میگزین کا نام تجویز کریں

عبدالمغیث

محفلین
کچھ ھفتے پہلے میں نے ایک دھاگہ 'اردو میگزین اور بُک پرنٹنگ سافٹ ویئر' کے نام سے شروع کیا تھا۔ دوستوں نے بہت ہی مفید مشورے دیے۔ اب اس میگزین کا نام تجویز کرنا ہے۔ پہلے میرا ارادہ اسے صرف اردو میں شائع کرنا تھا لیکن اب میں نے اسے بائی لنگوئل یعنی دونوں اردو اور انگلش ایک ساتھ بنا دیا ہے۔ میرے ادارے کا نام South Dublin Maktab ہے۔ میں نے ایک نام مکتوب Maktoob سوچا ہے۔ برائے مہربانی آپ اپنی رائے دیں۔ میر ادارہ ایک اسلامک کمیونٹی ویلفئر ادارہ ہے جہاں قرآن کی تعلیم کے ساتھ کمیونٹی کی دیگر اجتماعی ضروریات کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔
 
اوراق السلام ، اوراق المسلم ، اوراق الدبلن ( انہی سے ملتا جھلتا بہت کچھ سوچا جا سکتا ہے، پھر فارسی اور اردو اور عربی اور انگریزی کے مرکبات بھی ہو سکتے ہیں )
ڈبلن مکتب
Peace Paper Dublin
الامن والسلام
مجمع السلام
 
عبدالمغیث

محفلین
سب احباب نے ماشااللہ بہت اچھی رائے دی۔ بہت بہت شکریہ۔ انشااللہ عید تک مزید مشوروں کا انتظار کرنے کا ارادہ ہے اور عید پر ہی انشااللہ نام کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔ برائے مہربانی ان خوبصورت تجاویز کا سلسلہ جاری رکھیں۔
 
عبدالمغیث

محفلین
عارف کریم بھائی میں انشااللہ عید تک موجودہ تجاویز پر غور اور نئی تجاویز کا انتظار کروں گا۔ البتہ ابھی تک کسی نے میری اپنی تجویز "مکتوب" پر تبصرہ نہیں کیا۔ میرا ادارہ مکتب کے نام سے مشہور ہے۔ اس اعتبار سے مکتوب معنی اور منسوبییت کے اعتبار سے مناسب معلوم ہوتا ہے۔ کیا رائے ہے آپ کیِ؟
 
تجمل حسین

محفلین
البتہ ابھی تک کسی نے میری اپنی تجویز "مکتوب" پر تبصرہ نہیں کیا۔
اس کے معانی کیا ہیں؟؟؟
کافی عرصہ قبل ایک کہانی پڑھی تھی اس کا عنوان شاید ’’المکتوب‘‘ ہی تھا اور اس کے معانی میرے حافظے کے مطابق ’’یہ مقدر میں تھا‘‘ یا اسی طرح کے کچھ تھے۔
یہ میری یادداشت کا نتیجہ ہے جو غلط بھی ہوسکتا ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی میں انشااللہ عید تک موجودہ تجاویز پر غور اور نئی تجاویز کا انتظار کروں گا۔ البتہ ابھی تک کسی نے میری اپنی تجویز "مکتوب" پر تبصرہ نہیں کیا۔ میرا ادارہ مکتب کے نام سے مشہور ہے۔ اس اعتبار سے مکتوب معنی اور منسوبییت کے اعتبار سے مناسب معلوم ہوتا ہے۔ کیا رائے ہے آپ کیِ؟
مکتبوب تو کافی مشکل ہوجائے گا۔ خالی کتبہ کردیں :)
 
عبدالمغیث

محفلین
اس کے معانی کیا ہیں؟؟؟
کافی عرصہ قبل ایک کہانی پڑھی تھی اس کا عنوان شاید ’’المکتوب‘‘ ہی تھا اور اس کے معانی میرے حافظے کے مطابق ’’یہ مقدر میں تھا‘‘ یا اسی طرح کے کچھ تھے۔
یہ میری یادداشت کا نتیجہ ہے جو غلط بھی ہوسکتا ہے۔ :)
تجمل حسین بھائی مکتوب کا لفظی معانی ہے لکھا ہوا۔ Written ۔ جو کسی بھی لکھی ہوئی تحریر کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ ال کا اضافہ کرنے سے یہ The written بن جاتا ہے۔ آپ نے صحیح فرمایا۔ المکتوب کا ایک مطلب تقدیر میں لکھا ہوا بھی ہے۔ میرے ادارے کا ناب South Dublin Maktab ہے۔ عام طور پر مکتب کے نام سے مشہور ہے۔ مکتب کے کسی تحریری رسالہ کو مکتوب کے نام سے پہچاننا غالباً اسان ہو گا۔ مگر میری یہ رائے حتمی نہیں ہے۔
 
Top