شعیب
محفلین
کئی بار دیکھ چکا ہوں، محفل پر پانچ یا چھ افراد خفیہ طور پر موجود رہتے ہیں اور میں جانتا ہوں وہ سب رجسٹرڈ ہیں مگر خفیہ طور پر محفل میں آتے جاتے رہتے ہیں ۔ جیسے ہی لاگ آف ہوتا ہوں دھڑا دھڑ خفیہ لوگ سائن اِن ہوجاتے ہیں ۔ سب سے پہلے سائن اِن ہونے والوں میں عالیجناب نبیل اور زکریا صاحب کا نام قابل ذکر ہے ۔
میری قسمت کہ سائن اِن دانشوروں کو دیکھ کر دوبارہ میں بھی سائن اِن ہوجاتا ہوں، مگر یہ کیا؟ جیسے ہی سائن اِن ہوا وہ سب پھر سے خفیہ بن جاتے ہیں ۔
ابھی کل شام کی بات ہے، میں دیکھ رہا تھا محفل پر زکریا، نبیل، جہانزیب اور شعیب صفدر وغیرہ ہر چند منٹوں بعد محفل میں اِن ۔ آؤٹ ہو رہے تھے ۔ اسی وقت میں نے اِن احباب کو ذاتی خطوط ارسال کرکے چیٹ روم میں آنے کی گذارش بھی کی تھوڑی دیر انتظار بھی کیا مگر بے سود ۔ میری حسرت رہ گئی یاروں کہ اردو میں چیٹ کروں ۔ کسی زمانے میں منہاجین بھائی سے چیٹ روم میں ملاقات ہوئی تھی اور وہ بھی صرف ایک منٹ کی چیٹ ۔