میرے پردادا

شمشاد

لائبریرین
ایک لڑکا بازار سے گزر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک بہارد سپاہی کی تصویر پر پڑی۔ اس نے قیمت پوچھی تو دوکاندار نے دو سو روپے بتائی۔ اس کے پاس تیس روپے کم تھے۔ دوسرے دن وہ دو سو روپے لیکر تصویر خریدنے گیا تو معلوم ہوا کہ تصویر فروخت ہو چکی ہے۔

کچھ دن بعد وہ اپنے ایک دوست کے گھر گیا تو وہی تصویر دیوار پر لگی ہوئی تھی۔ دوست بہت فخر سے بولا، " یہ ہمارے پردادا کی تصویر ہے۔"

لڑکا آہ بھر کر بولا، " تیس روپے کم تھے ورنہ آج یہ میرے پردادا ہوتے۔"
 
Top