میرے مرشد کی بارگاہ میں ہدیۂ عقیدت:::سید افضل حسین شاہ جماعتی رحمۃ اللہ علیہ

Hassan%20Final%20new%20.jpg

آج مورخہ 4 جولائی (2012)۔ میرے پیر و مرشد، ہادی و رہبر، سیدی و سندی و مولائی، و آقائی، میرے آقائے نعمت، حضور قدوۃ السالکین، سید الصالحین، افضل العارفین، الحاج الحافظ، وارث علوم شریعت و طریقت پیر سید افضل حسین شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کا عرس مبارک (یوم وصال) ہے۔ اللہ رب العزت شیخ طریقت کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان سے فیض حاصل کرنے کی توفیق دے۔ حضور قبلہ پیر صاحب کی بارگاہ میں ہدیۂ عقیدت۔

تن میں دیکھا من میں سوچا ذات تمہاری افضل شاہ جی

s!AquCQR8VQP6og4ggazM3fkkOOC_Ssg
خلوت بیٹھوں، جلوت بیٹھوں بات تمہاری افضل شاہ جی


لب جو کھولا کچھ جو بولا ذکر نبی کا پایا ہے
اللہ اللہ ذکر نبی سوغات تمہاری افضل شاہ جی


دن کا اک اک لمحہ بھی اور سارے ماہ و سال تمہارے
نور سحراور شام پون کی رات تمہاری افضل شاہ جی


اتنے لفظ کہاں سے لائوں، ایسے لفظ کہاں سے لائوں
جن سے لکھی جائیں گی صفات تمہاری افضل شاہ جی


جتنا پایا تم سے پایا، کتنا پایا یہ نہ جانوں
رب ہی جانے کتنی ہے بہتات تمہاری افضل شاہ جی


چتنے منگتے آتے دیکھے جھولی بھر کے جاتے دیکھے
بٹتی ہے اک جگ میں جی خیرات تمہاری افضل شاہ جی


جس نے تم کو جیسا دیکھا اس نے تم کو ویسا پایا
کون بتائے کتنی ہیں جہات تمہاری افضل شاہ جی


آنکھیں موندھ کے یار سے ملنے شان سے نکلے کوچے سے
وقت رخصت دیکھی تھی بارات تمہاری افضل شاہ جی


تم ہو سوہنڑے تم من موہنڑے چاند سا مکھڑا عنبر خوشبو
واللہ و سبحان اللہ کیا بات تمہاری افضل شاہ جی


تم کو دیکھا تم کو مانا جو کچھ جانا تم کو جانا
اپنی بس پہچان جہاں میں ذات تمہاری افضل شاہ جی


جب بھی لکھا جو بھی لکھا تم سے پایا تو ہی لکھا
حسن جہاں میں پائی بس خیرات تمہاری افضل شاہ جی

حسن محمود جماعتی
12.46pm
16.02.2014
 
آخری تدوین:

مہ جبین

محفلین
بہت عمدہ اور بہترین منقبت کا نذرانہ پیش کیا ہے ماشاءاللہ حسن محمود جماعتی۔
اللہ پاک آپ کو مرشد پاک کی خاص توجہ عنایت فرمائے آمین ثم آمین۔
 
بہت عمدہ اور بہترین منقبت کا نذرانہ پیش کیا ہے ماشاءاللہ حسن محمود جماعتی۔
اللہ پاک آپ کو مرشد پاک کی خاص توجہ عنایت فرمائے آمین ثم آمین۔
بہت بہت شکریہ آپی۔۔۔ آمین بجاہ النبی الامین۔ اللہ رب العزت حضور قبلۂ عالم کے صدقے آپ پر اپنا کرم اور رحمتیں نازل فرمائے۔
 
Top