میں بزنس مین ہو جانا !

وقار..

محفلین
میری شہرت، میرا ڈنکا، میرے اعزاز کا سن کر
کبھی یہ نہ سمجھ لینا میں چوٹی کا لکھاری ہوں
میں بزنس مین ہو جاناں، میں چھو ٹا سا بیوپاری ہوں
میری آڑھت پے برسوں سے جو مہنگے داموں بکتا تھا
تیرے غم کا سودا تھا
تیری آنکھیں تیرے آنسو تیری چا ھت تیرے جذبے
یہاں شیلفوں پے رکھے ھیں وہی تو میں نے بیچے ہیں
تمہاری بات چھڑ جا ئے تو باتیں بیچ دیتا ہوں
ضرورت کچھہ زیادہ ہو تو یادیں بیچ دیتا ہوں
تمہارے نام کے صدقے بہت پیسا کما یا ھے
نئی گاڑی خریدی ہے نیا بنگلہ بنا یا ھے
مگر کیوں مجھ کو لگتا ھے میرے اندر کا بیوپاری
تم ہی کو بیچ آیا ھے
میں بزنس مین ہو جانا
میں بزنس مین ہو جان۔۔۔
 

محمد فہد

محفلین
ماشاء اللہ بہت عمدہ
لکھ کر ایک نظر الفاظوں پر ڈال لیں تو مذید شائستہ شیریں اور قابل تعریف "غزل" ثابت ہوگی۔۔۔
 
Top