تاسف میرے مقتول بھانجے کے لئے دعا کیجئے گا!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عاطف بٹ

محفلین
میں گزشتہ تین روز محفل سے غیرحاضر رہا اور اسی دوران محفل نے اپنے دس لاکھ مراسلات کا سفر مکمل کرلیا۔ میری شدید خواہش تھی کہ اس خوشی کے موقع پر میں آپ سب کے ساتھ ہوتا مگر میرے 16 سالہ بھانجے کے قتل کی وجہ سے میں اس موقع پر موجود نہیں تھا۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے مقتول بھانجے کے لئے مغفرت اور اس کے والدین کے لئے صبر کی دعا کیجئے گا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں انصاف کی فراہمی کا عمل چونکہ بہت کٹھن اور اعصاب شکن ہوتا ہے، لہٰذا اس حوالے سے بھی آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہوگی!
 

حسان خان

لائبریرین
تعزیت عرض ہے عاطف بھائی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو اس سانحے پر صبر عطا فرمائے۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
عاطف بھائی! ‎اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے بھانجے کے والدین اور لواحقین صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 

فہیم

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

عاطف بٹ

محفلین

محمد امین

لائبریرین
اللہ اللہ۔ عاطف بھائی بہت دکھ ہوا سن کر۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ہوا کیا تھا؟ کچھ تفصیل، اگر تکلیف کا باعث نہ ہو تو؟
اللہ سب بے گناہوں کو ایسے مظالم سے محفوظ و مامون فرمائے۔۔۔اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

عاطف بٹ

محفلین
اللہ اللہ۔ عاطف بھائی بہت دکھ ہوا سن کر۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ہوا کیا تھا؟ کچھ تفصیل، اگر تکلیف کا باعث نہ ہو تو؟
اللہ سب بے گناہوں کو ایسے مظالم سے محفوظ و مامون فرمائے۔۔۔ اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے۔۔۔
30 ستمبر کو وہ گھر سے گیا اور پھر واپس نہیں آیا۔ اس کے والدین ڈھونڈتے رہے۔ 5 اکتوبر کو اعلان ہوا کہ پولیس کو گزشتہ روز دریائے راوی کے قریب کھیتوں سے ایک نامعلوم لاش ملی تھی جسے دفنایا جاچکا ہے اور اس کے کپڑے وغیرہ تھانے میں پڑے ہیں۔ یہ لوگ تھانے گئے اور جا کر دیکھا تو اسی کے کپڑے تھے۔ پھر پتہ چلا کہ وہ آخری بار دو افغانی پٹھان لڑکوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ان میں سے ایک لڑکے کو پکڑا گیا تو اس نے بتایا کہ ان لوگوں سے اسے مار کر کھیتوں میں پھینک دیا اور اسی جگہ وہ لے کر گیا جہاں سے لاش ملی تھی۔ دوسرے لڑکے کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہ فرار ہوچکا تھا، بعد میں پتہ چلا کہ وہ پشاور فرار ہورہا ہے۔ لاری اڈے پر پشاور جانے والی سب گاڑیاں رکوادی گئیں اور وہاں جا کر اسے بھی گرفتار کیا۔
اسے گلا دبا کر مارا گیا تھا اور بعد میں لاش پر اینٹیں ماری گئی تھیں۔ پولیس والوں نے بتایا کہ لاش چونکہ چار پانچ روز تک کھیتوں میں ہی پڑی رہی تھی اس وجہ سے اس کا اوپر والا دھڑ کیڑے مکوڑے اور جانور کھا گئے تھے اور صرف نیچے والا دھڑ سلامت تھا۔
 
اللہ مرحوم کی مغفرت۔ قاتلوں سے حساب اور اہل خانہ کو صبر دے۔
انا لللہ وانا الیہ راجعون۔
بہت افسوس ہوا اور رونگٹے کھڑے ہوئے صرف قیاس کر کے۔ :cry:
 

ساجد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
روح فرسا خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر کی ہمت۔
 

محمدعمر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

محمد امین

لائبریرین
30 ستمبر کو وہ گھر سے گیا اور پھر واپس نہیں آیا۔ اس کے والدین ڈھونڈتے رہے۔۔

:( :( :( :(۔۔۔۔ کچھ کہنے کی ہمت نہیں ہے اس کے آگے۔۔

اللہ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔۔۔ اور ہمارے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائے۔ بے گناہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا انشاء اللہ۔۔۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
کچھ کہنے کی ہمت نہیں:cry::cry::cry: کیا دعا ء بخشش کروں کہ ایسا مظلوم و مقتول تو ہے ہی بخشا ہوا۔۔۔۔۔!پھر بھی ہاتھ اٹھے ہیں اس کی بارگاہ میں۔۔۔۔۔!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top