میرے دھاگے

عزیزامین

محفلین
یہ دھا گا میں نے اس لیے بنایا کہ مجھے آپ لوگوں کے مفید مشوروں کی ضرورت تھی اور آپکی رائے بھی معلوم کرنا تھی آپ مجھے یہ بتایں کون کون میرے دھاگے پڑھتا ہے اور کس کو میرے دھاگے پسند ہیں اسکی وجہ بھی بتایں مزید بہتری کیسے ہو گی ۔ اور کسے میرے دھاگے پسند نہیں اسکی اصلاح کیسے کروں اپنی پسنددیدگی اور ناپسندیدگی وجہ ضرور اور تفصیلی لکھیں شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کے سب دھاگے تو کیا سب مراسلے بھی پڑھتا ہوں۔

مسئلہ یہ ہے کہ آپ الٹے سیدھے کھول کر ساری ذمہ داری اراکین پر ڈال دیتے ہیں کہ وہ یہ کریں اور وہ کریں۔ جبکہ یہ ذمہ داری آپ کو خود اٹھانی چاہیے۔ جس موضوع پر دھاگہ کھولیں اس پر پہلے ہوم ورک کیا کریں، کچھ معلومات خود سے اکٹھی کیا کریں پھر دوسروں کو آرا دینے کی دعوت دیا کریں۔

یہ میری رائے ہے۔ باقی اراکین کیا کہتے ہیں، انتظار کریں۔
 
طالوت

محفلین
راستے میں آ جائیں تو ضرور پڑھتا ہوں اور تبصرے بھی کر دیتا ہوں ، مگر آپ کے دھاگے پسند نہیں کرتا ۔ آپ بہت مبہم سوالات پوچھتے ہیں اور صرف سوالات ہی پوچھتے ہیں اور ابھی پہلے سوال سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو پاتا کہ دوسرے دھاگے کی شروعات کر دیتے ہیں ۔ شمشاد درست کہتے ہیں کہ کسی بھی موضوع پر دھاگہ کھولنے سے پہلے اس سے متعلق کچھ معلومات خود سے حاصل کر کے اپنا نقطہ نظر بھی واضح کر لیا کریں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

کیا آپ کچھ وضاحت فرما سکیں گے کہ آپ کے دھاگوں میں ایسا کیا ہوتا ہے جو دوسروں کو بھائے، یا جس کی وجہ سے انہیں بھاگے بھاگے یہاں آنا چاہیے؟
صرف اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں۔
 
یوسف-2

محفلین
اردو محفل یقیناً ایک مکتب کی مانند ہے۔ لیکن یہاں کوئی ایک شاگرد نہیں بلکہ ہم سب بیک وقت شاگرد بھی ہیں اور ”استاد“ بھی۔:) ہم سب ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ضرور ہیں۔ یہ میری ذاتی رائے ہے، جس سے سب کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے :)
اور ہم آپ کے سوالوں سے یہ ”سیکھتے“ ہیں کہ ”نیٹ اسکول“ میں اس طرح سوالات نہیں پوچھے جاتے، جیسے پرائمری کے ذہین شاگرد اپنےاساتذہ سے اور عزیزامین محفلین سے پوچھتے ہیں۔:)اس مکتب میں پوچھنے کا درست طریقہ شمشاد بھائی پہلے ہی بتلاچکے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
آپ کے سب دھاگے تو کیا سب مراسلے بھی پڑھتا ہوں۔

مسئلہ یہ ہے کہ آپ الٹے سیدھے کھول کر ساری ذمہ داری اراکین پر ڈال دیتے ہیں کہ وہ یہ کریں اور وہ کریں۔ جبکہ یہ ذمہ داری آپ کو خود اٹھانی چاہیے۔ جس موضوع پر دھاگہ کھولیں اس پر پہلے ہوم ورک کیا کریں، کچھ معلومات خود سے اکٹھی کیا کریں پھر دوسروں کو آرا دینے کی دعوت دیا کریں۔

یہ میری رائے ہے۔ باقی اراکین کیا کہتے ہیں، انتظار کریں۔
ہزار فی صد متفق

راستے میں آ جائیں تو ضرور پڑھتا ہوں اور تبصرے بھی کر دیتا ہوں ، مگر آپ کے دھاگے پسند نہیں کرتا ۔ آپ بہت مبہم سوالات پوچھتے ہیں اور صرف سوالات ہی پوچھتے ہیں اور ابھی پہلے سوال سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو پاتا کہ دوسرے دھاگے کی شروعات کر دیتے ہیں ۔ شمشاد درست کہتے ہیں کہ کسی بھی موضوع پر دھاگہ کھولنے سے پہلے اس سے متعلق کچھ معلومات خود سے حاصل کر کے اپنا نقطہ نظر بھی واضح کر لیا کریں۔
بالکل درست تجزیہ
کیا علم حاصل کرنا جرم ہے ۔ میرے خیال سے اردومحفل ایک سکول ہے آپ سب اساتذہ کرام اور میں شاگرد
لاجواب ہی کر دیا میرے معصوم سے محترم بھائی عزیزامین
ویسے اب شاگرد کو اساتذہ کی " مشہوری " کے لیئے کچھ سنجیدگی سے کوشش کرنا چاہیئے۔
اتنے عرصے "دبستان اردو محفل " سے جو علم حاصل کیاہے ۔ اب اسے آگے بھی تقسیم کرنا شاگرد کا فرض ہے ۔
محترم شمشاد بھائی اور محترم طالوت بھائی کے مشورے اور تجاویز بہترین ہیں ۔ آپ کچھ سنجیدگی سے توجہ فرمائیں ۔
شاگرد تو اساتذہ سے آگے نکل جاتے ہیں ۔ ثابت کریں اس مقولے کو ۔۔۔۔۔۔۔
یہ آپ کے"اوتار " کو کس کی نظر لگ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
طالوت

محفلین
عزیزامین آپ نے رائے طلب کی سو اب سب دے رہے ہیں تو سرخ کاٹوں کا غصہ تو نہ کریں :) ۔ اصلاح کی درخواست کے بعد اصلاح کی کوشش کرنا چاہیے نا کہ غصہ :rolleyes: ۔
 
شیزان

لائبریرین
آپ کے سب دھاگے تو کیا سب مراسلے بھی پڑھتا ہوں۔

مسئلہ یہ ہے کہ آپ الٹے سیدھے کھول کر ساری ذمہ داری اراکین پر ڈال دیتے ہیں کہ وہ یہ کریں اور وہ کریں۔ جبکہ یہ ذمہ داری آپ کو خود اٹھانی چاہیے۔ جس موضوع پر دھاگہ کھولیں اس پر پہلے ہوم ورک کیا کریں، کچھ معلومات خود سے اکٹھی کیا کریں پھر دوسروں کو آرا دینے کی دعوت دیا کریں۔

یہ میری رائے ہے۔ باقی اراکین کیا کہتے ہیں، انتظار کریں۔

100 فیصد متفق۔۔
میری بھی یہی رائے ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
جس ڈھنگ سے آپ دھاگے کھولتے ہیں، وہ بے چارے کھلتے ہی یتیمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ آپ کے دھاگوں کو ایک دھاگہ کھولنا چاہیئے کہ انہیں آپ سے کیا شکایت ہے۔ ویسے ایک لطیفہ یاد آ رہا ہے

تین خواتین باتیں کر رہی تھیں۔ ایک بولی کہ میرا بیٹا جج ہے۔ سب اسے مائی لارڈ کہتے ہیں
دوسری بولی کہ میرا بیٹا پادری ہے چرچ میں۔ اسے سب فادر یعنی باپ کہتے ہیں
تیسری بولی کہ میرے بیٹے کو ہر کوئی خدا مانتا ہے
باقی خواتین حیران ہو کر بولیں کہ کیا مطلب؟
تیسری نے جواب دیا کہ وہ جہاں بھی جاتا ہے، ہر کوئی یہی کہتا ہوا اٹھ کھڑا ہوتا ہے کہ
اوہ خدایا، تم پھر آ پہنچے
 
مطلب آج ہی محفل کو خیر آباد کہ دوں؟
 
Top