میرے چند سوالات

السلام علیکم
میرے چند انتہائی اہم سوالات ہیں، نمبروار لکھ رہا ہوں، جواب کا منتظر رہوں گا:
سوال نمبر ۱: میں اصلی ونڈوز ایکس پی اور آفس 2007 خریدنا چاہتا ہوں، کراچی میں کہاں سے اور کتنے کی دستیاب ہوسکتی ہے؟

سوال نمبر ۲ : میری ایک ایم ایس ورڈ کی 150 صفحات پر مشتمل اردو میں لکھی گئی فائل میں یہ گڑبڑ ہے کہ اس کے آدھے صفحات میں تو الفاظ کے مابین درست فاصلہ ہے مگر باقی آدھی فائل میں الفاظ کے درمیان دو دو تین تین خالی جگہیں اور فاصلے آگئے ہیں، کیا کروں؟

سوال نمبر ۳: میرا ایک سسٹم آن ہونے کے بعد چند منٹ میں خود ہی ری اسٹارٹ ہوجاتا ہے، ہارڈویئر والے صاحب کا فرمان ہے کہ ونڈوز کرپٹ ہوگئی ہے، کیا واقعی ایسا ہے کیا؟
بینوا توجروا
 
فہیم

لائبریرین
آپ کے پہلے سوال کا جواب،

آپ کراچی میں ونڈو ایکس پی اوریجنل کمپیوٹر زون سے خرید سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر قیمت بھی لکھی ہے اور ان کا فون نمبر اور ایڈریس بھی۔

دوسرے سوال کے لیے معذرت۔

تیسرے سوال کا جواب یہ کہ آپ ونڈوز ری انسٹال کرکے دیکھ لیں۔ اگر تو مسئلہ حل ہوتا ہے تو ٹھیک ورنہ یہ آپ کی ریم کا بھی فالٹ ہوسکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
سوال نمبر ۲ : میری ایک ایم ایس ورڈ کی 150 صفحات پر مشتمل اردو میں لکھی گئی فائل میں یہ گڑبڑ ہے کہ اس کے آدھے صفحات میں تو الفاظ کے مابین درست فاصلہ ہے مگر باقی آدھی فائل میں الفاظ کے درمیان دو دو تین تین خالی جگہیں اور فاصلے آگئے ہیں، کیا کروں؟

میرے خیال میں یہ فارمیٹنگ کا مسئلہ ہے۔ آپ پوری فائل کو سلیکٹ کرکے یک فارمیٹ کر لیں اور یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
 
اظفر

محفلین
دوسرے اور تیسرے سوال کی کئی ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔
2 ۔ وایرس کی وجہ سے ورڈ فایل کرپٹ ہو سکتی ہے
ایم ایس ورڈ میں مسئیلہ ہو سکتا ہے
یا جس ایڈیٹر میں لکھا اس کی سیٹنگ ایسے ہوگی۔
حل : آپ ری پلیس کمانڈ سے اکٹھےدو اور تین سپیس کو ایک سپیس مین بدل دیں ۔ یہ کافی آسان ہے ۔ نا ہو سکے تو فایل مجھے بھیج دیں میں کر دوں گا۔

3۔ اس ری سٹارٹ والے مسئلہ کی 375 وجوہات ممکن ہیں ۔ بغیر دیکھے بتانا مشکل ہے ، کامن وجوہات ہیں
وج مدر بورڈ اوور ہیٹ‌ ہو گے ری سٹارٹ کر رہا ہے
حل : بائیوس کی سیزتنگ میں تھرمل سنسر چیک کریں

وجہ : میموری جلی ہے یا ان سپورٹڈ
حل : ریم یہ مسئلہ اکثر کرتی ہے۔ اس کو بدل کر چک کریں

وجہ : وایرس ٹروجن
حل: کسی رجسٹرڈ‌اینٹی وایرس سے سسٹم سکین کریں

وجہ : ڈرائیورز
حل : اگر کسی ہارڈ ویر کے ڈرایور پر شک ہے تو اس کو ریموو کر کے چیک کریں۔

وجہ : پاور سپلای یا مین لاین فلکچویشن
حل : کسی یوپی یس یا بیک اپ سسٹم چلا کر چیک کریں ۔

ایسے کیس میں‌ خود دیکھ چکا ہوں
میری ذاتی راے میں زیادہ تر میموریram ایسے مسائل کرتی ہے دوسرے نمبر پر وایرس
 
بڑے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ ان سب حفاظتی اقدامات کی نوبت ہی نہ آسکی اور ہارڈ ڈسک بوٹ کرتے ہی یہ پیغام آنے لگا:
NTLDR is Missing
Press any key to restart
اب پتا نہیں یہ کیا بلا ہے؟ مگر عجیب بات یہ ہے کہ جب میں نے اسی سسٹم پر ایک اور ہارڈڈسک لگائی تو بھی یہی مسئلہ ہوا۔
واللہ المستعان
تھک ہار کر NY_Computer کے پاس سسٹم بھیجا ہے کل تک جواب آجائے گا۔
 
فہیم

لائبریرین
بڑے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ ان سب حفاظتی اقدامات کی نوبت ہی نہ آسکی اور ہارڈ ڈسک بوٹ کرتے ہی یہ پیغام آنے لگا:
Ntldr Is Missing
Press Any Key To Restart
اب پتا نہیں یہ کیا بلا ہے؟ مگر عجیب بات یہ ہے کہ جب میں نے اسی سسٹم پر ایک اور ہارڈڈسک لگائی تو بھی یہی مسئلہ ہوا۔
واللہ المستعان
تھک ہار کر Ny_computer کے پاس سسٹم بھیجا ہے کل تک جواب آجائے گا۔

ایسے ہی ایک مسئلے سے میرا بھی پہلے واسطہ پڑچکا ہے۔
اور میں اسے ونڈوز کی خرابی سمجھتا رہا پھر جب کافی بار ونڈوز ری انسٹال کرنے پر بھی یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو دماغ‌ میں‌ یہ بات آئی کہ شاید ہارڈ ڈسک خراب ہوگئی۔

لیکن ایسا کچھ نہیں‌ تھا۔
یہ مسئلہ ہے آپ کے مدر بورڈ‌ کا اس کے سیل جو لگے ہوتے ہیں وہ خراب ہوجاتے ہیں۔
میرے ساتھ تو یہی مسئلہ تھا پھر میں نے مدر بورڈ ٹھیک کرایا۔ تو اس مسئلے نے جان چھوڑی۔
 
بھائی صاحب Ntldr ونڈوز کو بوٹ کرنے میں‌مدد گار ہوتا ہے اگر یہ فائل مس ہوجائے تو سمجھ لینا چاہئے کہ ونڈوز خراب ہوگئی ہے اس مسلئے کا حل پھر سسٹم ریسٹور بھی نہیں‌ہوسکتا سوائے ونڈوز ریفرش کرنے کی یا اگر آپنے کسی ایمرجنسی ڈسکٹ والے پروگرام کے ذریعے امیج بنائی ہو تب بات بنے گی
 
لیجئےجناب آج ایک نئی کہانی ہوگئی۔۔۔
سسٹم NY سے بن کر آیا تو مجھے بتایا گیا کہ ایکس پی کرپٹ تھی ہم نے پارٹیشن توڑ کر نئے بنا دیئے ہیں آپ چیک کرلیں۔
جناب میں نے سسٹم اسٹارٹ کیا اور آفس 2003 انسٹال کرنا شروع ہی کیا تھا کہ سسٹم ری اسٹارٹ ہوگیا۔
میں تو سر پکڑکر بیٹھ گیا:wasntme: :noxxx: :notlistening:
پھر جناب NY گئے تو پتا چلا کہ ریم خراب ہے ابھی نئی 1 GB کی ریم لگوائی ہے باقی اللہ مالک ہے۔
 
بڑے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ ان سب حفاظتی اقدامات کی نوبت ہی نہ آسکی اور ہارڈ ڈسک بوٹ کرتے ہی یہ پیغام آنے لگا:
Ntldr Is Missing
Press Any Key To Restart
اب پتا نہیں یہ کیا بلا ہے؟ مگر عجیب بات یہ ہے کہ جب میں نے اسی سسٹم پر ایک اور ہارڈڈسک لگائی تو بھی یہی مسئلہ ہوا۔
واللہ المستعان
تھک ہار کر Ny_computer کے پاس سسٹم بھیجا ہے کل تک جواب آجائے گا۔

ایک سوال ہے کیا آپ نے کبھی اسی پی سی پر کچھ اور آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی ۔۔۔؟
 
Top