میگزین شائع ہونی چاہیے

مظہر آفتاب

محفلین
اسلام و علیکم :

محترم منتظمین صاحبان اردو محفل کی کارکردگی کو کتابی شکل میگزین دی جانی چاہیے جسے اعلیٰ ٹیم منتخب کرے اور اس میں محفلین بھی اپنا حصہ ڈالیں تا کہ محفل کا ایک گلدستہ بن جائے اسے دوسروں کو پیش کیا جائے ۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
مظہر آفتاب!
اس طرح تو نیٹ پہ اس قدر فورم ہیں،بلاگ ہیں،اور بہت کچھ ہے۔۔۔۔
آپ پہلے یہاں کچھ وقت گذاریں ،سمجھیں۔۔۔۔امید ہے اپنی رائے سے رجوع کریں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مظہر آفتاب!
اس طرح تو نیٹ پہ اس قدر فورم ہیں،بلاگ ہیں،اور بہت کچھ ہے۔۔۔۔
آپ پہلے یہاں کچھ وقت گذاریں ،سمجھیں۔۔۔۔امید ہے اپنی رائے سے رجوع کریں گے۔

خیریت؟ تجویز پر عملدرآمد اگرچہ مشکل ہے لیکن اس کے باوجود اچھی تجویز ہے۔ آپ کیوں انہیں بدظن کر رہی ہیں؟
 
فلک شیر

محفلین
سالانہ میگ نکل سکتا ہے۔ سال گرہ کے موقع پہ شاید۔
نثر، شعر، ٹیکنالوجی آرٹیکلز اور اردو کمپیوٹنگ وغیرہ جیسے سب فورمز سے چیزیں منتخب کی جا سکتی ہیں ۔
لیکن یہ ای بک کی شکل میں اکٹھا کیا جا سکتا ہے ، پرنٹ کی شکل میں مشکل ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں ڈھونڈنے پر پرانی کچھ مثالیں مل سکتی ہیں جن میں سالگرہ یا کسی دوسرے موقعے پر فورم پر شائع کیے گئے مضامین کو ای بک یا پی ڈی ایف کی شکل میں اکٹھا کر کے فراہم کیا گیا تھا۔ اب وقت کے ساتھ ان ڈیزائن میں اردو نستعلیق فونٹ بغیر رکاوٹ کے استعمال کیا جا سکتا ہے تو یقینا ایک اچھا میگزین تشکیل دیا جانا ممکن ہے۔ لیکن اس کے لیے ان ڈیزائن کا استعمال آنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سالگرہ کے موقعے پر جن مضامین کا وعدہ کیا گیا تھا، ان میں سے ابھی کئی شائع ہونے باقی ہیں۔ میں خود بھی ایک یا ایک سے زائد ٹیوٹوریل پیش کرنا چاہتا ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اسلام و علیکم :

محترم منتظمین صاحبان اردو محفل کی کارکردگی کو کتابی شکل میگزین دی جانی چاہیے جسے اعلیٰ ٹیم منتخب کرے اور اس میں محفلین بھی اپنا حصہ ڈالیں تا کہ محفل کا ایک گلدستہ بن جائے اسے دوسروں کو پیش کیا جائے ۔۔۔
کم از کم سہ ماہی طرز ایک مجلہ شائع کروانا تو کوئی ایسا کام نہیں۔ اتنا مواد تو محفل سے نکل ہی آئے گا۔ پرانا مواد ہی اتنا ہی ہے کہ پانچ چھے سال کے مجلے ترتیب دیے جا سکتے ہیں۔ اس وقت تک نیا مواد بھی آجائے گا۔
دلچسپ تجویز ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم کے منتخب مواد پر مبنی ایک مثال آن لائن جریدہ سمت کی بھی ہے جس کے بانی محترم اعجاز اختر صاحب ہیں۔ مجھے علم نہیں ہے کہ اب یہ کتنی باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے۔
 
فلک شیر

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی حال ہی تک تو اعجاز صاحب اسے شائع کر رہے تھے

اعجاز اختر صاحب نے جریدہ سمت کی ذمہ داری کچھ اور لوگوں کو بھی سونپی تھی لیکن وہ یہ ذمہ داری نبھا نہیں سکے تھے۔ یہ کافی محنت کا کام ہے جس کا لوگ شروع میں درست اندازہ نہیں لگا پاتے۔ کوئی کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹم جیسے کہ ورڈ پریس وغیرہ انسٹال کرنے میں چند منٹ ہی لگتے ہیں لیکن مواد باقاعدگی سے شائع کرنے اور اپڈیٹ کرنے میں کافی محنت اور وقت درکار ہوتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
نبیل ۔ ’سمت‘ تو الحمد للہ اب بھی باقاعدگی سے نکل رہا ہے، صرف کچھ مہینوں کا تعطل رہا۔ البتہ یہ بات مکمل درست نہیں کہ محض اردو محفل کی تخلیقات سے ترتیب دیا جاتا رہا ہے۔ ہاں، ہر شمارے میں دو ایک تخلیقات ضرور محفل سے ماخوذ ہوتی ہیں۔
با قاعدہ ’محفل‘ کا جریدہ کو محض ادبی نہیں، دینی اور تکنیکی جریدہ بھی ہونا چاہیے۔
 
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ میری اس سلسلے میں کچھ اس طرح کی رائے ہے کہ ادبی ، تکنیکی اور دوسرے موضوعات کےلیے علیحدہ کمپائلیشن ہونی چاہیے، خواہ یہ آن لائن ہو، یا پھر ای بک کی فارمیٹ میں۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سمت ابھی تک جاری ہو رہا ہے۔ ہمیں فورم پر اسے مزید ہائی لائٹ کرنا چاہیے۔
 
مظہر آفتاب

محفلین
مظہر آفتاب!
اس طرح تو نیٹ پہ اس قدر فورم ہیں،بلاگ ہیں،اور بہت کچھ ہے۔۔۔۔
آپ پہلے یہاں کچھ وقت گذاریں ،سمجھیں۔۔۔۔امید ہے اپنی رائے سے رجوع کریں گے۔
محترمہ میرا کہنے کا مقصد ہے کہ جو اردو محفل پر تخلیقی چیزیں اپ لوڈ ہوتی ہیں انہیں بطور یادگار محفوظ کر لیا جا ئے جس طرح موبائل کی گیلری میں رکھی فوٹو اور اصل گیلری میں لگی فوٹو کا فرق ہے
 
مظہر آفتاب

محفلین
سالانہ میگ نکل سکتا ہے۔ سال گرہ کے موقع پہ شاید۔
نثر، شعر، ٹیکنالوجی آرٹیکلز اور اردو کمپیوٹنگ وغیرہ جیسے سب فورمز سے چیزیں منتخب کی جا سکتی ہیں ۔
لیکن یہ ای بک کی شکل میں اکٹھا کیا جا سکتا ہے ، پرنٹ کی شکل میں مشکل ہے ۔
جی صرف ای بک ہی تجویز ہے پرنٹ خود بخود ہونا شروع ہو جاے گا میرا مقصد ہے کہ اردو محفل معاشرے کو ایک کتابی شکل میں اچھا مواد فراہم کرے
 
Top