محمد اسامہ سَرسَری
لائبریرین
دل میں رہتے ہیں سدا میرے نبی
انس و جن کے مقتدا میرے نبی
ان سے افضل اور احسن کون ہے؟
ہیں بڑے بعد از خدا میرے نبی
کس کے اندر اس قدر اوصاف ہیں؟
ساری خلقت سے جدا میرے نبی
رہ نمائی ، رہ بری ، پیغمبری
کر گئے ہر فرض ادا میرے نبی
دین پھیلانے کی خاطر مال و جاں
کرگئے سب کچھ فدا میرے نبی
نامکمل ہے اذاں ان کے بغیر
ہر مؤذن کی صدا میرے نبی
ہر نماز ایمان کی معراج ہے
اور تشہد کی ندا میرے نبی