میں ایک فیس بکی دانشور ہوں

مجھ سے ملئے...
میں ہوں فیس بک دانشور...
میری معلومات کا اصل منبع سوشل میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا...
اور چند من پسند کالم نگاروں کے کالم
مصروفیات کی بدولت کتب بینی جیسا فضول مشغلہ میں وقت ضائع نہیں کرتا.
مجھے شعر و شاعری سے بہت رغبت ہے
جو شعر نظر آتا ہے، ضرور شئر کرتا ہوں...
اگر اقبال کا نام ساتھ لگا ہو تو عقیدت سے شئر کرتا ہوں
شعر کی تصدیق کے لیے وقت نہیں ہوتا، اقبال کا پیغام جلد از جلد آگے پہنچنا چاہئیے.
شعر و شاعری سے رغبت ہو اور عشق مجازی کا ذکر نہ ہو؟
لہٰذا ادھ موئی لڑکیوں کی تصاویر کے ساتھ ادھ موئے شعر میری وال کو ادب کا شاہکار بنا دیتے ہیں.

الحمدللہ، مسلمان ہوں...
لہٰذا کوئی بھی حدیث نظر سے گزرے تو فوراً سے پہلے شئر کرتا ہوں، اب تحقیق میں وقت ضائع کر کے چند منٹ کے ثواب سے کیونکر محروم رہوں.

کچھ بد ذوق اور گستاخ قسم کے لوگ ریفرینس مانگتے ہیں، اب بھلا اچھی بات کے لیے بھی کسی ریفرینس کی ضرورت ہوتی ہے؟ ہنھ

میں بڑا "آؤٹ سپوکن" ہوں. دوسروں کی خامیوں پر کڑی نظر رکھتا ہوں. اور کسی کا لحاظ نہیں کرتا.
روز کسی نہ کسی کو لتاڑنے اور اس کا کردار دنیا کے سامنے لانے کا موقع مل جاتا ہے.
اور اگر کوئی میری کوئی خامی نکالتا ہے...
تو تندئ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب کے مصداق
دو چار پوسٹس میں ہی اس کی ہوا اکھاڑ دیتا ہوں.

اور چونکہ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے، لہٰذا ہر پوسٹ میں آدھی فرینڈ لسٹ کو ٹیگ کرتا ہوں. اور جتنے گروپس کا ممبر ہوں، ان سب پر بھی پوسٹ کرتا ہوں.

اور چونکہ میرے پاس کیمرے والا فون ہے، تو مجھے فوٹو گرافر بننے سے کون روک سکتا ہے.
میری پروفائل پر "random" کے نام سے ایک البم ہے، جہاں ایک منظر کے لیے کھینچی گئی سو سو تصاویر میں سے منتخب کردہ ایک ایک تصویر موجود ہے.
اور اللہ نے حسن دیا ہے تو نزاکت آ ہی جاتی ہے
لہٰذا ایک البم میری "خود نمائی" پر بھی مشتمل ہے.

اب چونکہ میں اپنی حیثیت ایک دانشور کے طور پر "منوا" چکا ہوں. تو ایک فین پیج بھی بنا لیا ہے. بہت رونق لگی رہتی ہے. لائکس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے.
اور میری طرح کے دوسرے دانشور اور ادبی ذوق رکھنے والے احباب میری پوسٹس کو کافی عقیدت سے شئر کرتے ہیں.

آخر میں میری اقبال سے عقیدت کے اظہار کے لیے یہ شعر، جو میں نے کل ہی دیکھا
لوگ کہتے ہیں کہ بس فرض ادا کرنا ہے
ایسا لگتا ہے کوئی قرض لیا ہو رب سے

اس پر بھی کچھ گستاخ شور مچانے آ گئے تھے کہ اقبال کا شعر نہیں ہے. اب اتنا اسلامی شعر اقبال کے علاوہ کس کا ہو سکتا ہے؟

اجازت چاہتا ہوں، شام کا وقت ہے، کچھ شاعری ہو جائے، اس وقت زیادہ شئر ہوتی ہے.

میرا فین پیج لائک کرنا نہ بھولیں.

آپ کا بھائی، فیس بکی دانشور
 
آوازِ دوست

محفلین

صدیقی صاحب کمال کر دیا ہے! ویسے جو ادھ موئی نہیں ہوتیں وہ ایسا ہونے کے لیے ساری جان داؤ پر لگا دیتی ہیں :)
 
بہت خوب
حقیقت کی عکاس تحریر

صدیقی صاحب کمال کر دیا ہے! ویسے جو ادھ موئی نہیں ہوتیں وہ ایسا ہونے کے لیے ساری جان داؤ پر لگا دیتی ہیں :)

شکریہ محبتوں کا۔ :)
 
سر جی ...کچھ ہمیں بھی سکھا دیں گر ...تاکے ہم بھی پتھروں میں بنیں در :)
سکھانے کا کام اساتذہ کا ہے۔ میں تو خود نو آموز ہوں۔ یہ میری پہلی باضابطہ تحریر تھی جو چند ماہ پہلے خود بخود اترتی چلی آئی۔

اچھا لکھنے کے لیے خیالات کا ہونا، الفاظ کا ذخیرہ ہونا اور وسیع مطالعہ ہونا ضروری ہے۔
آخری بات کو پہلے لے جائیں تو باقی دونوں کام آسان ہو جاتے ہیں۔ :)
 
اکمل زیدی

جی ..دل سے نکلتی ہے تو دل پہ اثر کرتی ہے ........جو آپ پر اتری وہ ہم میں اتری ......
 
عظیم خواجہ

محفلین
مجھ سے ملئے...
میں ہوں فیس بک دانشور...
میری معلومات کا اصل منبع سوشل میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا...
اور چند من پسند کالم نگاروں کے کالم
مصروفیات کی بدولت کتب بینی جیسا فضول مشغلہ میں وقت ضائع نہیں کرتا.
مجھے شعر و شاعری سے بہت رغبت ہے
جو شعر نظر آتا ہے، ضرور شئر کرتا ہوں...
اگر اقبال کا نام ساتھ لگا ہو تو عقیدت سے شئر کرتا ہوں
شعر کی تصدیق کے لیے وقت نہیں ہوتا، اقبال کا پیغام جلد از جلد آگے پہنچنا چاہئیے.
شعر و شاعری سے رغبت ہو اور عشق مجازی کا ذکر نہ ہو؟
لہٰذا ادھ موئی لڑکیوں کی تصاویر کے ساتھ ادھ موئے شعر میری وال کو ادب کا شاہکار بنا دیتے ہیں.

الحمدللہ، مسلمان ہوں...
لہٰذا کوئی بھی حدیث نظر سے گزرے تو فوراً سے پہلے شئر کرتا ہوں، اب تحقیق میں وقت ضائع کر کے چند منٹ کے ثواب سے کیونکر محروم رہوں.

کچھ بد ذوق اور گستاخ قسم کے لوگ ریفرینس مانگتے ہیں، اب بھلا اچھی بات کے لیے بھی کسی ریفرینس کی ضرورت ہوتی ہے؟ ہنھ

میں بڑا "آؤٹ سپوکن" ہوں. دوسروں کی خامیوں پر کڑی نظر رکھتا ہوں. اور کسی کا لحاظ نہیں کرتا.
روز کسی نہ کسی کو لتاڑنے اور اس کا کردار دنیا کے سامنے لانے کا موقع مل جاتا ہے.
اور اگر کوئی میری کوئی خامی نکالتا ہے...
تو تندئ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب کے مصداق
دو چار پوسٹس میں ہی اس کی ہوا اکھاڑ دیتا ہوں.

اور چونکہ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے، لہٰذا ہر پوسٹ میں آدھی فرینڈ لسٹ کو ٹیگ کرتا ہوں. اور جتنے گروپس کا ممبر ہوں، ان سب پر بھی پوسٹ کرتا ہوں.

اور چونکہ میرے پاس کیمرے والا فون ہے، تو مجھے فوٹو گرافر بننے سے کون روک سکتا ہے.
میری پروفائل پر "random" کے نام سے ایک البم ہے، جہاں ایک منظر کے لیے کھینچی گئی سو سو تصاویر میں سے منتخب کردہ ایک ایک تصویر موجود ہے.
اور اللہ نے حسن دیا ہے تو نزاکت آ ہی جاتی ہے
لہٰذا ایک البم میری "خود نمائی" پر بھی مشتمل ہے.

اب چونکہ میں اپنی حیثیت ایک دانشور کے طور پر "منوا" چکا ہوں. تو ایک فین پیج بھی بنا لیا ہے. بہت رونق لگی رہتی ہے. لائکس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے.
اور میری طرح کے دوسرے دانشور اور ادبی ذوق رکھنے والے احباب میری پوسٹس کو کافی عقیدت سے شئر کرتے ہیں.

آخر میں میری اقبال سے عقیدت کے اظہار کے لیے یہ شعر، جو میں نے کل ہی دیکھا
لوگ کہتے ہیں کہ بس فرض ادا کرنا ہے
ایسا لگتا ہے کوئی قرض لیا ہو رب سے

اس پر بھی کچھ گستاخ شور مچانے آ گئے تھے کہ اقبال کا شعر نہیں ہے. اب اتنا اسلامی شعر اقبال کے علاوہ کس کا ہو سکتا ہے؟

اجازت چاہتا ہوں، شام کا وقت ہے، کچھ شاعری ہو جائے، اس وقت زیادہ شئر ہوتی ہے.

میرا فین پیج لائک کرنا نہ بھولیں.

آپ کا بھائی، فیس بکی دانشور
بہت عمدہ ہے تابش صاحب۔ دل خوش کر دیا۔
 
بہت اچھی تحریر ہے محمد تابش صدیقی بھائی، بہت سی داد اور مزید لکھنے کی فرمائش دونوں قبول فرمائیں۔
بہت شکریہ پسند فرمانے کا۔
باقاعدہ لکھاری تو نہیں۔ اور نہ مصروفیت اس طرف جانے کا موقع دیتی ہے۔ چند تحریریں بھی اس وقت لکھیں جب ایک حادثہ کے باعث صاحبِ فراش تھا۔
جب کبھی موقع ملا اور کسی موضوع پر قابلِ تحریر مواد ذہن میں ہوا تو ضرور ان شاء اللہ
 
Top