میلاد کے جلوسوں سے کوئی شکایت نہیں، خوش آمدید کہیں گے۔ مفتی کفایت اللہ

09.gif

http://www.dailyislam.pk/epaper/daily/2013/december/28-12-2013/frontpage/09.html
 

حسینی

محفلین
اگر خبر سچی ہو تو ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔۔۔ لیکن اب بھی بہت سارے مولوی ہیں جن کو اس بیان سے یقینا اختلاف ہوگا۔
یقینا عشق نبی کا اظہار ہر جائز طریقے سے کرنا قابل ستائش اور ثواب کا کام ہے۔
میں صدقے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔۔۔
 
خبر تو بہت اچھی ہے لیکن یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے مفتی کفایت اللہ صاحب کے ساتھ اتفاق کرنے والے انکے مکتب فکر کے کتنے لوگ ہیں؟ میرا خیال ہے کہ مفتی صاحب کو چاہئے کہ اپنے مقام اور مرتبے کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ہم مسلک اور زیر اثر لوگوں کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ بھی اسی خیر سگالی جذبے کا اظہار کرینگے۔
 
کوئی جلوس نکالے یا جلسہ کرے یا ماتم۔ کسی دوسرے کواس پر کیا اعتراض
مسئلہ جب ہوتا ہے جب یہ جلوسی معمولات زندگی معطل کرتے ہیں ۔ املاک تباہ کرتےہیں۔ اس پر پابندی ہونی چاہیے
 

ساجد

محفلین
کوئی جلوس نکالے یا جلسہ کرے یا ماتم۔ کسی دوسرے کواس پر کیا اعتراض
مسئلہ جب ہوتا ہے جب یہ جلوسی معمولات زندگی معطل کرتے ہیں ۔ املاک تباہ کرتےہیں۔ اس پر پابندی ہونی چاہیے
تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اور امن بھی دونوں اطراف کے مابین بہتر تعلق میں مضمر ہے ۔
 

حسینی

محفلین
کوئی جلوس نکالے یا جلسہ کرے یا ماتم۔ کسی دوسرے کواس پر کیا اعتراض
مسئلہ جب ہوتا ہے جب یہ جلوسی معمولات زندگی معطل کرتے ہیں ۔ املاک تباہ کرتےہیں۔ اس پر پابندی ہونی چاہیے

لیکن ان لوگوں کا کیا جائے جن کو صرف جلسے جلوسوں اور ماتم وعزاداری سے ہی الرجی ہے۔۔۔ اور لگتا ایسا ہے جیسے یزید پلید کے خلاف لگنے والا ہر نعرہ اور رسول خدا امام حسین کی ستائش میں نکلنے والا ہر کلمہ ان کے سینوں میں نشتر بن کر اتر رہا ہے۔۔۔ لبیک یا رسول اللہ کہنا بھی ان کو گوار نہیں۔
جلوس چاہے میلاد کا ہو یا محرم کا پاکستان بننے سے پہلے سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا۔۔ کوئی مائی کا لال ان پر پابندی نہیں لگا سکتا۔
اگر کوئی خود سے شرارت نہ کرے تو جلوس والوں کو کوئی تکلیف تو نہیں ہے کہ کسی سے پنگا لے۔۔ اور اس کی سب سے بڑی دلیل یہی ہے کہ ان جلوسوں میں وہ اپنے ساتھ اپنی ماوں، بہنوں اور بچوں تک کو ساتھ لاتے ہیں۔۔ اگر پنگا ہی لینا ہوتا تو ان کو چھوڑ کر کچھ اور چیزوں کو ساتھ لے آتے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ خیر سگالی کی لڑی ہے۔

اگر بحث کے کچھ نُکات برآمد ہو بھی رہے ہیں تو اُنہیں کسی اور لڑی میں لے جائیے تاکہ اس لڑی میں طرفین کی جانب سے کی جانے والی مثبت پیش قدمی پسپا نہ ہو۔
 
آخری تدوین:
یہ خیر سگالی کی لڑی ہے۔

اگر بحث کے کچھ نُکات برآمد ہو بھی رہے ہیں تو اُنہیں کسی اور لڑی میں لے جائیے تاکہ اس لڑی طرفین کی جانب سے مثبت پیش قدمی پسپا نہ ہو۔

اس لڑی پہ کچھ لوگ آ کے میں نہ مانوں کا ورد کرنا شروع کر رہے تھے، ان سے مخاطب تھا۔
آپ کی یاد دہانی کا شکریہ! اب احتیاط کروں گا۔
 
Top