arifkarim
معطل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیو کی کوئی ایڈیٹوریل پالیسی نہیں بس مہم شروع کر رکھی ہے، مسلم لیگ ن اور جیو نیوز ملے ہوئے ہیں، جیو نے باہر کی فنڈنگ کیلئے جیو نے ٹرسٹ قائم کر رکھا ہے، میر شکیل الرحمان کے بنک اکاﺅنٹس کی تحقیقات کی جائیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن کو باہر سے فنڈ آتا ہے، جیو کے امریکی وزارت خارجہ سے رقم لینے کے ثبوت موجود ہیں، امن کی آشا کیلئے بھی اربوں روپے وصول کئے گئے، جیو نے امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے بھی پیسے لئے، میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن کو ایک ارب روپے فنڈ ملا ہے، جنگ گروپ نے مجھے طالبان خان قرار دینے کیلئے مہم چلائی، میر شکیل خود دبئی میں بیٹھا ہے، یہاں لوگ مر رہے ہیں، میر شکیل الرحمان بلیک میلر ہے جس نے میرے بچوں سمیت میری ذات پر حملہ کیا، جیو کو غیر ملکی فنڈ کی تحقیقات کی جائیں جبکہ میر شکیل الرحمان اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں۔ عمران خان نے کہا کہ جیو ایک ارب 80 کروڑ روپے کا ڈیفالٹر ہے اور پیمرا کا بھی نادہندہ ہے، میر شکیل الرحمان ذاتی مفاد کی خاطر پاکستان کو بدنام کر رہا ہے، کونسی قوم کسی میڈیا گروپ کو اجازت دیتی ہے کہ باہر سے پیسہ لے اور بیرونی ایجنڈا مسلط کرے، میر شکیل الرحمان میڈیا ہاﺅس کی مدد سے اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے، میر شکیل سندھ ریونیو بورڈ کا 180 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے، میر شکیل نے دباﺅ ڈال کر چیئرمین پیمرا کو تبدیل کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا قانون کے مطابق چار چینلز چلانے کی اجازت ہے جبکہ جیو پانچ چینل چلا رہا ہے، جیو سوپر کو کرکٹ ائٹس غیر قانونی طور پر دیئے گئے اور جیو کے ملازم نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنا دیا گیا، نجم سیٹھی کو نیویارک میں فلیٹ ظاہر نہ کرنے پر 2 کروڑ روپے جرمانہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں بیٹھے فرعون نے مجھے لیگل نوٹس بھجوایا۔ انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان اور مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے دن سے ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے کے بعد آئی ایس آئی چیف کا ایک مفروضے پر میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جیو کی گھٹیا مہم کے باعث لوگ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی بھی نہیں دیکھ سکتے، جیو نیوز میری کردار کشی کرنے پر مجھ سے اور قوم سے معافی مانگے۔ عمران خان نے جو پروگرام بھارت میں کامیاب ہوتا ہے جیو وہی پروگرام پاکستان میں چلا کر پیسہ کمانے کی کوشش کرتا ہے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/islamabad/17-May-2014/103257
http://www.dailypakistan.com.pk/islamabad/17-May-2014/103257