تعارف میں اس سائٹ کا نیا استعمال کنندہ ہوں

السلام علیکم میں ایک مصروف ترین شخص ہوں مگر مطالعہ کتب و نیٹ کے مثبت استعمال سے شغف بھی رکھتا ہون امید ہے کہ یہان اچھا وقت گرے گا۔ دل کی بٹھی میں ہوتی ہے کبھی ٹھنڈک، کبھی حرارت سانس میں موج و حرکت دھن میں حرفوں کی ترتیب و ترکیب تب بن کر الفاظ و کلام میرے دل کے محسوس کا، کسی کے ذھن میں معنٰی دیتے ہیں عقل کرتی ہے تمیز، گمان و مراد میں تب ہوتی ہے تعبیر، فہم میں آنے کے بعد فکرو خیال اگر سمندر بھی ہو جاہیں لفظوں میں سما سکتے ہیں مگر دل میں جو حالتیں پیدا ہوتیں ہیں اُنھیں لفظوں میں نام دینا حقیقت نہیں کیوں کروں میں فکر, اس جہاں میں رہنے اور ٹھہرنے کی مجھے ٹھہرنا نہیں کسی کے لیے دوران سفر میرے ساتھ کوئی چلے یا نہ چلے آیا ہوں اس جہاں سے گزرنے کے لیے مسافر چند روزہ ہوں، مسافر چند روزہ ہوں۔ حالات کی زد نے دیا ہے مجھے اک سبق کوئی روٹھجائے تو اسے منانا نہیں جب روٹھجاتی ہے زنداگی تو اسے کوئی مناتا نہیں جانے والا کبھی واپس آتا نہیں۔ عارف مقصود مسافر چند روزہ
 

سید ذیشان

محفلین
السلام علیکم میں ایک مصروف ترین شخص ہوں مگر مطالعہ کتب و نیٹ کے مثبت استعمال سے شغف بھی رکھتا ہون امید ہے کہ یہان اچھا وقت گرے گا دل کی بٹھی میں ہوتی ہے کبھی ٹھنڈک، کبھی حرارت سانس میں موج و حرکت دھن میں حرفوں کی ترتیب و ترکیب تب بن کر الفاظ و کلام میرے دل کے محسوس کا، کسی کے ذھن میں معنٰی دیتے ہیں عقل کرتی ہے تمیز، گمان و مراد میں تب ہوتی ہے تعبیر، فہم میں آنے کے بعد فکرو خیال اگر سمندر بھی ہو جاہیں لفظوں میں سما سکتے ہیں مگر دل میں جو حالتیں پیدا ہوتیں ہیں اُنھیں لفظوں میں نام دینا حقیقت نہیں کیوں کروں میں فکر, اس جہاں میں رہنے اور ٹھہرنے کی مجھے ٹھہرنا نہیں کسی کے لیے دوران سفر میرے ساتھ کوئی چلے یا نہ چلے آیا ہوں اس جہاں سے گزرنے کے لیے مسافر چند روزہ ہوں، مسافر چند روزہ ہوں۔ حالات کی زد نے دیا ہے مجھے اک سبق کوئی روٹھجائے تو اسے منانا نہیں جب روٹھجاتی ہے زنداگی تو اسے کوئی مناتا نہیں جانے والا کبھی واپس آتا نہیں۔ عارف مقصود مسافر چند روزہ

جناب چند روزہ مسافر صاحب خوش آمدید۔ چیک ان کرتے وقت رینٹ جمع کرانا نہ بھولیئے گا :)

ویسے شائد آپ نے کوئی نظم لکھی ہے جو کہ ایک پیراگراف کی صورت میں ظاہر ہو رہی ہے۔ اس درست کر دیجئے تاکہ پڑھی جا سکے۔
 
جناب چند روزہ مسافر صاحب خوش آمدید۔ چیک ان کرتے وقت رینٹ جمع کرانا نہ بھولیئے گا :)

ویسے شائد آپ نے کوئی نظم لکھی ہے جو کہ ایک پیراگراف کی صورت میں ظاہر ہو رہی ہے۔ اس درست کر دیجئے تاکہ پڑھی جا سکے۔

برائے کرم مجھے پراگرافنگ کا طریقہ بتا دین، میں نے کوشش کی تھی کہ ہر سطر الگ الگ ہو مگر انٹر کرنے کے باوجود یہ پراگراف کی صورت اختیار کر گیا
 
برائے کرم مجھے پراگرافنگ کا طریقہ بتا دین، میں نے کوشش کی تھی کہ ہر سطر الگ الگ ہو مگر انٹر کرنے کے باوجود یہ پراگراف کی صورت اختیار کر گیا
خوش آمدید
انشائ اللہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا
اس سلسلہ میں اپ محمداحمد بھائی سے رابطہ کیجئے یا پھر
شمشادقیصرانی بھائی وغیرہ سے
 

نایاب

لائبریرین
محترم عارف مقصود " مسافر چند روزہ " صاحب آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
" مسافرت " کو " چند روز کی حدود میں کیسے " قید " کر دیا محترم بھائی
یہ " مسافرت " تو " ازلی و ابدی ہے ۔۔۔۔۔ ہاں یہ مسافروں کی سرائے چند روزہ ہے ۔
 
محترم عارف مقصود " مسافر چند روزہ " صاحب آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
" مسافرت " کو " چند روز کی حدود میں کیسے " قید " کر دیا محترم بھائی
یہ " مسافرت " تو " ازلی و ابدی ہے ۔۔۔ ۔۔ ہاں یہ مسافروں کی سرائے چند روزہ ہے ۔
السلام علیکم
لفظ مسافر اسم فاعل ہے مسافت کا فعل نہ ہوتا تو کوئی سفر نہ کرنے والا ہوتا اور یہ بات معلوم ہے کہ ہر فعل کسی زمانہ میں ہی واقع ہوتا ہے تو مسافرات ازلی کیسے ہوئی حلانکہ وقت مخلوق ہے ازل میں تو صرف ذات اللہ کے اور کچھ نہ تھا وقت بعد میں پیدا ہوا ہر فعل وقت سے متعلق ہوتا ہے
دوم یہ یہاں مسافر کا مدلول مجازی ہے راستہ دنیا ہے سفر معین وقت ہے
 
Top