عبدالقدیر 786
محفلین
میرے ایک دوست ہیں وہ چاند رات سے ایک دن پہلے بکرا لے کر آئے بکرے نے تھوڑی زور آزمائی کی تو بکرے کی رسی چھوٹ گئی اور وہ سوزوکی سے جاٹکرایا اُس سے اُس کی دونوں پچھلی ٹانگیں زخمی ہوگئی جیسے تیسے گھر لے آئے بکرے کی حالت نازک تھی اِس لئے اُس کو چاند رات سے ایک دن پہلے ذبح کردیا گیا وہ لوگ سمجھ رہے تھے کے قربانی کا مہینہ ہے تو کسی بھی دن قربانی کریں تو قربانی ہوجائے گی پر اُنہیں میں نے مشورہ دیا کہ کسی عالم سے اِس بارے میں پوچھ لیں تو بہتر ہوگا اُنہوں نے ایسا ہی کیا تو عالم صاحب نے فرمایا کہ پہلی عید پر نماز کے بعد اگر آپ قربان کرتے تو اِس کی قربانی ہوجاتی ابھی آپ اِس بکرے کو غریبوں اور یتیموں میں بانٹ دیں (ایک صاحب نے اور مشورہ دیا کہ اِس بکرے کو ذبح کرکے قصائی کو دے دیا جائےاور اُس پیسے کو دوبارہ قربانی میں لگا لیں پر ایسا نہیں ہوسکا مجھے اِس بارے میں علم نہیں کے کیوں ایسا نہیں ہوا) اور دوسری یہ کہ ( تنخواہ ایڈوانس یعنی کے اُدھار لے کر آیا ) آپ کی قربانی نہیں ہوئی اُنہوں نے جیسے تیسے کرکے پیسے اکھٹے کرنا شروع کئے ایک بھائی اپنے کارخانے سے تنخواہ اُدھار لے کر آیا اور ایک بہن نے اپنی پوری تنخواہ اُٹھا کر دے دی وہ لوگ پھر سے بکرا لے کر آئے ہیں اور آج دوسری عید ہے ابھی میرے پوسٹ کرنے کے وقت وہ ہوسکتا ہے قربان ہو رہا ہو۔
(اچھا ایک بات اِس میں اور بھی قابلِ غور ہے کہ بہن کی جو کمائی ہے وہ کریڈٹ کارڈ بناتی ہے میں تو عالم نہیں ہوں کوئی عالم ہی بتاسکتاہے کہ یہ پیسے جائز ہوں گے قربانی کے لئے یا نہیں)
وہ لوگ نہایت ہی غریب لوگ ہیں کبھی کھانے کو ہوتا ہے کبھی نہیں میں اُنہیں ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں پر ہر سال قربانی پابندی سے کرتے ہیں۔

آخری تدوین: