میر عماد کے استعمال میں مشکلات!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے آج پہلی مرتبہ میرعماد سوفٹویر اپنے سسٹم پر انسٹال کیا لیکن یہ میرے پاس صحیح نہیں چل رہا۔ اپڈیٹ انسٹال کرنے سے پہلے تو یہ ورڈ کے فونٹس مینو میں دو فونٹ دکھا رہا تھا لیکن اپڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد سے یہ بالکل کام نہیں کر رہا۔ کیا میر عماد کے استعمال کی وضاحت کہیں سے مل سکتی ہے؟

والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبيل!
آپ ميير عماد کا کونسا ورزن استعماال کر رہے ہيں
ايک ورزن وہ ہے جو چاليس ايم بي سے زائد حجم کا ہے اور دوسرا ورزن صرف دو دھائي ايم بي کا ہے مجھے آپ کي پوسٹ سے يوں لگ رہا ہے جيسے آپ نے پہلے چاليس ايم والا ورزن انسٹال کيا اور پھر دوسرے ورزن کو اس کي اپ ڈيٹ سمجھ کر چلايا حالانکہ ايسا نہيں ہے دوسرا ورزن مکمل اور اصلاح شدہ ورزن ہے اور پہلے ورزن کے کئي بگ فکس ہيں اور نقاط اور حروف کي جاگزيني کے ليے کنٹرول کيز کے ساتھ ہے اس ورزن ميں دو فانٹس کا اضافہ بھي ہے
پہلے ورزن ميں ثلث، نستعليق، تحريري اور شکستہ تھے اب اس ميں معلي اور نسخ عثماني بھي شامل ہيں
آپ اس پروگرام کو ان اسٹال کر کے دوسرا والا ورزن انسٹال کر ليں انشااي اللہ درست کام کرے گا
ہاں کبھي کبھي ييہ شکايت ہوتي ہے کہ کبھي ايک آدھ فونٹ نظر نہيں آتا اس کا حل يوں کيا جاتا ہے کہ فونٹ ڈائرکٹي ميں جا کر اس فونٹ کو تلاس کريں اور اس پر ايک بار ڈبل کلک کر ديں اور سسٹم کو ري سٹارٹ کر ليں
پروگرام کے استعمال کي ہيلپ فائل موجود ہے فارسي ميں اور اگر اردو ميں ديکھنا چاہيں تو يہاں پر ديکھ سکتے ہيں

اور کچھ نئے ورزن کے بار ميں يہاں پر
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر شاکرالقادری صاحب، میں جلد ہی اسے دوبارہ انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
Top