ہے مہربانی
------یا
مجھ پر مرے خدا کی جتنی ہے مہربانی
اُس کو بیان کرنا ممکن نہیں زبانی
ارشد بھائی! استاد صاحب نے ایطا کا فرمایا تھا۔
یہاں پر دیکھیں دونوں قافیوں میں مہربانی اور زبانی میں "بانی" کی وجہ سے ایطا ہو رہا ہے۔ اسے درست کر لیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہاتھوں میں میرے رب کے میری ہے زندگانی
ہر اک قدم پہ مجھ پر کرتا ہے مہربانی
-------یا
میرا رحیم رب ہے کرتا ہے مہربانی
ایطا کا عیب تو دور ہو گیا ہے۔ لیکن مجھے روانی میں کمی لگ رہی ہے۔
مشورہ۔
اُس رب کے ہاتھ میں ہے میری یہ زندگانی
رکھتا ہے ہر نفس پر جو اپنی مہربانی
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
باقاعدہ اصلاح تو استاد صاحب اور صابرہ آپا کریں گے لیکن
اس میں وفا نہیں ہے مجھ میں جفا نہیں ہے
ملنا بہت ہے مشکل ، وہ آگ ، میں ہوں پانی
مشورہ۔
وہ توڑنا تو چاہے ہر رسم و راہ مجھ سے
ٹوٹے مگر یہ کیونکر، وہ آگ، میں ہوں پانی
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
(اصلاح)
------------
ہاتھوں میں میرے رب کے میری ہے زندگانی
ہر اک قدم پہ مجھ پر کرتا ہے مہربانی
-------یا
میرا رحیم رب ہے کرتا ہے مہربانی
---------
اب ایطا تو دور ہو گیا لیکن روانی اب بھی نہیں ہے، مطلع دو لخت بھی ہے۔ کوئی مجھ جیسا "میرے ہاتھوں میں میری زندگانی" بھی سمجھ سکتا ہے!
اوروں کے دل میں کیا ہے تجھ کو خبر نہیں ہے
اچھی نہیں ہے دل میں لوگوں سے بدگمانی
--------
"لوگوں سے بد گمانی "رکھنا اچھا نہیں ہوتا
خیر اس کو "دل میں" کو "رکھنا" سے بدل کر درست کیا جا سکتا ہے لیکن دو لخت بھی لگتا ہے
لوگوں سے لو دعائیں نرمی سے بات کر کے
ہے دشمنی کا باعث لوگوں سے بد زبانی
---------
ٹھیک
اس میں وفا نہیں ہے مجھ میں جفا نہیں ہے
کیسے ملاپ ہو گا، وہ آگ ، میں ہوں پانی
------------یا
ممکن نہیں ہے ملنا،وہ آگ میں ہوں پانی
------
دوسرے متبادل کے ساتھ بہتر ہے
داعی ہے نفرتوں کا ابلیس اس جہاں میں
نفرت سے بات کرنا اس کی ہے ترجمانی
----------
ترتیب الٹنے سے بہتر روانی لگتی ہے
ابلیس اس جہاں میں ہے نفرتوں کا داعی
نفرت سے بات کرنا ہے اس کی ترجمانی
کرتا ہے جو توکّل اللہ پر ہمیشہ
دونوں جہاں میں اس کو ملتی ہے شادمانی
-------یا
وہ زندگی میں اپنی پاتا ہے شادمانی
----------
پہلا متبادل ہی بہتر ہے، درست
جنّت بنے گی دنیا ، کرتے رہو محبّت
ہم کو ملا یہ تحفہ دنیا میں آسمانی
---------
چار الگ الگ بیانات لگ رہے ہیں
دنیا میں پیار سب سے ، میرا ہے یہ عقیدہ
سنتا نہیں کسی کی اس پر میں لنترانی
---------
یہ لنترانی نہ سننے کا محاورہ ہی مجھے غلط لگتا ہے، یعنی اللہ کی بات سننے سے انکار کیا جا رہا ہے!
دنیا میں پیار سب سے... بھی ادھورا بیان ہے

آئی ہے موت سر پر ، کچھ دور اب نہیں ہے
مجھ کو بتا رہی ہے میری یہ ناتوانی
--------
ایک ہی بات کہی جائے، یا یہ کہ موت سر پر آ گئی ہے یا یہ کہ اب مرنے کا وقت قریب ہے
ارشد خدا سے رشتہ کچھ استوار کر لو
دوری میں یوں خدا سے بیتے نہ زندگانی
درست
یہ غزل کل سے ہی چل رہی تھی، ابھی، یہاں سنیچر کی صبح 11 بجے ختم کر سکا ہوں
 
Top