یہ تو مجھے بھی سمجھ نہیں آرہا کہ انہیں ہوا کیا ہے۔۔۔ بہت زیادہ ہی کھل کر بول رہے ہیں یہ صاحب۔۔۔۔۔ گذشتہ دنوں پرویزی لیگ کی میٹنگ میں کہنے لگے کہ بس ہمیں آرڈر آجاتے ہیں اور کچھ بتایا نہیں جاتا، کسی کو کوئی اختیارات نہیں ہیں۔۔۔ اس پر شیخ الریلوے رشید احمد صاحب نے ان کی مخالفت کی تو کبیر واسطی صاحب نے ان کو بھی جھاڑ دیا اور کہا کہ آپ تو چپ رہیں، آپ کو حالات کا نہیں پتا۔۔۔۔ بس لال حویلی جاکر بیٹھ جاتے ہیں، عوام کا سامنا ہمیں کرنا پڑتا ہے۔۔۔
یہ رپورٹ میں نے اخبار میں پڑھی تھی۔۔۔۔۔ حوالہ ڈھونڈنا بڑا مشکل ہے۔۔۔
بہر حال! کبیر صاحب کی کہانی کچھ عجیب ہی لگتی ہے۔
