میرے پیر بھائی جمیل فخری کی نماز جنازہ مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری نے پڑھائی

1101261331-1.gif

بشکریہ : http://www.thepaktv.me/forums/showthread.php?t=8605
funeral-jamil-fakhri-480x238.jpg

بشکریہ: http://www.pakistantoday.com.pk/2011/06/10/city/lahore/jamil-fakhri-laid-to-rest-2/
2_19307.JPG

بشکریہ: http://photos.thenews.com.pk/e_image_detail.asp?picId=19307&catId=2&date=6/11/2011&dd=1&albumId=0
 
Friday, 10 June 2011 19:43:22

جمیل فخری کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا
لاہور۔ 10جون(اے پی پی) فلم ‘ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار جمیل فخری کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔ مرحوم گذشتہ رات میو ہسپتال میں کومے کی حالت میں ہی انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کا جنازہ مولانا محمد ارشد القادری نے پڑھایا۔ جنازے میں اداکار عرفان کھوسٹ ‘ سہیل احمد‘ عابد کشمیری ‘ افتخار ٹھاکر‘ منظر امین‘ فردوس جمال‘ شاذب مرزا‘ قیصر جاوید‘ منالا ہوری‘ حسیب پاشا‘ خالد بٹ ‘ اقبال باہو‘ سلیم خواجہ ‘ پی ٹی وی کے پروڈیوسر سجاد احمد‘ جواد وسیم‘ فرخ شاہ ‘ جاوید رضوی‘ اورنگ زیب لغاری اور شاہد اقبال سمیت دیگر بہت سے فنکاروں نے شرکت کی۔ مرحوم کو میانی صاحب میں سپرد خاک کردیاگیا جبکہ ان کے قل اتوار 12 جون دوپہر 4 بجے ان کی رہائش گاہ راوی روڈپر ادا کی جائے گی۔
بشکریہ: http://millat.mobi/nsdetail.php?id=4204&type=ur
 

جیہ

لائبریرین
اللہ ان کی مغفرت فرمائے آمین۔ جنازہ کس نے پڑھائی بعد کی بات ہے سب سے پہلے تو ہمیں قبر کی تیاری خود کرنی چاہئے
 

الف نظامی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
حق تعالی جمیل فخری کی مغفرت فرمائیں ، آمین۔
اللہ ان کی مغفرت فرمائے آمین۔ جنازہ کس نے پڑھائی بعد کی بات ہے سب سے پہلے تو ہمیں قبر کی تیاری خود کرنی چاہئے
قبر (آخرت) کی تیاری اہم ہے لیکن وفات کی خبر کے مشمولات میں "نماز جنازہ کہاں ہوا ، کس نے پڑھایا ، تدفین کہاں ہوئی ، کون کون شامل ہوا" ہی ہوں گے۔
 

طمیم

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
خبر کی سرخی میں درج الفاظ "پیر بھائی" سے کیا مراد ہے
 

ظفری

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
میری معلومات کے مطابق جمیل فخری کا انتقال 9 جون 2011 میں ہوا تھا ۔
 

اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
لیکن یہ خبر تو کافی پرانی لگتی ہے ۔ جمیل فخری اپنے اکلوتے بیٹے کی حادثاتی موت اور بعد کے واقعات کو نہ سہہ پائے اور دنیا سے منہ موڑ گئے۔
 
Top