میرے پاس کچھ فونٹس ہیں

میرے پاس کچھ فونٹس ہیں جو یو یف فارمیٹ میں ہیں،میری خواہش ہے کہ سیدشاکرالقادری بھائی یاپھرکوئی صاحب میری مدد فرماکر اسے ٹی ٹی ایف میں تبدیل کرکے عنایت کریں،حکم ہو تواٹیچ کروں​
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ ان فونٹس کو کس سوفٹویر میں استعمال کرتے آئے ہیں؟ ان کے ذریعے لکھی گئی عبارت کا کوئی سکرین شاٹ پیش کریں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ پہلے ہی ٹرو ٹائپ یا اوپن ٹائپ شکل میں دستیاب ہوں۔ شاکرالقادری صاحب کو بھی ٹیگ کر دیتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
اردو ناشر کے فانٹس پرورائٹی ہیں سی ڈیک C-DAC کے۔ میرے پاس آج کل ناشر نہیں۔ لیکن میرے خیال میں ان میں حروف کی شکلیں کدی عروف فانٹ کی ہی ہوں گی۔ سی ڈیک والے نئے سرے سے کوئی کام نہیں کرتے۔ عابد فانٹ بھی اشہر فرحان سے لیا تھا، ان کے صفحہ ساز یا پیج کمپوزر پروگرام سے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میرے پاس کچھ فونٹس ہیں جو یو یف فارمیٹ میں ہیں،میری خواہش ہے کہ سیدشاکرالقادری بھائی یاپھرکوئی صاحب میری مدد فرماکر اسے ٹی ٹی ایف میں تبدیل کرکے عنایت کریں،حکم ہو تواٹیچ کروں​

آپ ان فونٹس کا کوئی سکرین شارٹ دکھائیے۔ اور ہاں اگر ان فونٹس کی اشکال ویکٹر میں مل جائیں تو انہیں ٹی ٹی ایف میں باآسانی لایا جا سکتا ہے ۔
 
اشتیاق بھی میرے پاس ویکٹرنہیں ہیں ۔میں نے حکومت ہندکاایک سافٹویئر اردوناشردیکھاجس میں یہ فونٹس پسندآئے میں نے ان کوکاپی کیاتویہ یویف فارمیٹ میں ہیں
 
Top