بھائی میں اتنا ماہر ہوتا تو کوئی ایسا جنتر منتر کرتا کہ آپ کا مسئلہ گھر بیٹھے حل کروا دیتا۔
میں نے تو بس ایک ممکنہ پہلو کی جانب توجہ دلائی تھی کہ چیک کر لیں کہ کہیں یہ مسئلہ تو نہیں ہے۔
لیجئے اس پہ کچھ تفصیل سے روشنی ڈالتا ہوں۔
مائیکرو سافٹ آفس کی کسٹم انسٹالیشن کے دوران ایک مقام پہ آپشن آتی ہے کہ آپ کیسی انسٹالیشن چاہتے ہیں۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس میں تین آپشنز ہوتی ہیں۔
مکمل طور پہ کمپیوٹر سے چلے ۔ اس میں سب سے زیادہ ڈسک سپیس استعمال ہوتی ہے۔
منتخب پروگرام کمپیوٹر سے چلیں - اس میں نشبتاََ کم ڈسک سپیس استعمال ہوتی ہے۔
یا منتخب پروگرام سی ڈی سے چلیں ۔ اس میں سب سے کم ڈسک سپیس استعمال ہوتی ہے۔ لیکن ہر دفعہ سی ڈی کا سی ڈی روم میں موجود ہونا ضروری ہے۔
آپ اگر پھر سے انسٹالیشن کریں تو درج بالا پہلو کو ملحوظ رکھئے گا کہ جب کسٹم انسٹالیشن یا مکمل انسٹالیشن میں سے کوئی ایک منتخب کرنے کی آپشن آئے تو مکمل انسٹالیشن کا انتخاب کیجئے۔ اگر مسئلے کی یہی وجہ ہوئی جو اوپر بیان کی ہے تو شاید مسئلہ حل ہو جائے۔ لیکن اگر کوئی اور وجہ ہے (جس کا امکان زیادہ ہے) تو پھر کسی اصل ماہر سے رجوع کرنا پڑے گا۔