میرے پاس تم ہو”گیم آف تھرونز”کو پیچھےچھوڑگیا

جاسم محمد

محفلین

Samaa Digital
MPTH-GOT-680x383.jpg

معروف مصنف خلیل الرحمان قمرکا تحریرکردہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو ” مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے لگا۔

فلموں اور ویب سیریز کے لئے مشہور آن لائن انفارمیشن ڈیٹا بیس ” آئی ایم ڈی بی ” کی درجہ بندی میں ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی ریٹنگ 9.9 ہے۔

RATING.png

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل کی یہ ریٹنگ دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوزمیں سے ایک گیم آف تھرونزسے بھی زیادہ ہے جس کی ریٹنگ 9.4 ہے۔

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ میں خلیل الرحمان قمر نے مادہ پرست عورت و مرد کی بیوفائی کا موضوع اجاگرکیا ہے۔ اس کی ڈائریکشن معروف اداکارندیم بیگ نے دی ہے۔

مصنف کے مطابق یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپے، آخری سین لکھتے ہوئے آنسو بہہ رہے تھے۔ یہ بہت سارے ،مردوں کی سچی کہانی ہے جن کا میں نے مشاہدہ کیا۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں عدنان صدیقی ، ہمایوں سعید اورعائزہ خان شامل ہیں۔
 
سین خے

محفلین
اچھا ڈرامہ ہے لیکن ریٹنگ بہرحال exaggerated ہے۔ میں نے بھی ایک لمبے عرصے بعد کوئی پاکستانی سیریز دیکھنا شروع کی ہے۔
 
سین خے

محفلین
پاکستانی ڈراموں کے حساب سے 7 ریٹنگ دی جا سکتی ہے۔ اگر باقی دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ریٹنگ پھر بہت نیچے چلی جائے گی۔ گیم آف تھرونز یا کسی اور زیادہ ریٹنگ والے انگریزی شو سے مقابلہ کرنا کسی صورت ٹھیک نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
میرے پاس تم ہو”گیم آف تھرونز”کو پیچھےچھوڑگیا
Samaa Digital
MPTH-GOT-680x383.jpg

معروف مصنف خلیل الرحمان قمرکا تحریرکردہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو ” مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے لگا۔

فلموں اور ویب سیریز کے لئے مشہور آن لائن انفارمیشن ڈیٹا بیس ” آئی ایم ڈی بی ” کی درجہ بندی میں ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی ریٹنگ 9.9 ہے۔

RATING.png

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل کی یہ ریٹنگ دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوزمیں سے ایک گیم آف تھرونزسے بھی زیادہ ہے جس کی ریٹنگ 9.4 ہے۔

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ میں خلیل الرحمان قمر نے مادہ پرست عورت و مرد کی بیوفائی کا موضوع اجاگرکیا ہے۔ اس کی ڈائریکشن معروف اداکارندیم بیگ نے دی ہے۔

مصنف کے مطابق یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپے، آخری سین لکھتے ہوئے آنسو بہہ رہے تھے۔ یہ بہت سارے ،مردوں کی سچی کہانی ہے جن کا میں نے مشاہدہ کیا۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں عدنان صدیقی ، ہمایوں سعید اورعائزہ خان شامل ہیں۔
درجہ بندیوں کی تعداد کا شمار کیسے ہو گا؟ اس حوالے سے کوئی موازنہ کیجیے، پھر معلوم پڑے گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
مجھے تو 8۔7 نظر آ رہی ہے۔ کل 470 لوگوں نے ریٹنگ دی ہے۔

Mere Paas Tum Ho (TV Series 2019–2020) - IMDb

ڈرامہ typical پاکستانی ڈراموں کی طرح ہی ہے۔ صرف ایک چیز مختلف ہے اور وہ ہے بیوی کی بے وفائی۔ رائٹر کے سائکو ہونے کی وجہ سے ہر کردار ایک ہی جیسے ڈائلاگ بولتا ہے، چاہے اسی سال کا بابا ہو یا 10 سال کا کاکا۔ رائٹر صاحب کو سیکھنے میں کافی وقت لگے گا۔
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
میرے پاس تم ہو ۔ نام کی دو انٹری ہوئی ہے
ایک اے آر وائی کی آوفیشل ویب سائیٹ دیکھا رہا ہے
دوسری ویکی پیڈیا کو آفیشل ویب سائیٹ دیکھا رہا ہے
دونو ں میں سے کسی کو بھی 9 کی ریٹنگ نہیں ملی ۔
دوسری بات اگر ریٹنگ دیکھنی ہے تو پھر یہ فہرست دیکھ لیں جو کہ اب تک کی بہترین ریٹنگ ہے ۔ یا پھر دوسری فہرست دیکھ لیں جو مشہوریت کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔
 
سین خے

محفلین
مجھے تو 8۔7 نظر آ رہی ہے۔ کل 470 لوگوں نے ریٹنگ دی ہے۔

Mere Paas Tum Ho (TV Series 2019–2020) - IMDb

ڈرامہ typical پاکستانی ڈراموں کی طرح ہی ہے۔ صرف ایک چیز مختلف ہے اور وہ ہے بیوی کی بے وفائی۔ رائٹر کے سائکو ہونے کی وجہ سے ہر کردار ایک ہی جیسے ڈائلاگ بولتا ہے، چاہے اسی سال کا بابا ہو یا 10 سال کا کاکا۔ رائٹر صاحب کو سیکھنے میں کافی وقت لگے گا۔

درست۔ سننے میں آیا ہے کہ یہ شائد رائٹر کی اپنی کہانی ہے۔ اب اس میں کتنا سچ ہے یہ نہیں معلوم۔ ہو سکتا ہے ایک ہی جیسے ڈائیلاگ ہونے کے پیچھے یہ وجہ ہو۔

ویسے بچے کے جب ڈائیلاگ آتے ہیں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ نہ دیکھوں کیونکہ بہت ہی مصنوعی محسوس ہوتا ہے۔ دس سال کے بچے ایسی باتیں نہیں کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ویسے بچے کے جب ڈائیلاگ آتے ہیں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ نہ دیکھوں کیونکہ بہت ہی مصنوعی محسوس ہوتا ہے۔ دس سال کے بچے ایسی باتیں نہیں کر سکتے ہیں۔
یورپ میں ۹ سال کے بچے گروجویشن کر رہے ہیں۔
نو سال کی عمر میں گریجویشن کے بعد مصنوعی دل بنانے کا منصوبہ
ویسے ڈرامہ میں دکھایا گیا بچہ ۶ یا ۷ سال کا ہے اور پہلی جماعت کا طالب علم ہے :)
یہ حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی بولتا ہے
 
میں یہ ڈرامہ نہیں دیکھ رہی، ویسے رائٹر کی اپنی کہانی 'صدقے تمہارے' بھی تھی یہ بھی ہے؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ کچھ لوگ اتنے روپ جیتے ہیں یا خلقت کی دلچسپی بڑھانے کو ایسے بیانات دیے جاتے ہیں؟
 
سین خے

محفلین
یورپ میں ۹ سال کے بچے گروجویشن کر رہے ہیں۔
نو سال کی عمر میں گریجویشن کے بعد مصنوعی دل بنانے کا منصوبہ
ویسے ڈرامہ میں دکھایا گیا بچہ ۶ یا ۷ سال کا ہے اور پہلی جماعت کا طالب علم ہے :)
یہ حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی بولتا ہے

بھئی وہ یورپ ہے اور اس بچے کا ایکسپوژر یقیناً مختلف ہوگا۔ پاکستانی بچوں کی نالج یورپ اور امریکا کے بچوں کی ایوریج نالج کی پچیس فیصد نالج کے برابر بھی نہیں ہوتی ہے :)

اصل میں بچہ جیسے ڈائیلاگ بول رہا ہے ان باتوں کی امید عام بچوں سے کم ہی لگائی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر باپ بچے سے کہتا ہے کہ تم اپنی والدہ سے مل لو ورنہ یہ لوگ کورٹ کے ذریعے تم کو مجھ سے چھین لیں گے۔ بچہ جواب میں کہتا ہے "Papa u r not my strength" اب یہ بہت ہی مصنوعی جملہ ہے اور بچے کا ری ایکشن بھی مصنوعی ہے۔ ایسی سچوئیشن میں بچے سے گھبراہٹ اور ڈر وغیرہ کی امید لگائی جا سکتی ہے۔ اسی طرح کے اور بے شمار ڈائیلاگز ہیں جن پر محنت کی ضرورت ہے :) لیکن وہی سید ذیشان بھائی کے بقول کہ مصنف شائد سائیکو ہے اسلئے ہر کسی کے منہ سے ایک ہی جیسے ڈائیلاگز سننا چاہتا ہے :D
 
آخری تدوین:
میرے پاس تم ہو”گیم آف تھرونز”کو پیچھےچھوڑگیا
Samaa Digital
MPTH-GOT-680x383.jpg

معروف مصنف خلیل الرحمان قمرکا تحریرکردہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو ” مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے لگا۔

فلموں اور ویب سیریز کے لئے مشہور آن لائن انفارمیشن ڈیٹا بیس ” آئی ایم ڈی بی ” کی درجہ بندی میں ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی ریٹنگ 9.9 ہے۔

RATING.png

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل کی یہ ریٹنگ دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوزمیں سے ایک گیم آف تھرونزسے بھی زیادہ ہے جس کی ریٹنگ 9.4 ہے۔

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ میں خلیل الرحمان قمر نے مادہ پرست عورت و مرد کی بیوفائی کا موضوع اجاگرکیا ہے۔ اس کی ڈائریکشن معروف اداکارندیم بیگ نے دی ہے۔

مصنف کے مطابق یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپے، آخری سین لکھتے ہوئے آنسو بہہ رہے تھے۔ یہ بہت سارے ،مردوں کی سچی کہانی ہے جن کا میں نے مشاہدہ کیا۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں عدنان صدیقی ، ہمایوں سعید اورعائزہ خان شامل ہیں۔

ففتھ جنریشن وار والے سارے اکاؤنٹس کو 'ٹویٹری شہادت' سے پہلے شاید آخری ٹاسک یہی ملا تھا۔
 
Top