ڈاکٹر چوہدری ابرار ماجد
محفلین
میں نے اپنے محدود علم اور تجربے کی بنیاد پر جتنا بھی سوچا میرے خیال میں ہمارے تمام مسائل کی اصل وجہ ہماری سوچ اور سوچنے کا انداز ہے۔
دو باتیں ہیں ایک تو ہم منفی سوچ رکھتے ہیں اور دوسرا اپنے زاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔
ہمارے اندر ابھی تک وہ احساس ذمہ داری جاگا ہی نہیں جو کسی ریاست کے اندر رہنے والے شہریوں کو ایک قوم بناتا ہے۔ وہ احساس ذمہ داری سوچ کے بدلنے سے آتا ہے۔یہ احساس اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم ملک وقوم کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھنے بلکہ ان کو زاتی مفادات پر ترجیح دینے لگتے ہیں اور ملک کی پراپرٹی کو اپنی پراپرٹی سمجھتے ہیں۔ اور یہ سوچ تب پیدا ہوتی ہے جب ہمارے اندر ان چیزوں کی ملکیت اور اہمیت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
اس کی مثال یوں سمجھ لیجئے کہ اگر ہمارے گھر کے اندر کوئی سکریپ بھی پڑا ہو تو کسی کی جرأت نہیں کہ اس کو اٹھا لے کیونکہ اس کی حفاظت کے لئے ہم جان کی بازی بھی لگا دیتے ہیں۔
کیوں؟
اس لئے کہ اس کی ملکیت کا احساس ہمارے اندر موجود ہے کہ یہ میری ملکیت ہے اور کسی کی کیا جرأت کہ اس کو ہاتھ بھی لگا لے۔ دوسرا اس کی اہمیت بھی ہمیں معلوم ہے کہ اور کچھ بھی نہیں تو کم از کم کباڑیا ہی کجھ روپے دے دے گا۔ اس طرح یہ دو احساسات : ملکیت اور اہمیت ہمیں اس کی حفاظت پر مجبور کرتے ہیں
مگر جہاں ہماری قومی اثاثہ جات کی بات ہو ہمیں یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ یہ ہماری ہیں اور یہ ہماری اور آنے والی نسلوں کے کام آِئیں گیں ۔
ہمارے سکول ، کالجز ، گلیاں ، سڑکیں ، ہسپتال اور ادارے تباہ ہورہے ہیں ۔ لوگ ملکی دولت کو دونوں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر ہم ٹس سے مس نہیں ہوتے کیوں؟
سادہ سی بات ہے کہ ہم نے دل میں ابھی تک یہ تسلیم ہی نہیں کیا کہ یہ ہماری پراپرٹی ہے اور ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔ جس دن ہمارے اندر یہ احساس ذمہ داری جاگ جائے گا اس دن سے ہمارے ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور کوئی بد عنوانی کا سوچ بھی نہیں سکے گا۔اور نہ ہی ہم کسی کو یہ جرأت کرنے دیں گے۔
یہ سب باتیں شعور سے آتی ہیں اور شعور تعلیم سے آِتا ہے۔ یکساں اور معیاری تعلیم سے جو قوموں کے اندر ایمان ، اتحاد ، اخوت ، نظم اور یقین محکم پیدا کرتی ہے۔ جو قوموں کے اندر تفریق نہیں بلکہ اتحاد پیدا کرتی ہے نہ کہ طبقاتی تقسیم کا موجب بنتی ہے۔ ایسی تعلیم جو ایثار اور صدقہ کے جذبہ کو پیدا کرتی ہے نہ کہ لوٹ کھسوٹ اور بد عنوانی کو
یہی وہ تعلیم اور شعور ہے جو ایسی سوچ پیدا کرتی ہے جس سے انسان کی ظاہری جاہ و جلال دیکھ کر عزت نہیں کی جاتی بلکہ اس کا کردار انسانیت کا معیار سمجھا جاتاہے۔
پھر ہم اپنے گرد بنائے ہوئے رنگ و نسل ، مذہب ، قبیلے اور علاقائی تعصبات کے تمام خول توڑ کر باہر آجاتے ہیں اور ایک دوسرے کو انسانیت کے رشتے سے پہچاننے لگتے ہیں۔ ہمارے نزدیک سب سے معتبر اور قابل احترام رشتہ انسانیت کا ہوتا ہے
پھر ہماری شخصیت کی پہچان ہماری سوچ ہوتی ہے۔ وہ سوچ جس میں ہم کام تو لوکل سطح پر کر رہے ہوتے ہیں مگر مقصد گلوبل ہوتا ہے۔ ہم محض اپنی زات یا ملک کے بارے نہیں بلکہ پوری انسانیت کی بھلائی کا سوچ رہے ہوتے ہیں اور یہی عالمی امن کا حقیقی فارمولہ ہے۔