میڈیا کا بھی احتساب ہونا چاہیے، عمران خان کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب

جان

محفلین
گر ملک کے اداروں سے لڑنا ہی مقصود ہے تو اپنا کیس عدالت لے جا کر شواہد کی بنیاد پر لڑیں۔ میڈیا پر آکر عوام کو اپنی اینٹی ادارہ جاتی مہم کیلئے گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بے فکر رہیں، ہم آپ کو بھولنے نہ دیں گے، اگر آپ آسلام آباد دھرنا بھولنا چاہیں۔ اور ساتھ یہ بھی یاد رہے یہ وہی ادارے ہیں جن پہ خود خان صاحب عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔ بھول گئے ہوں تو یاد دہانی کروائے دیتے ہیں!
 

جاسم محمد

محفلین
اور ساتھ یہ بھی یاد رہے یہ وہی ادارے ہیں جن پہ خود خان صاحب عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔
بے شک۔ اسی لئے وہ اس وقت وزیر اعظم نہ بن سکے۔ ملک میں اگر اقتدار چاہئے تو مقتدر حلقوں کے ساتھ ایک پیج پر چلنا پڑے گا۔
دوسری صورت ایرانی طرز کا خونی انقلاب ہے جو حقیقی معنوں میں مقتدرہ سے اقتدار چھین کر عوامی نمائندوں کو منتقل کرے گا۔
ان دو انتہاؤں کے بیچ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔:)
 
Top